رانا صاحب یہ وہی کیس ہے جو ہائیکورٹ نے خارج کر دیا،پی ڈی ایم والو جب ہم پنجاب میں اپوزیشن میں تھے تب بھی آپ لوگوں سے نہیں ڈرے،کر لو جو ہوتا ہے ہم عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔مونس الہیٰ کا ٹویٹ


میڈیا رپورٹس میں بتایا گیا کہ ایف آئی اے نے ق لیگی رہنما مونس الہیٰ کے فرنٹ مینوں کے خلاف انکوائریاں شروع کر دی ہیں۔فرنٹ مینوں کے خلاف انکوائری کے آغاز پر مونس الہیٰ نے ردِعمل دیتے ہوئے وفاقی وزیر داخلہ راناثناء اللہ کو تنقید کا نشانہ بنا دیا۔
انہوں نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر راناثناء اللہ کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ رانا صاحب یہ وہی کیس ہے جو ہائیکورٹ نے خارج کر دیا ہے۔
پی ڈی ایم والو جب ہم پنجاب میں اپوزیشن میں تھے تب بھی آپ لوگوں سے نہیں ڈرے۔ مونس الہیٰ نے مزید کہا کہ کر لو جو ہوتا ہے ہم چئیرمین پی ٹی آئی عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں۔
قبل ازیں بتایا گیا کہ ایف آئی اے نے ق لیگی رہنما مونس الہیٰ کے فرنٹ مینوں کے خلاف انکوائریاں شروع کر دی۔ پنجاب اسمبلی کے نائب قاصد قیصر ،ارم امین اور ارشد اقبال کے خلاف انکوائری شروع کر دی گئی۔
متعلقہ افراد کے اکاؤنٹس میں مشکوک ٹرانزیکشنز پر انکوائری کا آغاز کیا گیا۔ذرائع ایف آئی اے کے مطابق ارم امین مونس الہیٰ کی کمپنی میں کام کرتی ہیں۔
تینوں افراد کے اکاؤنٹس سے مونس الہیٰ اور فیملی کے افراد کے اکاؤنٹس میں پیسے منتقل ہوئے۔تینوں افراد کے بینک اکاؤنٹس کی تفصیلات ان کے پروفائل سے مطابقت نہیں رکھتیں۔
خیال رہے کہ 15 جون2022ء کی رپورٹ کے مطابق وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے )لاہورنے مونس الہٰی کیخلاف مقدمہ درج کر کے ان کے دو فرنٹ مینز نوازبھٹی اور مظہر اقبال کو گرفتار کیا تھا،
مونس الہٰی کے خلاف مقدمہ منی لانڈرنگ کے الزام میں درج کیا گیا، ایف آئی اے حکام کا کہنا تھا کہ تحقیقات میں شواہد ملنے پر مقدمہ درج کیا گیا ۔
مونس الٰہی کے خلاف ہنڈی کے ذریعے رقم بیرون ملک بھیجنے کا الزام ہے جبکہ ان کے فرنٹ مینز نوازبھٹی اور مظہر اقبال کو بھی گرفتار کیا گیا تھا یہ ملزمان مونس الٰہی ان کے ذریعے غیر قانونی طور پر کروڑوں روپے کی خرد برد کرتے تھے۔
مقدمہ درج ہونے پر مونس الہی نے اپنے ردعمل میں کہا کہ پہلے بھی ایسی انتقامی کارروائیوں کا سامنا کر چکا ہو ں، ن لیگ والے کچھ بھی کر لیں عمران خان کے ساتھ کھڑا ہو ں اور کھڑا رہوں گا۔

ملتان: وین میں آگ لگنے سے 4 افراد جھلس کر جاں بحق
- ایک گھنٹہ قبل

ٹیکنالوجی کا بھر پور اور مؤثر استعمال حکومت کی ترجیح ہے،شہبازشریف
- 34 منٹ قبل

کینیڈا الیکشن:لبرل پارٹی کو واضح برتری حاصل، مارک کارنے کا جیت کا اعلان
- 6 گھنٹے قبل

ٹھوس شواہد ہیں جعفر ایکسپریس حملہ علاقائی حریفوں کی بیرونی معاونت سے کیا گیا، قونصلرجنرل
- 4 گھنٹے قبل

زیارت: سیکیورٹی فورسز کی کارروائی، فائرنگ کےتبادلے میں کالعدم بی ایل اےکے 7 دہشتگرد ہلاک
- 5 گھنٹے قبل

بھارتی فوج بوکھلاہٹ کا شکار،مقبوضہ کشمیر میں دو یونٹوں کے درمیان جھڑپ سے 5 سکھ فوجی ہلاک
- 2 گھنٹے قبل

پاک فوج نے ایل او سی کی خلاف ورزی کرنے پر بھارتی کواڈ کاپٹر مار گرایا
- 4 گھنٹے قبل

قوال شیر میانداد کا امریکی شہر ورجینیا میں کامیاب شو،،قوالی کے دلدادہ افراد کی بھر پور شرکت
- 4 گھنٹے قبل

فیڈرل پبلک سروس نے سی ایس ایس 2024 کےتحریری امتحان کے نتائج کا اعلان کر دیا
- 5 گھنٹے قبل

لاہور: معمولی جھگڑے پرٹک ٹاکر آیت مریم شوہر کے ہاتھوں قتل
- 3 گھنٹے قبل

ورلڈ بینک نے پاکستان کے لیے 108 ملین ڈالر کی ضافی فنانسنگ کی منظوری دیدی
- 4 گھنٹے قبل

پہلگام واقعہ : سیکیورٹی کی ناکامی پر بھارتی فوج کے ناردرن کمانڈ کے سربراہ کی چھٹی
- ایک گھنٹہ قبل