پاکستان
روس پاکستان اور افغانستان کو قدرتی گیس فراہم کرنے پر آمادہ
روس پاکستان اور افغانستان کو قدرتی گیس فراہم کرنے پر آمادہ ہوگیا۔
روس کی خبرایجنسی سے گفتگو کرتے ہوئے روسی نائب وزیراعظم الیگزینڈر نوواک(Alexander Novak) کا کہنا تھا کہ طویل مدتی منصوبے کے تحت پاکستان اور افغانستان کو وسط ایشیا یا ایران کے ذریعے قدرتی گیس فراہم کر سکتے ہیں۔
رپورٹس کے مطابق انہوں نے مزید کہا کہ یورپ کو Yamal-Europe پائپ لائن کے ذریعے گیس بحال کرنے کے لیے تیار ہیں، اس پائپ لائن کو سیاسی وجوہات کی بنا پر روکا گیا، روس ترکیہ میں قائم مرکز کے ذریعے اضافی گیس سپلائی پر بات چیت کر رہا ہے۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ آزربائیجان کے ساتھ گیس سپلائی بڑھانے کا معاہدہ ہو گیا ہے جبکہ قزکستان اور ازبکستان کے ساتھ بھی گیس سپلائی بڑھا نے کی بات چیت ہو رہی ہے۔
تجارت
بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان
بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اس کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا
بجلی کی قیمت میں معمولی کمی کا امکان ہے، تاہم کراچی کے صارفین اس سے محروم رہیں گے۔
بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی جانب سے اکتوبر کے ماہانہ فیول چارجز ایڈجسٹمنٹ کے حوالے سے نیشنل الیکٹرک پاور ریگولیٹری اتھارٹی (نیپرا) ہیڈکوارٹر میں عوامی سماعت ہوئی، جس کی صدارت چیئرمین نیپرا نے کی۔
نیپرا کی جانب سے جاری اعلامیے کے مطابق سی پی پی اے جی نے ایف سی اے کی مد میں1 روپے 1 پیسے فی یونٹ کمی کی درخواست جمع کروائی تھی، جس کا اطلاق ڈسکوز کے تمام صارفین ماسوائے لائف لائن ، پری پیڈ صارف اور الیکٹرک وہیکل چارجنگ اسٹیشنز پر ہوگا۔
بجلی کی فی یونٹ قیمت میں اس کمی کا اطلاق کے الیکٹرک صارفین پر نہیں ہو گا۔
اعلامیے کے مطابق نیپرا اتھارٹی ڈیٹا کی مزید جانچ پڑتال کے بعد اپنا تفصیلی فیصلہ جاری کرے گی۔
جرم
سیکیورٹی فورسز کی پاک افغان سرحد پر کارروائی، 3 خوارجی ہلاک
خارجی گروہ پاک افغان سرحد سے ملک میں دراندازی کی کوشش کر رہا تھا ، جسے سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا، ترجمان
سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد سےخوارجی گروہ کی ملک میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔
پاک فوج کے شعبہ تعلاقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے شمالی وزیرستان کے علاقے حسن خیل سے خارجیوں کا گروہ ملک میں داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا، جس پرسیکیورٹی فورسزنے کارروائی کرتے ہوئے ان کی دراندازی کی کوشش کوناکام بنا دیا ہے۔
آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ پاکستان مستقل عبوری افغان حکومت سے کہتا رہا ہے کہ موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنایا جائے، ہمیں امید ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور اپنی سرزمین دہشت گردوں کو استعمال نہیں کرنے دے گی،ان کا مزید کہنا تھا کہ سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔
کھیل
صائم ایوب کی شاندار سنچری، پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہرا دیا
تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر
پاکستان نے دوسرے ون ڈے میچ میں زمبابوے کو با آسانی دس وکٹوں سے شکست دے دی۔
بلاوائیو میں کھیلے جارہے سیریز کے دوسرے میچ پاکستان نے زمبابوے کو 10 وکٹوں سے ہر اکر تین میچوں کی سیریز ایک ایک سے برابر کر دی۔
146 رنز کے ہدف کے تعاقب میں پاکستان نے شاندار بلے بازی کا مظاہرہ کرتے ہوئے بنا کوئی وکٹ گنوائے ہدف پورا کر لیا۔
پاکستان کی طرف سے صائم ایوب نے شاندار بیٹنگ کا مظاہرہ کرتے ہوئے سنچری اسکور کی انہوں نے62 بالز پر 113رنز بنائے،انہوں نے اپنی اننگز میں 17 چوکے اور تین چھکے بھی لگائے،جبکہ عبد اللہ شفیق 32رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہے۔
اس سے قبل زمبابوے نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ کیا تھا اور پاکستان کو جیت کے لیے 146 رنز کا ہدف دیا تھا، میزبان ٹیم 32.3 اوورز میں 145 رنز بناکر پویلین لوٹ گئی۔
پاکستان کی جانب سے ڈیبیو کرنے والے ابرار احمد نے 4، سلمان علی آغا نے تین اور صائم ایوب اور فیصل اکرم نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا جب کہ ایک بیٹر رن آؤٹ ہوا۔
واضح رہے کہ بارش سے متاثرہ پہلےمیچ میں زمبابوے نے ڈک ورتھ لوئیس میتھڈ کے تحت 80 رنز سے کامیابی حاصل کرکےتین میچز کی سیریز میں ایک صفرکی برتری حاصل کی تھی۔
-
پاکستان ایک دن پہلے
سابق وزیراعظم نواز شریف بذریعہ ہیلی کاپٹر مری پہنچ گئے
-
تجارت ایک دن پہلے
عالمی و مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
دنیا ایک دن پہلے
لتھوانیا میں طیارہ رہائشی عمارت سے ٹکرا کر تباہ، پائلٹ ہلاک
-
کھیل ایک دن پہلے
کرکٹ کی تاریخ کا انوکھا ریکارڈ ،پوری ٹیم 7 رنز پر ڈھیر
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسلام آباد:نئے نویلے جوڑے کا کنٹینرز کے پاس انوکھا فوٹو شوٹ
-
علاقائی ایک دن پہلے
اسلام آباد میں تمام تعلیمی ادارے 26 نومبر کو بھی بند رکھنے کا فیصلہ
-
کھیل ایک دن پہلے
پرتھ ٹیسٹ ، بھارت نے آسٹریلیا کو 295 رنز سے شکست دے دی
-
جرم ایک دن پہلے
پی ٹی آئی کا احتجاج ، پنجاب پولیس کانسٹیبل شہید