بغیر تصدیق شدہ یا جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی،محسن نقوی
ایجنٹ مافیا پیسوں کے لالچ میں لوگوں کے مستقبل سے کھیل رہا ہے، ملک کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں، نوکری کاجھانسہ دے کربیرون ممالک بھجوانے والے سے کوئی رعایت نہیں ہوگی،محسن نقوی


اسلام آباد: وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے ویزا ایجنٹوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ بغیر تصدیق شدہ یا جعلی دستاویزات پر بیرون ملک سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی: وزیر داخلہ
تفصیلات کے مطابق وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اسلام آباد ائیرپورٹ کا دورہ کیا اور 2 گھنٹے تک ائیرپورٹ پر امیگریشن پراسیس کا جائزہ لیاوہ بیرون ممالک جانے والے مسافروں سے بھی ملے۔
وزیر داخلہ نے مسافر کی 7 نومبر کو امیگریشن پرکم عملے کی شکایت کا نوٹس لیا اور انکوائری کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ سی سی ٹی وی فوٹیج کے ذریعے تمام صورتحال کا جائزہ لیا جائے،انہوں نے مسافر وں سے کہا کہ آئندہ آپ کو اس حوالے سے شکایت کا موقع نہیں ملے گا۔
محسن نقوی نے ویزا ایجنٹوں کے خلاف کریک ڈاؤن کا حکم دیا اور کہا کہ ایجنٹ مافیا پیسوں کے لالچ میں لوگوں کے مستقبل سے کھیل رہا ہے، ملک کی بدنامی کا باعث بنتے ہیں، ملازمت کاجھانسہ دے کربیرون ممالک بھجوانے والے ایجنٹوں سے کوئی رعایت نہیں ہوگی۔
محسن نقوی کا مزید کہنا تھاکہ ضروری دستاویزات کے حامل کسی مسافر کو سفر سے نہ روکا جائے، جعلی دستاویزات یا دیگرذرائع سے بیرون ممالک جانے والے ملک کی بدنامی کاباعث بن رہے ہیں، بغیر تصدیق شدہ دستاویزات پر سفر کرنے کی اجازت نہیں دی جا سکتی۔

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک
- 2 دن قبل

پہلا ٹی 20: پاکستان نے سری لنکا کو 4 وکٹوں سے شکست دے دی
- 3 دن قبل

پاکستان، ایران اور امریکہ تنازع کے پرامن حل کے لیے پرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 دن قبل

پاکستان کا اقوام متحدہ میں یوکرین تنازع میں فوری طور پر کشیدگی کم کرنے کا مطالبہ
- 2 دن قبل

جنوبی افریقہ کی نوی پلے کو امن کا نوبیل انعام دے دیا گیا
- 2 دن قبل
کرکٹ لیجینڈ وسیم اکرم نےاپنے پسندیدہ بھارتی گلوکار کا نام بتا دیا
- 3 دن قبل

پاکستان فلم پروڈیوسرز ایسوسی ایشن کے نو منتخب عہدیداروں کی تقریب حلف برداری
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی ذیابیطس کی روک تھام کیلئے جامع حکمت عملی وضع کرنے کی ہدایت
- 2 دن قبل

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'
- 2 دن قبل

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی
- 2 گھنٹے قبل
بلوچستان: سی ٹی ڈی کی کارروائی میں فتنہ الہندوستان کے 10 دہشتگرد ہلاک
- 2 دن قبل

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید
- 2 گھنٹے قبل




