عمران خان کو لوگوں کو سزائیں دلوانے کا بہت شوق تھا اب عدالت کاسامنا کریں،وفاقی وزیر داخلہ


وزیر داخلہ رانا ثنا اللہ کا کہنا ہے کہ چیئرمین پاکستان تحریک انصاف عمران خان کو عدالتوں میں پیش ہونا پڑے گا ورنہ انہیں پیش کر دیا جائے گا۔
اسلام آباد میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیر داخلہ کا کہنا تھا عمران خان کو لوگوں کو سزائیں دلوانے کا بہت شوق تھا، اب اپنی باری آئی ہے تو عدالت کاسامنا کریں، عمران خان ریاست مدینہ کی بات کرتے ہیں تو پھر انہیں عدالتی حکم کو تسلیم کرتے ہوئے پیش ہونا چاہیے۔
جب پولیس زمان پارک گئی ہے تو ان کے پاس وارنٹ تو موجود تھا، اگر وہ عدالت میں پیش ہو جاتے ہیں تو ٹھیک ہے ورنہ طریقہ کار مختلف بھی ہو سکتا ہے، جس دن عمران خان کو گرفتار کر کے عدالت میں پیش کرنا ہوا تو پیش کر دیں گے۔
وفاقی وزیر نے کہا کہ ہمیں عمران خان کو گرفتار کرنے کا کوئی شوق نہیں لیکن اسے عدالت پیش میں ہونا پڑےگا، فرح گوگی نے جو پیسا کمایا ہے وہ صرف ایک کو دیا اور وہ ہیں، توشہ خانے میں انہوں نے چوری کی ہے یہ ڈاکیومینٹڈ ہے، یہ کہہ دیں کہ القادر ٹرسٹ نامی کوئی چیز نہیں، انھیں عدالت آکر جواب دینا پڑے گا، عدالت عمران خان کو بری کردے ہم تسلیم کرلیں گے۔
مولانا فضل الرحمان کی جانب سے الیکشن ملتوی کرنے سے متعلق سوال پر وزیر داخلہ کا کہنا تھا مولانا فضل الرحمان کی رائے قابل قدر ہے، مولانا فضل الرحمان کی رائے پر پاکستان ڈیمو کریٹک موومنٹ (پی ڈی ایم) کا اجلاس ہونے جا رہا ہے جس میں الیکشن کی صورت حال پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔
انہوں نے کہا کہ جو صورت حال درپیش ہے اس میں الیکشن مہم مشکل ہے، الیکشن کرانے کا حتمی فیصلہ حکومت نے نہیں الیکشن کمیشن نے کرنا ہے۔

دوشہریوں کی شہادت، پاکستان کا بھارتی ناظم الامورکو طلب کرکے شدید احتجاج
- 2 دن قبل

کور کمانڈرز کانفرنس: 9 مئی جیسے پرتشدد حالات کی کسی بھی کوشش سے قانون کے مطابق نمٹنے کا عزم
- 3 دن قبل

29 ستمبر کو بھارت نے ایک اور 'فالس فلیگ آپریشن' کیا، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 4 دن قبل

کسٹمز کی ایم-2 موٹروے پر کارروائی، 1,200 کلو چرس برآمد
- 3 دن قبل

بی ایس ایف کی فائرنگ، دو پاکستانی شہری جاں بحق
- 3 دن قبل
پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

لاہور: مبینہ اجتماعی زیادتی کی شکار لڑکی کا وطن واپسی سے انکار
- 2 دن قبل

حکومت اپوزیشن مذاکرات: رانا ثنا اور راجا ناصرکے درمیان تلخ جملوں کا تبادلہ
- 3 دن قبل

ایشین گیمز: والی بال میں ایران کی پاکستان کو شکست، فائنل میں پہنچ گیا
- 3 دن قبل

گوگل نے نیا اے آئی ماڈل جیمنائی آرگون متعارف کرا دیا
- 3 دن قبل

ہالی ووڈ اداکارجِم کیری نے تیسری شادی رچا لی
- 3 دن قبل

ایشین گیمز ہاکی: پاکستان نے کوریا کو شکست دیکر برانز میڈل جیت لیا
- 2 دن قبل




