جی این این سوشل

پاکستان

ایک ارب 10 کروڑ ڈالرز قرض کے نویں پروگرام کیلئے پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈز کے درمیان تمام معاملات طے پاگئے ہیں

 اسلام آباد: حکومتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ایک ارب 10 کروڑ ڈالرز قرض کے نویں پروگرام کیلیے پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈز کے درمیان تمام معاملات طے پاگئے ہیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

ایک ارب 10 کروڑ ڈالرز قرض کے نویں پروگرام کیلئے پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈز کے درمیان تمام معاملات طے پاگئے ہیں
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کی کچھ دیر میں وزیر اعظم شہباز شریف سے بذریعہ ویڈیو لنک ملاقات ہوگی جس میں معاملات طے پانے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا جائے گا اور پھر اعلان کیا جائے گا۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کچھ دیر بعد ویڈیو پغام میں آئی ایم ایف کے ساتھ نوٰیں اقتصادی جائزہ کی کامیابی سے تکمیل کا اعلان کریں گے جبکہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف سطح کے معاہدے کا بھی باضابطہ اعلان متوقع ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف جائزہ مشن کے ساتھ نویں اقتصادی جائزہ کی تکمیل کے بعد آئی ایم ایف بورڈ منظوری دے گا، جس کے بعد پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر قرض کی اگلی قسط کی منظوری دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان پر واضح کیا اور تجویز دی ہے کہ پاور سیکٹر میں ریفامرز نہ کیں تو ملک ڈوب جائے گا، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کرنا ہوگی، صرف آیئسکو،فیسکو اور لیسکو کی کارکردگی اچھی اور لائن لاسز کم ہیں۔

کھیل

پی سی بی کی جانب سے انڈر 16 سکول ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ٹرائل منعقد

وحید مراد، سجاد احمد، علی رضا اور ثناءاللہ سمیت تمام سکول کے سپورٹس انچارج بھی ٹرائل کے دوران موجود رہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پی سی بی کی جانب سے انڈر 16 سکول ٹورنامنٹ کے سلسلے میں ٹرائل منعقد

پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)کی طرف سے ہونے والے انڈر 16 سکول ٹورنامنٹ کے سلسلے میں کمپری ہینسو بوائز ہائر سیکنڈری سکول حیدرآباد کے گراؤنڈ میں ٹرائل منعقد کیے گئے۔

ٹرائلز میں گورنمنٹ رضا میموریل، گورنمنٹ زیل پاک ہائر سیکنڈری سکول، گورنمنٹ کمپری ہینسو بوائز ہائر سیکنڈری سکول، گورنمنٹ ہائی سکول لطیف آباد نمبر سات اور گورنمنٹ جی او آر ماڈل سکول کے بچوں نے شرکت کی۔

ان ٹرائلز کو رضا میموریل ہائی سکول کے سابق سپورٹس انچارج عثمان اسحاق، کمپری ہینسو سکول کے کوچ عمران خان، کمپری ہینسو سکول کے سپورٹس انچارج محی الدین اور پی ای ٹی رمیز راجہ نے آرگنائزنگ کیا جبکہ وحید مراد، سجاد احمد، علی رضا اور ثناءاللہ سمیت تمام سکول کے سپورٹس انچارج بھی ٹرائل کے دوران موجود رہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بیرسٹر گوہر کو اسلام آباد پولیس کی جانب سے رہا کردیا گیا

بیرسٹر گوہر کو کل سنگجانی جلسہ میں حکومتی خلاف ورزیوں کے با عث حراست میں لیا گیا تھا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بیرسٹر گوہر  کو اسلام آباد پولیس کی جانب سے رہا کردیا گیا

پی ٹی آئی کے موجودہ چئیرمین پیرسٹر گوہر کو اسلام آباد پو لیس کی جانب سے رہا کردیا گیا ۔ 

تفصیلات کے مطابق بیرسٹرکو  اسلام آباد پولیس کی جانب سے رہا کر دیا گیا ۔ 

واضح رہے کہ بیرسٹر گوہر اور شیر افضل مروت کو کل سنگجانی جلسہ میں حکومتی خلاف ورزیوں کے با عث حراست میں لیا گیا تھا ۔ 

پی ٹی آئی رہنما شیر افضل مروت جو سنکجانی مقدمہ میں بھی ڈسچارج کر دیا گیا ۔ 

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 76ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

قائداعظم محمد علی جناح کا انتقال 11 ستمبر 1948 کو کراچی میں ہوا اور آج ان کی 76 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بانی پاکستان قائداعظم محمد علی جناح کی 76ویں برسی آج منائی جا رہی ہے

کراچی : پاکستان کے بانی اور عظیم رہنما قائداعظم محمد علی جناح کی 76ویں برسی آج ملک بھر میں عقیدت و احترام کے ساتھ منائی جا رہی ہے۔ قائداعظم نے اپنی دوراندیشی اور سیاسی مہارت سے برصغیر پاک و ہند میں مسلمانوں کے لیے ایک علیحدہ وطن حاصل کیا۔

قائداعظم نے گاندھی اور نہرو جیسے بڑے رہنماؤں کو سیاسی میدان میں مات دی اور لارڈ ماؤنٹ بیٹن کے عزائم کے سامنے ڈٹ کر کھڑے ہوئے۔ انہوں نے مسلمانوں کو متحد کیا اور پاکستان کی آزادی کی تحریک کو کامیاب بنایا۔

آزادی کے بعد قائداعظم نے نئے پاکستان کو ایک مضبوط اور ترقی یافتہ ملک بنانے کے لیے دن رات ایک کر دیا۔ انہوں نے اپنی زندگی کا آخری وقت پاکستان کی خدمت میں صرف کیا۔

قائداعظم کے انتقال کے بعد سے آج تک انہیں پاکستان کا سب سے بڑا قومی ہیرو مانا جاتا ہے۔ ان کی تعلیمات اور نظریات آج بھی ہمیں رہنمائی فراہم کرتے ہیں۔

قائداعظم کی برسی کے موقع پر ملک بھر میں مختلف تقریبات کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ان تقریبات میں قائداعظم کی زندگی اور کارناموں پر روشنی ڈالی جائے گی۔ سکولوں، کالجوں اور یونیورسٹیوں میں خصوصی پروگراموں کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔قائداعظم محمد علی جناح کا انتقال 11 ستمبر 1948 کو کراچی میں ہوا اور آج ان کی 76 ویں برسی منائی جا رہی ہے۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll