ایک ارب 10 کروڑ ڈالرز قرض کے نویں پروگرام کیلئے پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈز کے درمیان تمام معاملات طے پاگئے ہیں
اسلام آباد: حکومتی ذرائع نے تصدیق کی ہے کہ ایک ارب 10 کروڑ ڈالرز قرض کے نویں پروگرام کیلیے پاکستان اور عالمی مالیاتی فنڈز کے درمیان تمام معاملات طے پاگئے ہیں۔

ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف کے جائزہ مشن کی کچھ دیر میں وزیر اعظم شہباز شریف سے بذریعہ ویڈیو لنک ملاقات ہوگی جس میں معاملات طے پانے کے حوالے سے تبادلۂ خیال کیا جائے گا اور پھر اعلان کیا جائے گا۔
وزیر خزانہ اسحاق ڈار کچھ دیر بعد ویڈیو پغام میں آئی ایم ایف کے ساتھ نوٰیں اقتصادی جائزہ کی کامیابی سے تکمیل کا اعلان کریں گے جبکہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹاف سطح کے معاہدے کا بھی باضابطہ اعلان متوقع ہے۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف جائزہ مشن کے ساتھ نویں اقتصادی جائزہ کی تکمیل کے بعد آئی ایم ایف بورڈ منظوری دے گا، جس کے بعد پاکستان کو ایک ارب 10 کروڑ ڈالر قرض کی اگلی قسط کی منظوری دی جائے گی۔
ذرائع کے مطابق آئی ایم ایف نے پاکستان پر واضح کیا اور تجویز دی ہے کہ پاور سیکٹر میں ریفامرز نہ کیں تو ملک ڈوب جائے گا، بجلی کی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کرنا ہوگی، صرف آیئسکو،فیسکو اور لیسکو کی کارکردگی اچھی اور لائن لاسز کم ہیں۔

لندن کے ساؤتھ اینڈ ائیرپورٹ پر چھوٹا طیارہ گر کر تباہ، پروازیں معطل، ایمرجنسی نافذ
- 5 گھنٹے قبل

چینی کی قیمت قابو سے باہر، قیمت 200 روپے کلو تک جا پہنچی
- 15 منٹ قبل

پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی، 1 لاکھ 35 ہزار کا سنگِ میل عبور
- 3 گھنٹے قبل
ٹرانسپورٹر کا بھی تاجر برادری کا ساتھ دیتے ہوئے ملک بھر میں پہیہ جام ہڑتال کا اعلان
- 19 منٹ قبل

مولانا فضل الرحمان کے بھائی نے علی امین گنڈاپور کا الیکشن لڑنے کا چیلنج قبول کرلیا
- 6 گھنٹے قبل

آئی ایم ایف نے پاکستان کی معاشی کارکردگی کو حوصلہ افزا قرار دے دیا
- 5 گھنٹے قبل

پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ایتھلیٹ ارشد ندیم ٹریننگ کیلئے برطانیہ چلے گئے
- 10 منٹ قبل

ایس آئی ایف سی کے تحت زرعی شعبے میں اہم اصلاحات جاری
- 2 گھنٹے قبل

سپریم کورٹ سمیت پاکستان بھر کی عدالتوں میں 23 لاکھ 62 ہزار سے زائد مقدمات التواء کا شکار
- 2 گھنٹے قبل

ملک کے مختلف حصوں میں آج بارش کا امکان
- 5 گھنٹے قبل

انڈونیشیا کے تانمبر جزائر میں 7.0 شدت کا زلزلہ
- 2 گھنٹے قبل

دریائے سندھ میں تونسہ بیراج پر درمیانے درجے کا سیلاب
- 3 گھنٹے قبل