جی این این سوشل

پاکستان

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر

لاہور: گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر کر دی گئی ہے۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

گورنر پنجاب محمد بلیغ الرحمان کو عہدے سے ہٹانے کے لئے لاہور ہائیکورٹ میں آئینی درخواست دائر
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

میڈیا ذرائع کے مطابق درخواست مقامی وکیل شبیر اسماعیل نے اظہر صدیق ایڈووکیٹ کی وساطت سے دائر کی جس میں مؤقف اختیار کیا گیا کہ صدر پاکستان اور وزیراعظم کو گورنر پنجاب کو ہٹانے کے لیے خط لکھا گیا لیکن صدر پاکستان اور وزیراعظم نے خط کا جواب نہیں دیا۔

آئینی درخواست کے مطابق گورنر پنجاب بغیر کسی وجہ کے اعتماد کے ووٹ کا نہیں کہہ سکتے، اعتماد کے ووٹ کے لئے 4 سے 7 روز درکار ہوتے ہیں، گورنر جاری اجلاس میں ووٹ کا نہیں کہہ سکتے، گورنر پنجاب کے خلاف کوئی ایکشن نہیں لیا گیا۔

دائر درخواست میں اعلیٰ عدالت سے استدعا کی گئی ہے کہ صدر پاکستان اور وزیراعظم گورنر کو فوری طور پر عہدے سے ہٹانے کی ہدایات جاری کریں۔

پاکستان

احتجاج کے دوران شہید ہونے والے اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

 شہید نائیک محمد رمضان کی عمر 47 سال اور ان کا تعلق کرک سے تھا، شہید سپاہی گلفام خان کی عمر 29 برس، تعلق راولپنڈی سے تھا، شہید سپاہی شاہنواز کی عمر 33 سال، تعلق سبی سے تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

احتجاج کے دوران شہید ہونے والے اہلکاروں کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی

پاکستان تحریک انصاف( پی ٹی آئی) کے احتجاج کے دوران شہید ہونے والے رینجرز اہلکاروں کی نماز جنازہ چکلالہ گیریژن میں ادا کر دی گئی۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ(آئی ایس پی آر )کے مطابق وزیر اعظم شہباز شریف،نائب وزیر اعظم، وزیر داخلہ، وزیر اطلاعات، آرمی چیف جنرل عاصم منیر،  اعلیٰ حاضر سروس فوجی اور سول حکام نے نماز جنازہ میں شرکت کی۔
 وزیراعظم کا کہنا تھا کہ  سیاسی مقاصد کے حصول کے لیے پاکستان کسی انتشار اور خونریزی کا متحمل نہیں ہو سکتا، تشدد کی یہ کارروائیاں ناقابل قبول اور انتہائی قابل مذمت ہیں،پرتشدد کارروائیاں قانون نافذ کرنے والے اداروں کے تحمل کی حدود سے تجاوز کر رہی ہیں ،انہوں نے کہا کہ پوری قوم رینجرز کے شہید سپاہیوں اور ان تمام پولیس اہلکاروں کو خراج عقیدت پیش کرتی ہے،رینجرز اہلکاروں نے فرض کی ادائیگی میں شہادت قبول کی،ان فسادات کے دوران زخمی ہونے والوں کو بھی خراج عقیدت پیش کرتے ہیں۔  

آئی ایس پی آر کے مطابق شہدا کی میتیں ان کے آبائی شہر پہنچا دی گئی ہیں جہاں انہیں پورے فوجی اعزاز کے ساتھ سپرد خاک کیا جائے گا، شہداء کے جسد خاکی ان کے آبائی علاقوں کو روانہ کر دیے گئے،شہداء کو مکمل فوجی اعزاز کے ساتھ ان کے آبائی علاقوں میں سپرد خاک کیا جائے گا۔

 شہید نائیک محمد رمضان کی عمر 47 سال اور ان کا تعلق کرک سے تھا، شہید سپاہی گلفام خان کی عمر 29 برس، تعلق راولپنڈی سے تھا، شہید سپاہی شاہنواز کی عمر 33 سال، تعلق سبی سے تھا۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

خیر پور: کالج لیب میں تجربے کے دوران دھماکے سے پروفیسر سمیت 4 افراد زخمی

ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی ہونے والے  پروفیسر امجد میتلو اور اسٹنٹ حبیب اللہ  کی حالت تشویشناک ہے اور وہ ابھی تک اسپتال میں زیرعلاج ہیں

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

خیر پور: کالج لیب میں تجربے کے دوران دھماکے سے پروفیسر سمیت 4 افراد زخمی

سندھ کے ضلع خیرپور کے ایک گورنمنٹ کالج کی لیب میں سائنسی تجربے کےدوران  دھماکہ ہوا جس  کے نتیجے میں ایک پروفیسر اور 4 طلبہ زخمی ہوگئے۔
کالج انتظامیہ کا کہنا  ہے کہ کیمسٹری کے پروفیسر امجد میتلو لیب میں  طلبہ کو میزائل نما گاڑی کا تجربہ کروا رہے تھے جس دوران اچانک زوردار دھماکہ ہو گیا،  جس سے پروفیسرسمیت 4 طلبہ زخمی ہو گئے۔
دھماکے کے دوران زخمی ہونے والے افرااد کو طبی امداد کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ہسپتال انتظامیہ کے مطابق زخمی ہونے والے  پروفیسر امجد میتلو اور اسٹنٹ حبیب اللہ  کی حالت تشویشناک ہے اور وہ ابھی تک اسپتال میں زیرعلاج ہیں،جبکہ چاروں طلبہ معمولی زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد فراہم کے بعد گھر بھیج دیا گیا ہے . 

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

سیکیورٹی فورسز کی پاک افغان سرحد پر کارروائی، 3 خوارجی ہلاک

خارجی گروہ پاک افغان سرحد سے ملک میں دراندازی کی کوشش کر رہا تھا ، جسے سیکیورٹی فورسز نے بروقت کارروائی کرتے ہوئے ناکام بنا دیا، ترجمان

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سیکیورٹی فورسز کی پاک افغان سرحد پر کارروائی، 3 خوارجی ہلاک

سیکیورٹی فورسز نے پاک افغان سرحد سےخوارجی گروہ کی ملک میں دراندازی کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے 3 دہشت گردوں کو ہلاک کردیا۔

پاک فوج کے شعبہ تعلاقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق سیکیورٹی فورسزنے شمالی وزیرستان کے علاقے  حسن خیل سے خارجیوں کا گروہ  ملک میں  داخل ہونے کی کوشش کررہا تھا، جس پرسیکیورٹی فورسزنے  کارروائی کرتے ہوئے ان کی دراندازی کی کوشش کوناکام بنا دیا ہے۔

آئی ایس پی آر نے مزید بتایا کہ پاکستان مستقل عبوری افغان حکومت سے کہتا رہا ہے کہ موثر بارڈر مینجمنٹ کو یقینی بنایا جائے، ہمیں امید ہے کہ عبوری افغان حکومت اپنی ذمہ داریاں پوری کرے گی اور اپنی سرزمین دہشت گردوں کو استعمال نہیں کرنے دے گی،ان کا مزید کہنا تھا کہ  سیکیورٹی فورسز ملک سے دہشت گردی کی لعنت کے خاتمے کے لیے پرعزم ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll