اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی،عدالت سے پی ٹی آئی کے 43 ارکان کو ریلیف ملنے کے بعد پیشرفت
تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی پر غور شروع کر دیا،طاہر صادق،نصر اللہ رضا گھمن،منزہ حسن اور ڈاکٹر نوشین حامد کے نام زیر غور ہیں


لاہور ہائیکورٹ سے پی ٹی آئی کے 43 ارکان قومی اسمبلی کو ریلیف ملنے کے بعد اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی پر پیشرفت ہوئی ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف نے قومی اسمبلی میں اپوزیشن لیڈر کی نامزدگی پر غور شروع کر دیا اور اس حوالے سے عمران خان اور پارٹی کے سنیئر رہنماؤں کے درمیان مشاورت کا سلسلہ جاری ہے۔ پی ٹی آئی نے ابتدائی مرحلے میں اپوزیشن لیڈر کیلئے 4 ناموں پر غور کیا ہے،جن ارکان قومی اسمبلی کے نام زیر غور ہیں ان میں طاہر صادق،نصر اللہ رضا گھمن،منزہ حسن اور ڈاکٹر نوشین حامد شامل ہیں،اسمبلی واپسی کی صورت میں جے ڈی اے اور پی ٹی آئی مشترکہ اپوزیشن کا کردار ادا کریں گے۔ دوسری جانب قومی اسمبلی سیکریٹریٹ نے 43 پی ٹی آئی اراکین اسمبلی کو ایوان میں نہ آنے دینے کا فیصلہ کیا ہے۔
ذرائع قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا کہنا ہے کہ لاہور ہائیکورٹ کا فیصلہ موصول نہیں ہوا، خبروں میں سنا ہے کہ عدالت عالیہ نے الیکشن کمیشن کا فیصلہ معطل کیا۔اسپیکر قومی اسمبلی کا فیصلہ تاحال اپنی جگہ موجود ہے۔ ذرائع قومی اسمبلی سیکریٹریٹ کا مزید کہنا ہے کہ قومی اسمبلی سیکریٹریٹ اس معاملے پر اپنی قانونی ٹیم سے مشاورت کر رہا ہے۔اسلام آباد ہائیکورٹ کے سابقہ فیصلوں کی روشنی میں حکمت عملی بنائی جائے گی۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز لاہور ہائیکورٹ نے پی ٹی آئی کے 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے کا حکم معطل کیا تھا۔ لاہور ہائیکورٹ میں تحریک انصاف کے 43 ارکان قومی اسمبلی کے استعفے منظور کرنے سے متعلق درخواست پر سماعت ہوئی،جسٹس شاہد کریم نے درخواست پر سماعت کی۔ ریاض فتیانہ سمیت سابق 43 ارکان قومی اسمبلی کی طرف سے علی ظفر پیش ہوئے اور مؤقف اختیار کیا کہ 43 راکین نے 23 جنوری کو اسپیکر کو استعفے واپس لینے کیلئے چٹھی لکھی تھی،
اسپیکر نے استعفے منظور کرنے سے پہلے آئین کے تحت انکوائری نہیں کی اور کبھی اسپیکر کے پاس پیش نہیں ہوئے،وکیل درخواست گزار نے بتایا کہ اراکین کو سنے بغیر اسپیکر استعفے منظور نہیں کر سکتا۔

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 4 گھنٹے قبل
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- ایک دن قبل

اسلامی تعاون تنظیم کی مکہ مکرمہ اور مدینہ منورہ کے علاقے پر حوثی حملوں کی شدید مذمت
- 2 دن قبل

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 2 گھنٹے قبل

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 5 گھنٹے قبل

پنجاب میں پولیو مہم، خلا فوری پُر کرنے کی ہدایت
- ایک دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 5 گھنٹے قبل

وزیراعلیٰ مریم نواز نے دورہ لندن کیلئے سرکاری لگژری طیارے کے استعمال کی رقم ادا کردی
- ایک دن قبل

سونے کی فی تولہ قیمت میں اچانک بڑی کمی
- ایک دن قبل

پاکستان ہاکی فیڈریشن کا بھارت میں مینز ایشین چیمپئنز ٹرافی کھیلنے سے انکار
- 2 دن قبل

نئی پنجابی فلم 'مینگو جٹ' کے ٹریلر لانچنگ کی تقریب، ریلیز کی تاریخ کا اعلان
- ایک دن قبل

مشرق وسطیٰ کی بدلتی صورتحال، حوثی حملوں کا تسلسل: پاکستان کا دفاعی معاہدوں پرعملدرآمد کیلئےعزم کا اظہار
- ایک دن قبل



