بلدیاتی انتخابات کے معاملے پر جماعت اسلامی کا وزیر اعلیٰ ہاؤس کے سامنے دھرنے کا اعلان
کراچی میں بلدیاتی انتخابات اور مردم شماری کے معاملے پر جماعت اسلامی نے آج وزیراعلیٰ سندھ ہاؤس کے سامنے احتجاجی دھرنا دینے کا اعلان کیا ہے۔


پارٹی رہنماؤں کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے امیر جماعت اسلامی کراچی حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا سیاسی جماعتیں کہہ رہیں کہ ووٹر لسٹیں درست نہیں ہیں، ہم نے بھی اس بارے میں بات کی، آخری مردم شماری کی ذمہ داری ن لیگ کی تھی جو غلط ہوئی، سندھ حکومت نے صرف اختلافی نوٹ لکھا اس کے علاوہ کچھ نہیں کیا۔
ان کا کہنا تھا پولیس میں سیاسی بنیادوں پر بھرتیاں ختم کی جائیں، یہ آئی جی کا کام ہے کہ بھرتیاں میرٹ پر کی جائیں اور پولیس کے نظام کو بہتر کریں، دنیا بھر میں یہ قاعدہ ہے کہ مقامی لوگ پولیس میں ہوں، کراچی کے نوجوانوں کو نوکریاں نہیں ملتیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ کراچی میں پولیس اسٹریٹ کرائم کو روکنے میں مکمل طور پر ناکام ہو چکی ہے، اسٹریٹ کرائم اور منشیات دو اہم مسئلے ہیں، جب کوئی جوان شہید ہوتا ہے تو ہمیں تکلیف ہوتی ہے۔
امیر جماعت اسلامی کراچی کا یہ بھی کہنا تھا منشیات کے اڈے پولیس کے تعاون کے بغیر نہیں چل سکتے، اسٹریٹ کرائم نہیں رکتے تو پھر ہم یہ سوال کرتے ہیں کہ رینجرز اور پولیس کیا کر رہی ہے؟ اسٹریٹ کرائم روکنے کے لیے رینجرز کو مکمل اختیارات دیے جائیں۔
حافظ نعیم الرحمان کا کہنا تھا آج دن 4 بجے ہم وزیراعلیٰ ہاؤس پر پرامن احتجاجی دھرنا دیں گے، ہمارا مطالبہ ہے کہ کراچی میں فوری بلدیاتی انتخابات کرائے جائیں۔
ٹرانسپورٹر کا بھی تاجر برادری کا ساتھ دیتے ہوئے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
- 2 hours ago

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- 4 hours ago

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- 7 hours ago

انڈونیشیا کے تانمبر جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ
- 4 hours ago

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
- 5 hours ago

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار
- 4 hours ago
ایران میں دشمن ریاستوں اور گروہوں کی جاسوسی پر سزائے موت کی ترمیمی قرارداد منظور
- an hour ago

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- 7 hours ago

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے برطانیہ چلے گئے
- 2 hours ago

فرنٹیئرکانسٹیبلری کو فیڈرل فورس میں تبدیل کرنے سے متعلق آرڈیننس 2025 جاری
- an hour ago

چینی کی قیمت قابو سے باہر، قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی
- 2 hours ago

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- 5 hours ago