عمران خان پہلا وزیراعظم ہے جسے جمہوری و آئینی طریقے سے نکالا گیا: بلاول بھٹو
کراچی : چیئرمین پیپلز پارٹی اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کا کہنا ہے کہ عمران خان پہلا وزیر اعظم ہے جسے جمہوری و آئینی طریقے سے نکالا گیا ۔


تفصیلات کے مطابق محترمہ بینظیر بھٹو کے 15 ویں یوم شہادت پر گڑھی خدا بخش، لاڑکانہ میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ شہید بے نظیر بھٹو کو کس گناہ میں شہید کیا گیا، دہشتگردی اور آمریت ایک ہی سکے کے دو رخ ہیں، دہشتگرد خوف پھیلا کر آپ کے حقوق سلب کرتے ہیں، آمریت بندوق کی طاقت سے آپ کی آزادی چھینتی ہے۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ شہید بینظیر بھٹو جھوٹ کی نہیں سچ کی سیاست میں یقین رکھتی تھیں، ہم فساد کی سیاست کو دفن کریں گے، ہم کٹھ پتلیوں کی جھوٹ کی سیاست کو رد کریں گے، اس ملک کو جوڑیں گے، یکجہتی کے ساتھ سیاست کریں گے، لوگوں کو لڑوائیں گے نہیں، ہم پر فرض ہے کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے نظریے کے مطابق سیاست کریں، ان کے فلسفے کے مطابق سیاست کریں، ہم مل کر محنت کرکے شہید محترمہ بے نظیر بھٹو کے نامکمل مشن کو مکمل کریں گے۔
ان کا کہنا تھا کہ مشرف اور باقیات کا مقابلہ کرنے کے لیے ہمیشہ جمہوری ہتھیار کا استعمال کیا اور آج ہم فخر سے کہہ سکتے ہیں کہ شہید محترمہ بے نظیر بھٹو ہیں ، مشرف تھا اور یہ سلیکٹڈ ہمارے آئینی حقوق کے خلاف سازشیں کر رہا تھا اور پھر اس شخص نے تباہی پھیلائی جس کے خلاف ہم نے آئینی ہتھیار استعمال کیا اور ہم نے اس کے خلاف پرامن احتجاج کیا اور دودھ سے مکھی کی طرح نکال کر باہر پھینکا۔
انہوں ںے کہا کہ ہم نے اسے جمہوری طریقے سے عدم اعتماد کے ذریعے گھر بھیجا جبکہ فوج اور عدالت نے نہیں بلکہ پارلیمان نے آپ کو گھر بھیجا اور ایسا پہلی بار ہوا ہے، وائٹ ہاؤس کی سازش نہیں بلاول ہاؤس کی سازش نے آپ کو نکالا، یہ بند کمروں کی سازش نہیں تھی، ہم اس ملک کی سڑکوں اور پارلیمان میں کھڑے ہو کر آپ کو کہتے رہے کہ یہ کام کرنے جا رہے ہیں اور وہ کام کرکے دکھایا۔
بلاول بھٹو نے کہا کہ سیلاب ہمارے لیے قیامت سے پہلے قیامت تھا اور مون سون شروع ہوا تو مہینوں چلتا رہا، رکنے کا نام ہی نہیں لے رہا تھا جبکہ سیلاب سے پاکستان کی ایک تہائی زمین پانی میں ڈوب گئی۔ ملک کے بیشتر علاقوں میں سیلاب کے اثرات تھے اور ہیں۔
انہوں نے کہا کہ جی ڈی پی کا 10 فیصد اسی پانی کے ساتھ بہہ گیا اور 20 لاکھ گھر تباہ ہوئے جبکہ 50 لاکھ ایکڑ فصلیں تباہ ہوئیں۔ ملک کو 30 ارب ڈالر کا نقصان ہوا اور لوگوں کے گھر بہہ گئے، مال اور زراعت کو بھی نقصان پہنچا۔ ملک میں کبھی اتنا پانی داخل نہیں ہوا۔ یہ ایسا سانحہ ہے کوئی اور ملک ہوتا تو سیاست رک جاتی اور انسانیت کو ترجیح دی جاتی۔
ان کا کہنا تھا کہ اپنے مخالف سے کہتے ہیں پہلے انسان بنے اور پھر سیاستدان جبکہ ایک طرف سلیکٹڈ کی ضد اور انا جبکہ دوسری طرف عوام سیلاب کے اثرات بھگت رہے ہیں ، نقصانات کے ازالے میں وقت لگے گا، جلدی نہیں کر سکتے۔
بلاول بھٹو زرداری نے کہا کہ اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل کو پاکستان بلوایا اور سیلاب متاثرہ علاقوں کو دورہ کروایا ، ہم اقوام متحدہ سیکرٹری جنرل کے شکرگزار ہیں وہ مسلسل پاکستان کی مدد کر رہے ہیں ، سیلاب کے بعد جو غریب نہیں تھے وہ بھی غربت کی لکیر کے نیچے چلے گئے ہیں۔
وزیر خارجہ بلاول بھٹو نے دہشت گردی پر بات کرتے ہوئے کہا کہ عمران خان کی دہشت گردوں سے متعلق پالیسی کو چھوڑنا پڑے گا اور اس پالیسی کا از سر نو جائزہ لیا جائے گا۔

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- 2 گھنٹے قبل

غزہ میں اسرائیلی حملوں سے متاثرہ عمارت منہدم، 5 بچوں سمیت 16 افراد شہید
- ایک دن قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 2 گھنٹے قبل
مکہ معاہدے پر حملے کا جواب تینوں ممالک طے کریں گے: ڈی جی آئی ایس پی آر
- ایک دن قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- 6 گھنٹے قبل

ریڈ لائن کی شوٹنگ کا آغاز، ستارے سیٹ پر پہنچ گئے
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل کا قومی سلامتی و استحکام میں ٹیکنالوجی پر مبنی جدت کی اہمیت پر زور
- ایک دن قبل

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- 9 گھنٹے قبل

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- 7 گھنٹے قبل

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- ایک دن قبل




