عمران خان نااہلی کیس: لاہور ہائیکورٹ کی چیف جسٹس سے لارجر بنچ بنانے کی سفارش
لاہور : توشہ خانہ کیس میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی نا اہلی کے خلاف لاہور ہائیکورٹ نے چیف جسٹس سے لارجر بینچ بنانے کی سفارش کر دی۔
تفصیلات کے مطابق چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کو چیئرمین تحریک انصاف کے عہدے سے ہٹانے کے لئے دائر درخواست پر سماعت لاہور ہائیکورٹ میں ہوئی ۔
لاہور ہائیکورٹ کے جسٹس محمد ساجد محمود سیٹھی نے محمد آفاق کی درخواست پر سماعت کی، درخواست گزار کی جانب سے وفاقی حکومت، الیکشن کمیشن، عمران خان اور دیگر کو فریق بناتے ہوئے جواب داخل کرانے کی ہدایت کر دی۔
عدالت نے قرار دیا کہ درخواست میں اہم اور قانونی نکات اٹھائے گئے ہیں ان کی تشریح کے لئے لارجر بنچ بنایا جائے۔
لاہور ہائی کورٹ نے درخواست پر لارجر بینچ بنانے کی سفارش کے ساتھ فائل چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ کو بھجوا دی۔
الیکشن کمیشن کے وکیل عدیل اشرف نے جواب داخل کرنے کے لئے 15روز کی مہلت طلب کی، جس پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے وکیل کو جواب داخل کرنے کی مہلت دے دی۔
عدالت نے اٹارنی جنرل کو معاونت کے لئے طلب کرتے ہوئے سماعت اگلے ہفتے تک ملتوی کر دی۔
توشہ خانہ ریفرنس کیا ہے ؟
رواں برس 4 اگست کو مسلم لیگ ن کے رکن قومی اسمبلی محسن نواز رانجھا نے سیاسی جماعتوں کے اتحاد پاکستان ڈیموکریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کے پلیٹ فارم سے سابق وزیراعظم عمران خان کے خلاف سپیکر قومی اسمبلی کے پاس آئین کے آرٹیکل 63 اور 62کے تحت ریفرنس دائر کیا تھا۔
ان کا کہنا تھا کہ تحفے ظاہر نہ کر کے عمران خان صادق اور امین نہیں رہے اس لیے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔
ریفرنس میں سرکاری تخائف کو بیرون ملک فروخت کرنے کا الزام بھی لگایا گیا اور تمام دستاویزی ثبوت بھی ریفرنس کے ہمراہ جمع کرائے گئے تھے۔
ریفرنس میں کہا گیا کہ کئی تحائف کی قیمت ادا کیے بغیر سابق وزیراعظم عمران خان اپنے گھر لے گئے جبکہ کچھ قیمتی تحائف کی قیمت توشہ خانہ میں اس وقت جمع کروائی گئی جب انہیں وہ پہلے ہی وہ فروخت کر چکے تھے۔
سپیکر قومی اسمبلی نے ریفرنس چیف الیکشن کمشنر کو بھجوایا تھا، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت کی اور عمران خان سے تحریری جواب طلب کیا۔
انہوں نے دعویٰ کیا تھا کہ عمران خان نے سرکاری توشہ خانہ سے تحائف خریدے مگر ان تحفوں کو الیکشن کمیشن میں جمع کرائے گئے اثاثہ جات کے گوشواروں میں ظاہر نہیں کیا۔ان کا کہنا تھا کہ تحفے ظاہر نہ کر کے عمران خان صادق اور امین نہیں رہے اس لیے انہیں نااہل قرار دیا جائے۔
ریفرنس میں سرکاری تخائف کو بیرون ملک فروخت کرنے کا الزام بھی لگایا گیا اور تمام دستاویزی ثبوت بھی ریفرنس کے ہمراہ جمع کرائے گئے تھے۔ ریفرنس میں کہا گیا کہ کئی تحائف کی قیمت ادا کیے بغیر سابق وزیراعظم عمران خان اپنے گھر لے گئے جبکہ کچھ قیمتی تحائف کی قیمت توشہ خانہ میں اس وقت جمع کروائی گئی جب انہیں وہ پہلے ہی وہ فروخت کر چکے تھے۔
اسپیکر قومی اسمبلی نے ریفرنس چیف الیکشن کمشنر کو بھجوایا تھا، جس کے بعد الیکشن کمیشن نے کیس کی سماعت کی اور عمران خان سے تحریری جواب طلب کیا۔
عمران خان کا جواب
عمران خان نے 7 ستمبرکو الیکشن کمیشن میں جمع جواب میں موقف اختیار کیا کہ کہ ان کے خلاف توشہ خانہ ریفرنس بلا جواز اور بے بنیاد ہے۔
عمران خان کا مزید کہنا تھا کہ درخواست گزار اور سپیکر کا ریفرنس بدنیتی پر مبنی ہے اور سیاسی مقاصد کے لیے کیس بنایا گیا ہے۔
توشہ خانہ کیا ہے؟
توشہ خانہ یا سٹیٹ ریپازیٹری دراصل ایک ایسا ڈیپارٹمنٹ ہے جہاں دوسری ریاستوں کے دوروں پر جانے والے حکمران یا دیگر اعلیٰ عہدیداروں کو ملنے والے قیمتی تحائف جمع کیے جاتے ہیں۔
کسی بھی غیر ملکی دورے کے دوران وزارتِ خارجہ کے اہلکار ان تحائف کا اندراج کرتے ہیں اور ملک واپسی پر ان کو توشہ خانہ میں جمع کروایا جاتا ہے۔
یہاں جمع ہونے والے تحائف یادگار کے طور پر رکھے جاتے ہیں یا کابینہ کی منظوری سے انہیں بیچ دیا جاتا ہے۔
پاکستان کے قوانین کے مطابق اگر کوئی تحفہ 30 ہزار روپے سے کم مالیت کا ہے تو تحفہ حاصل کرنے والا شخص اس مفت رکھ سکتا ہے۔
جن تحائف کی قیمت 30 ہزار سے زائد ہوتی ہے، انھیں مقررہ قیمت کا 50 فیصد جمع کروا کے حاصل کیا جا سکتا ہے۔ 2020 سے قبل یہ قیمت 20 فیصد تھی۔
ان تحائف میں عام طور پر مہنگی گھڑیاں، سونے اور ہیرے سے بنے زیوارت، مخلتف ڈیکوریشن پیسز، سوینیرز، ہیرے جڑے قلم، کراکری اور قالین وغیرہ شامل ہیں۔
شہریوں کو ایندھن سے الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کرنے کیلئے حکومت کا بڑا اعلان
- 11 hours ago
بھارتی آرمی چیف کا پاکستان کو دہشت گردی کا مرکز قرار دینا حقائق کے منافی ہے،آئی ایس پی
- 9 hours ago
(ن) لیگ کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چوہدری سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد
- 12 hours ago
پاکستان میں اقتصادی اصلاحات سے مہنگائی میں کمی آئی ہے، وفاقی وزیر خزانہ
- 10 hours ago
کل تحریری مطالبات پیش کر دیں گے، پھر حکومت کی مرضی مذاکرات کو چلانا ہے یا نہیں، سلمان اکرم راجہ
- 13 hours ago
سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 23 دہشت گرد گرفتار
- 14 hours ago
جی ایچ کیو پر حملہ، کراچی ائیربیس حملے کاکیس ملٹری کورٹس کیوں نہیں گیا،جسٹس جمال مندوخیل
- 13 hours ago
بھارتی افواج کی جموں کشمیر میں ناکامیوں کی ایک طویل داستان
- 11 hours ago
تنزانیہ میں ’ماربرگ وائرس‘ کا مشتبہ پھیلاؤ ، 8 افراد ہلاک
- 13 hours ago
سیاست میں انتقام کا تاثر نہیں ہونا چاہیئے، مولانا فضل الرحمان
- 9 hours ago
جی ایچ کیو حملہ کیس کا باقاعدہ ٹرائل شروع، گواہان کے بیانات ریکارڈ
- 8 hours ago
بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کے نرخ بڑھنے کے ساتھ مقامی سطح پر بھی قیمتوں میں اضافہ
- 8 hours ago