جی این این سوشل

پاکستان

صدر عارف علوی کی زمان پارک آمدعمران خان سے ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زمان پارک میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہوئی، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

صدر عارف علوی کی  زمان پارک آمدعمران خان سے ملاقات
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی زمان پارک میں چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان سے ملاقات ہوئی، ملکی سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

جمعرات کے روز صدر مملکت عارف علوی کی زمان پارک آمد ہوئی، عمران خان سے ملاقات میں سیاسی صورتحال پر تبادلہ خیال کیا، الیکشن کمیشن کی جانب سے انتخاب کی تاریخ نہ دینے پر تشویش کا اظہار کیا گیا۔

اس موقع پر چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان نے کہا کہ الیکشن کمیشن آئینی ذمہ داریاں پوری نہیں کر رہا۔ 90 روز میں انتخابات نہ ہوئے تو آئین شکنی ہوگی۔

تجارت

تاجر برادری کی حکومت کو5 ہزار روپے کا نوٹ بند کرنے کی تجویز

نقد لین دین کی روک تھام کے لیے 5 ہزار روپے کے نوٹ کو بند کردیا جائے، اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تاجر برادری کی  حکومت کو5 ہزار  روپے کا نوٹ بند کرنے کی تجویز

اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس(او آئی سی سی)  کی جانب سے حکومت کو 5 ہزار روپے کا نوٹ بند کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

او آئی سی سی آئی کی جانب سے حکومت کو دی گئی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ 5 ہزار روپے کا نوٹ بند اور ودہولڈنگ ٹیکس عائد نہ کیا جائے۔ ٹیکس کا ہدف حاصل کرنے کے لیے ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ سے معیشت کو نقصان ہوگا۔ نقد لین دین کی روک تھام کے لیے 5 ہزار روپے کے نوٹ کو بند کردیا جائے۔ ٹیکس نظام کی بہتری کے لیے ایف بی آر اور نادرا میں تعاون ضروری ہے۔ ایف بی آر اور نادرا مل کر آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم کا استعمال کریں۔

اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس کا کہنا ہے کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی 9 فیصد شرح میں اضافہ ڈیجیٹل پےمنٹ سسٹم سےممکن ہوگا۔ ٹیکس نیٹ میں شامل نہ ہونے والوں کا ڈیٹا ایف بی آر ٹیکنالوجی کی مدد سے اکھٹا کرکے کارروائی کرے۔ نقد لین دین کی حوصلہ شکنی کی جائے ۔ ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دیا جائے۔ فن ٹیک خدمات فراہم کرنے والوں کو مراعات دی جائیں اور صنعتوں کو سستی بجلی گیس مہیا کی جائے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

پنجاب میں لاہور ، ملتان، اسلام آباد، سانگلہ ہل، فیصل آباد سمیت خیبر پختونخوا کے مختلف علاقوں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

لاہور سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے

لاہور ،اسلام آباداور پشاور سمیت مختلف شہروں میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کے جھٹکے لاہور ملتان، فیصل آباد، میانوالی، بھکر، کمالیہ، خانیوال، بھلوال، چنیوٹ، حافظ آباد، ٹوبہ ٹیک سنگھ، گجرات، سرگودھا اور جھنگ میں محسوس کیے گئے۔ اس کے علاوہ تلہ گنگ اور چکوال میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔

زلزلے کے باعث لوگ کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں سے باہر نکل آئے۔

زلزلہ پیما مرکز کے مطابق ریکٹر سکیل پر زلزلے کی شدت 5.7 ریکارڈ کی گئی.لزلے کی گہرائی 10 کلومیٹر ریکارڈ کی گئی، اس کا مرکز جنوبی پنجاب کے شہر ڈیرہ غازی خان کے قریب تھا۔

واضح رہے کہ 2 روز قبل سوات سمیت خیبرپختونخوا کے کچھ اضلاع میں زلزلے کے جھٹکے دوپہر ایک بجکر 20منٹ پر محسوس کیے گئے اور ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 4.5 محسوس کی گئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق کی حکومت اور اپوزیشن میں میثاق پارلیمنٹ کی تجویز

پارلیمنٹ کی کارروائی چلانے کے لیے16 رکنی کمیٹی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق کی حکومت اور اپوزیشن میں میثاق پارلیمنٹ کی تجویز

اسپیکرقومی اسمبلی ایاز صادق نے حکومت اور اپوزیشن میں میثاق پارلیمنٹ کی تجویز دیدی جبکہ پارلیمنٹ کی کارروائی چلانے کے لیے16 رکنی کمیٹی کی قرارداد متفقہ طور پر منظور کرلی گئی۔

قومی اسمبلی کا اجلاس اسپیکر ایاز صادق کی زیر صدارت ہوا جس میں  پی ٹی آئی ارکان نے نعرے لگائے کہ گرفتار اراکین اسمبلی کے پروڈکشن آرڈر جاری کئے جائیں۔

اسپیکر ایازصادق نے کہا کہ قیادت اکٹھی بیٹھے نہ بیٹھے ، اراکین پارلیمنٹ تواکٹھے بیٹھ سکتے ہیں ، پارلیمنٹ کے وقار کیلئے اکٹھا ہونا پڑے گا، ہم بیٹھ کر چارٹر آف پارلیمنٹ سائن نہیں کرسکتے ؟ پہلے بھی بات ہوئی تھی کہ ہم دوتہائی ہیں اور اپوزیشن ایک تہائی ہے، اپوزیشن کو بات کرنے کا زیادہ موقع ملا ہے، اپوزیشن یہاں نہیں بولے گی تو کہاں بولے گی، ہم چاہتے ہیں اپوزیشن بات کرے۔

سردار ایازصادق نے اراکین سے بات کرتے ہوئے کہا کہ آپ کی گورنمنٹ میں جو آرڈر جاری ہوئے میں اس پر اتفاق نہیں کرتا، جو حادثہ ہوا اس کی تہہ تک جانے کی کوشش کروں گا، آپ میرے گھر آئیں تو گھر کیمپ آفس ہوتا ہے ، ہاؤس کی پروسیڈنگ اکیلی اپوزیشن یا حکومت نہیں چلا سکتی۔

قومی اسمبلی میں اجلاس کی صدارت کے دوران انہوں نے کہا کہ ایک دوسرے پر تنقید ضرور کریں لیکن رکن کی عزت کابھی خیال رکھیں، اپوزیشن ارکان اور حکومتی ارکان ساتھ بیٹھ کررولزطےکرلیں۔

ایاز صادق نے کہا کہ گرفتاراراکین قومی اسمبلی کے پروڈکشن آرڈرز گزشتہ روز جاری کردیے تھے، پروڈکشن آردڑز کے بعد سکیورٹی کے کچھ ارکان کو معطل بھی کیا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll