حملہ سیاسی پارٹی کے ایم ایل اے پرکاش کے بیٹے نےکیا


ممبئی: بھارت کے مشہور گلوکار سونو نگھمپر ممبئی میں ایک کنسرٹ کے دوران حملہ ہوا ہے۔
بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق ممبئی میں جاری کنسرٹ کے دوران سونو نگھم پر حملہ سیاسی پارٹی کے ایم ایل اے پرکاش کے بیٹے نے کنسرٹ کے بعد سونو نگم کے ساتھ سیلفی لینا چاہی تاہم گلوکار کے گارڈز کی جانب سے روکنے پر طیش میں آکر ایم ایل اے کے بیٹے اور بھتیجے نے سونونگھم ان کے بھائی اور باڈی گارڈز پر حملہ کردیا اور انہیں اسٹیج سے نیچے پھینک دیا۔
گلوکار سونو نگھم کو اس حملے میں کوئی چوٹ تو نہیں آئی تاہم انکے بھائی اور گارڈ شدید زخمی ہوگئے جنہیں ہسپتال منتقل کرکے فوری طبی امداد فراہم کی گئی ہے۔
#SonuNigam attacked by Uddhav Thackeray MLA Prakash Phaterpekar son and his goons in music event at Chembur. Sonu has been taken to the hospital nearby. pic.twitter.com/ERjIC96Ytv
— Swathi Bellam (@BellamSwathi) February 20, 2023
سونو نگھم نے بھارتی میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ مجھے دھکا دیا گیا جس سے میں سیڑھیوں پر گر پڑا، ربانی خان مجھے بچانے آئے تو انہیں بھی پیچھے سے دھکیل کر اسٹیج سے پھینک دیا گیا وہ مر بھی سکتے تھے۔
گلوکار نے مزید کہا کہ میں نے اِن لوگوں کے خلاف شکایت درج کروا دی ہے لوگوں کو سوچنا چاہیے کہ وہ کسی کو زبردستی سیلفی لینے پر مجبور نہیں کرسکتے۔

پہلا ون ڈے: جنوبی افریقہ کا پاکستان کو جیت کے لیے 264 رنز کا ہدف
- 6 گھنٹے قبل
 

حکومت کا 27ویں آئینی ترمیم رواں ماہ پارلیمنٹ سے منظور کروانے کا حتمی پلان تیار
- 3 گھنٹے قبل
 

وزیر اعلی مریم نواز کے ویژن کے مطابق دفتر ڈی ائی جی انویسٹیگیشن لاہور میں کھلی کچہری کا انقعاد
- 3 گھنٹے قبل
 

عراق پر امریکی حملے کے ماسٹرمائنڈ سابق نائب صدر ڈک چینی انتقال کر گئے
- 2 گھنٹے قبل
 

صدر زرداری کی تاجک ہم منصب سے ملاقات،دو طرفہ تعلقات، تعاون اور باہمی امور پر تبادلہ خیال
- 3 گھنٹے قبل
 

سول ایوی ایشن اتھارٹی کے زیر اہتمام انٹرا ائیرپورٹ کرکٹ ٹورنامنٹ،لاہور کی ٹیم چیمپئن قرار
- 2 گھنٹے قبل
 

آئی سی سی قوانین کی خلاف ورزی،سوریا کمار یادو،حارث رؤف،صاحبزادہ فرحان کوسزائیں سنادی گئیں
- 38 منٹ قبل
 

بابا گورونانک کا جنم دن، بھارت سے 2400 سکھ یاتری پاکستان پہنچ گئے
- 4 گھنٹے قبل
 

صدر ٹرمپ نے سعودی عرب کا ابراہیمی معاہدے میں شامل ہونے کا دعویٰ کر دیا
- 5 گھنٹے قبل
 

پاکستان فلم انڈسٹری کے معروف پرڈیوسر ڈسٹری بیوٹر چودھری اعجاز کامران انتقال کر گئے
- 4 گھنٹے قبل
 

پی ٹی اےکا ٹیلی کام کمپنیوں کے لیے ڈیٹا ہوسٹنگ لازمی قرار دینے کا فیصلہ
- 4 گھنٹے قبل
 

پنجاب حکومت کا منشیات ملزمان کے خلاف قوانین مزید سخت کرنے کا فیصلہ کر لیا
- 2 گھنٹے قبل
 














