جی این این سوشل

پاکستان

آرمی چیف کے دورہ امریکا سے متعلق آئی ایس پی آر کی وضاحت

آرمی چیف جنرل عاصم منیر کے دورہ امریکہ سے متعلق قیاس آرائیوں پر آئی ایس پی آر کا رد عمل بھی سامنے آگیا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

آرمی چیف کے دورہ امریکا سے متعلق آئی ایس پی آر کی وضاحت
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

تفصیلات کےمطابق آئی ایس پی آر نےآرمی چیف کے دورہ امریکا سے متعلق  سوشل میڈیا پر پھیلنے والی قیاس آرائیوں کو بے بنیاد قرار دیدیا ۔ آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف برطانیہ کے دورے پر ہیں،ان کے دورہ امریکا کے حوالے سے خبریں بے بنیاد ہیں ۔

آئی ایس پی آر نے کہا کہ آرمی چیف5سے10فروری تک برطانیہ کےسرکاری دورےپرہیں،آرمی چیف پاک برطانیہ استحکام کانفرنس کے سلسلے میں دورہ برطانیہ پر ہیں ،پاکستانی عسکری قیادت اس ایونٹ میں شرکت کر رہی ہے۔سوشل میڈیاپرآرمی چیف کےدورہ امریکہ سےمتعلق بےبنیادقیاس آرائیاں ہورہی ہیں۔

صحت

پاکستان میں ایم پاکس کا پانچواں کیس رپورٹ

انہوں نے کہا کہ مریض تندرست ہے اور گھر پرآئسولیٹ ہے،وزارت صحت صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستان میں ایم پاکس کا پانچواں کیس رپورٹ

پاکستان میں ایم پاکس کا پانچواں کیس رپورٹ ہوا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزارت صحت کا کہنا ہے ایم پاکس میں مبتلا شہری کا تعلق لوئر دیر سے ہے ، متاثرہ شہری کی ٹریول ہسٹری خلیجی ممالک کی ہے ۔

انہوں نے کہا کہ مریض تندرست ہے اور گھر پرآئسولیٹ ہے،وزارت صحت صورتحال پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے۔

 خیبرپختونخوا میں ایم پاکس کے 4 میں سے 3 مریض مکمل صحت یاب ہوگئے ہیں،ڈائریکٹر پبلک ہیلتھ ارشاد روغانی کا کہنا ہے تینوں مریضوں کی رپورٹس کلیئر آگئی ہیں۔

 

 

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

تاجر برادری کی حکومت کو5 ہزار روپے کا نوٹ بند کرنے کی تجویز

نقد لین دین کی روک تھام کے لیے 5 ہزار روپے کے نوٹ کو بند کردیا جائے، اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

تاجر برادری کی  حکومت کو5 ہزار  روپے کا نوٹ بند کرنے کی تجویز

اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس(او آئی سی سی)  کی جانب سے حکومت کو 5 ہزار روپے کا نوٹ بند کرنے کی تجویز دی گئی ہے۔

او آئی سی سی آئی کی جانب سے حکومت کو دی گئی تجاویز میں کہا گیا ہے کہ 5 ہزار روپے کا نوٹ بند اور ودہولڈنگ ٹیکس عائد نہ کیا جائے۔ ٹیکس کا ہدف حاصل کرنے کے لیے ودہولڈنگ ٹیکس کے نفاذ سے معیشت کو نقصان ہوگا۔ نقد لین دین کی روک تھام کے لیے 5 ہزار روپے کے نوٹ کو بند کردیا جائے۔ ٹیکس نظام کی بہتری کے لیے ایف بی آر اور نادرا میں تعاون ضروری ہے۔ ایف بی آر اور نادرا مل کر آرٹیفیشل انٹیلی جنس سسٹم کا استعمال کریں۔

اوورسیز انویسٹرز چیمبر آف کامرس کا کہنا ہے کہ ٹیکس ٹو جی ڈی پی کی 9 فیصد شرح میں اضافہ ڈیجیٹل پےمنٹ سسٹم سےممکن ہوگا۔ ٹیکس نیٹ میں شامل نہ ہونے والوں کا ڈیٹا ایف بی آر ٹیکنالوجی کی مدد سے اکھٹا کرکے کارروائی کرے۔ نقد لین دین کی حوصلہ شکنی کی جائے ۔ ڈیجیٹل لین دین کو فروغ دیا جائے۔ فن ٹیک خدمات فراہم کرنے والوں کو مراعات دی جائیں اور صنعتوں کو سستی بجلی گیس مہیا کی جائے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عمر ایوب، اسد قیصر، زرتاج گل اور فیصل گنڈا پور کی راہداری ضمانت منظور

پشاور ہائی کورٹ نے راہداری ضمانت منظور کرلی اور پی ٹی آئی رہنماؤں کو 10 اکتوبر تک متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عمر ایوب، اسد قیصر، زرتاج گل اور فیصل گنڈا پور کی راہداری ضمانت منظور

پشاور ہائیکورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما اور قومی اسمبلی میں قائد حزب اختلاف عمر ایوب، سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر، رکن قومی اسمبلی زرتاج گل اور وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا کے بھائی فیصل امین گنڈا پور کی راہداری ضمانت منظور کرلی اور انہیں 10 اکتوبر تک متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

8 ستمبر کو اسلام آباد میں جلسہ کرنے پر ممبر قومی اسمبلی زرتاج گل اور دیگر پارٹی رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کیے گئے، جس کی راہداری ضمانت کے لیے پی ٹی آئی رہنماؤں اسد قیصر، عمر ایوب اور زرتاج گل نے پشاور ہائیکورٹ میں درخواست دائر کی تاہم کیس کی سماعت پشاور ہائیکورٹ کے جسٹس شکیل احمد نے کی۔

پشاور ہائیکورٹ نے چاروں پی ٹی آئی رہنماؤں کی راہداری ضمانت منظور کرتے ہوئے انہیں 10 اکتوبر تک متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونے کا حکم دے دیا۔

پی ٹی آئی رہنماؤں کی جانب سے دائر درخواست میں مؤقف اپنایا گیا کہ  اسلام آباد میں جلسہ کرنے پر عمر ایوب، اسد قیصر اور دیگر رہنماؤں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ انتظامیہ نے جلسہ 2 گھنٹے لیٹ کرنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کیے، درخواست گزار متعلقہ عدالتوں میں پیش ہونا چاہتے ہیں، درخواست گزاروں کی گرفتاری کا خدشہ ہے، راہداری ضمانت دی جائے تاکہ عدالت میں پیش ہوسکیں۔

دریں اثنا، زرتاج گل کی جانب سے بھی اسی قسم کی درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ زرتاج گل کے خلاف اسلام آباد میں مقدمہ درج کیا گیا ہے، اسلام آباد میں جلسہ کرنے پر زرتاج گل اور دیگر رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کئے گئے ہیں۔ آئین ہر سیاسی جماعت کو پر امن جلسے کی اجازت دیتا ہے، انتظامیہ نے جلسہ 2گھنٹے لیٹ کرنے پر پی ٹی آئی رہنماؤں کے خلاف مقدمات درج کیے۔

درخواست میں مؤقف اپنایا گیا ہے کہ پی ٹی آئی کے ممبران اسمبلی کو قومی اسمبلی کی حدود سے گرفتار کیا گیا ہے، درخواست گزار کو بھی راہداری ضمانت دی جائے تاکہ وہ متعلقہ عدالت میں پیش ہوسکے۔

دوسری جانب میڈیا سے گفتگو میں پی ٹی آئی رہنما عمر ایوب کا کہنا تھا کہ پارلیمنٹ سے لوگوں کو اٹھا نے والے کوئی خلائی مخلوق تھی ، جبری طور پر لوگوں کو گمشدہ کرنا جمہوریت میں نہیں چل سکتا۔

سابق اسپیکر قومی اسمبلی اسد قیصر کا کہنا تھا کہ ہم صرف آئین کی بالادستی چاہتے ہیں، پی ٹی آئی کے لیے مشکلات میں کوئی اضافہ نہیں ہوگا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll