آپریشن غضب للحق جاری، سیکیورٹی فورسز کاافغان طالبان کی مرکزی پوسٹ پر کنٹرول حاصل
پاک فوج کی موجودگی دیکھتے ہی افغان طالبان فرار ہونے لگے۔ فورسز نے مؤثر جوابی کارروائی کے دوران افغان طالبان کے کمپاؤنڈز کلیئر کر کے دشمن کے جھنڈے اُتار دیے


راولپنڈی: سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ پاک افغان سرحد پر کشیدگی کے بعد پاک فوج نے”آپریشن غضب للحق”کے تحت مؤثر جوابی کارروائی کرتے ہوئے افغان سرحدی علاقے میں پیش قدمی کی۔
سیکیورٹی ذرائع کا کہنا ہے کہ 28 فروری کو پاکستانی جوانوں کی افغانستان کے اندر کارروائی کی خصوصی ویڈیو بھی منظرِ عام پر آئی ہے،جوانوں نے شمالی وزیرستان سے ملحقہ سرحدی باڑ عبور کرتے ہوئے افغان طالبان کی ایک مرکزی پوسٹ کی جانب پیش قدمی کی۔
پاک فوج کی موجودگی دیکھتے ہی افغان طالبان فرار ہونے لگے۔ فورسز نے مؤثر جوابی کارروائی کے دوران افغان طالبان کے کمپاؤنڈز کلیئر کر کے دشمن کے جھنڈے اُتار دیے۔

سیکیورٹی ذرائع کے مطابق آپریشن غضب للحق تاحال جاری ہے اور اپنے اہداف حاصل ہونے تک جاری رہے گا۔
خیال رہے کہ جمعرات کی رات پاک افغان سرحد پر افغان طالبان کی جانب سے بلا اشتعال جارحیت کے جواب میں پاکستان کی مسلح افواج کا آپریشن غضب للحق جاری ہے۔
پاک فوج نے افغانستان کی حدود کے اندر مختلف مقامات پر جوابی کارروائیاں کیں اورکابل، قندھار اور پکتیا سمیت دیگر مقامات پر موجود عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا اور کئی چیک پوسٹیں تباہ کیں۔

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 2 گھنٹے قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے عمان کو شکست دے کر سیمی فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 3 دن قبل

پاکستان کے افغانستان میں فتنہ الخوارج اور فتنہ الہندوستان کے ٹھکانوں پر فضائی حملے
- 5 گھنٹے قبل

روس میں تربیتی پرواز کے دوران Tu-95 بمبار طیارہ گر کر تباہ،عملے کے 6 ارکان ہلاک
- 2 دن قبل

فیفا آسیان کپ: پاکستان کا فلپائن کیخلاف میچ 2-2 سے برابر، اپنا پہلا پوائنٹ حاصل کرلیا
- 2 دن قبل

خیبرپختونخوا میں پولیو کا چوتھا کیس سامنے آگیا
- 2 دن قبل

امریکہ افغانستان جنگی کمیشن کی علاقائی امن کے لیے پاکستان کی خدمات کی تعریف
- 3 دن قبل

آذربائیجانی خاتون زیادتی کیس، مرکزی ملزم گرفتار
- 3 دن قبل

ممتاز عالمی مالیاتی اداروں کا پاکستان کی معاشی اصلاحات کی صورتحال پر اعتماد کا اظہار
- 2 دن قبل

آصف اقبال کی یاد میں تعزیتی ریفرنس، فنی خدمات کو خراجِ تحسین
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی سیمی فائنل: بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر فائنل کیلئے کوالیفائی کرلیا
- 5 گھنٹے قبل

پریِم جی نے مشرقی ومغربی موسیقی کا منفرد امتزاج پیش کردیا
- 4 گھنٹے قبل



