Advertisement
پاکستان

حکومت سے معیشت نہیں سنبھل رہی ان کے پاس کوئی پلان نہیں،حماد اظہر

پی ڈی ایم کی حکومت پاکستانی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے،رہنما پاکستان تحریک انصاف

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Mar 2nd 2023, 8:26 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
حکومت سے معیشت نہیں سنبھل رہی ان کے پاس کوئی پلان نہیں،حماد اظہر

رہنما پاکستان تحریک انصاف حماد اظہر نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ ڈالر کا ریٹ 278 تک پہنچ گیا اور اوپن مارکیٹ میں 310 تک پہنچ گیا ہے جس کے بعد آج دوبارا ہماری معیشت کریش کر گئی ہے۔

انہوں نے کہا ہے کہ اس ٹولے کو حکومت میں رکھنے کے لیے بہت محنت کی گئی  لیکن ہم پچھلے 11 ماہ سے مسلسل کہہ رہے ہیں کہ ان سے معیشت نہیں سنبھلے گی ۔جو پچھلے گیارہ ماہ میں تباہی آئی ہے اس سے قبل قدرتی آفات میں بھی نہیں ہوا  ہے اور پچھلے 11 ماہ میں 62 فیصد روپے نے اپنی قدر کھوئی ہے۔

رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ ہم مسلسل کہہ رہے ہیں ان سے معیشت نہیں سنبھل رہی ان کے پاس کوئی پلان نہیں ہے، کبھی آئی ایم ایف کو آنکھیں دکھاتے ہیں کبھی ان کی منتیں کرتے ہیں ۔

حماد اظہر نے کہا کہ پی ڈی ایم کی حکومت پاکستانی تاریخ کا بدترین سانحہ ہے، صرف عمران خان کے خوف میں اس ٹولے کو حکومت میں رکھنے کے لیے لوگوں کو ننگا گیا، ان کے خلاف پرچے کیے گیے، ایف آئی اے اور الیکشن کمیشن جیسے اداروں کو سیاسی بنایا گیا، اس صورتحال سے نکلنے کا واحد ایک راستہ کے وہ صاف شفاف انتخابات کا ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک کو اس وقت فریش مینڈیٹ کی ضرورت ہے ،اس وقت ملک کی بھاگ دوڑ سنبھالنا آسان کام نہیں لیکن انشاء اللہ عمران خان کی قیادت میں دوبارا ملک کو معاشی استحکام بخشیں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ ملکی معاشی صورتحال انتہائی خطرناک موڑ پر پہنچ گئی، ملک ڈیفالٹ ہونے کی جانب بڑھ رہا ہے، حکومت کی کوئی معاشی پالیسی نہیں ، اسحاق ڈار میڈیا کے سامنے نہیں آتے ، عائشہ غوث پاشا چھٹی پر ہیں اور وزیراعظم معیشت پر بات نہیں کرسکتے۔

Advertisement
پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل

پنجاب کی جیلوں میں کرپشن کے خلاف کریک ڈاؤن، 16 افسران و اہلکار معطل

  • ایک دن قبل
ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

ملک میں سونے فی تولہ قیمت میں معمولی کمی

  • 11 گھنٹے قبل
پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

پاکستان کا سعودی عرب کی خودمختاری، سلامتی اور خوشحالی کے لیے حمایت کا اعادہ

  • 5 گھنٹے قبل
پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ

پٹرولیم قیمتوں میں اضافہ مسترد، سینیٹر ڈاکٹر زرقا کا اضافہ فوری واپسی کا مطالبہ

  • ایک دن قبل
کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

کرکٹرزامام الحق اور محمد رضوان کےموبائل فونز ظبط، وجہ سامنے آگئی

  • 10 گھنٹے قبل
اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا

اداکارہ ہنی خان نے خود پر ہونیوالی تنقید کا جواب دے دیا

  • ایک دن قبل
پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ

پھر ناقص کارکردگی: تیسرے ٹیسٹ میں پاکستان انگلینڈ کیخلاف پہلی اننگزمیں133 رنز بناکر آؤٹ

  • ایک دن قبل
وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان

وزیراعلیٰ پنجاب کی صاحبزادی ماہ نور صفدر کے نکاح کی تقریب کی تاریخ کا اعلان

  • ایک دن قبل
پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

پاکستان کی سعودی عرب پر حوثی حملوں کی شدید مذمت

  • 2 دن قبل
بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی

بنگلادیش میں خسرہ وبا شدت سے پھیل گئی

  • ایک دن قبل
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید اضافہ

  • ایک دن قبل
وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان

وفاقی تعلیمی بورڈ: انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور ٹوکے نتائج کا اعلان

  • ایک دن قبل
Advertisement