جی این این سوشل

دنیا

روسی فضائی حملے، بڑے پیمانے پریوکرین کے شہروں کو نشانہ بنایا

رہائشی علاقے بھی متاثر ہوئے لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

روسی فضائی حملے، بڑے پیمانے پریوکرین کے شہروں کو نشانہ بنایا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

یوکرین کے حکام کا کہنا ہے کہ روس نے پورے یوکرین میں متعدد میزائل حملے کیے ہیں، جو کھارکیو اور اوڈیسا میں رہائشی عمارتوں اور انفراسٹرکچر کو نشانہ بنا رہے ہیں۔

 گورنر میکسم مارچینکو نے کہا کہ ایک بڑے میزائل حملے نے بندرگاہی شہر اوڈیسا میں ایک توانائی کی تنصیب کو نشانہ بنایا، حملوں کی وجہ سے کئی علاقوں میں بجلی بند ہو گئی ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ رہائشی علاقے بھی متاثر ہوئے لیکن کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

دشمن نے شہر اور علاقے پر تقریبا 15 حملے کیے ہیں، قابضین نے ایک بار پھر بنیادی ڈھانچے کی اہم تنصیبات کو نشانہ بنایا۔

 کھارکیو کی علاقائی انتظامیہ کے سربراہ اولیگ سینیگوبوف نے سوشل میڈیا پر کہاکہ نشانہ بننے والے اہداف میں بنیادی ڈھانچے کی سہولیات اور ایک رہائشی عمارت شامل ہے، مشرقی یوکرین کے شہر دنیپرو اور ملک بھر کے دیگر علاقوں میں مزید حملوں کی اطلاع ملی۔

کھیل

ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کٹ  کی رونمائی

میری دعا ہے کہ یہ با برکت کٹ ہو، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کٹ  کی رونمائی

چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ محسن نقوی نے کھلاڑیوں کے ہمراہ ورلڈ کپ 2024 کیلئے قومی ٹیم کی نئی کٹ  کی رونمائی کر دی ۔

لاہور پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں شاہینوں کی نئی کٹ کی تقریب رونمائی ہوئی ، چیئرمین پی سی بی محسن نقوی بھی تقریب میں موجود تھے.

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کا کہنا تھاکہ قومی ٹیم آج رات ورلڈ کپ کیلئے روانہ ہورہی ہے، ہر کھلاڑی کو ایک لاکھ ڈالر پی سی بی نے دینا ہے، پی سی بی کاپیسہ کھلاڑیوں کی محنت اور خون پسینے سےکمایا ہواہے،بورڈ کے تمام وسائل پر پہلا حق کرکٹرز کا ہے، میری دعا ہے کہ یہ با برکت کٹ ہو۔ 

 محسن نقوی کا مزید کہنا تھاکہ اللہ کا کرم ہوا تو 2009 کی ٹرافی کےساتھ 2024 کی ٹرافی بھی ٹیم لیکر آئے گی،ٹیم میں بہت پوٹینشل ہے،یہ ٹیم پہلے کی طرح کی ٹیم ہے جو پہلے ورلڈ کپ لیکر آئے تھی،تقریب میں کپتان قومی کرکٹ ٹیم بابر اعظم،  محمد رضوان،  نسیم شاہ ،شاہین شاہ آفریدی اور چیف آپریٹنگ آفیسر سلمان نصیر شریک ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

حکومت کا مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے عبوری حکم پر تحفظات کا اظہار

آئین کی تشریح کا معاملہ ہے، مناسب ہوتا لارجر بنچ کوئی حکم نامہ جاری کرتا، وفاقی وزیر قانون

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کا  مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے   عبوری حکم پر تحفظات کا اظہار

وفاقی حکومت نے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستوں کے حوالے سے سپریم کورٹ کے عبوری حکم پر تحفظات کا اظہار کردیا ہے۔

سپریم کورٹ کی جانب سے سنی اتحاد کونسل کی مخصوص نشستیں دوسری جماعتوں کو دینے کے خلاف عبوری حکم اور پشاور ہائیکورٹ کے فیصلے کو کالعدم قرار دینے پر وزیر قانون نے کہا کہ یہ آئین کی تشریح کا معاملہ ہے، مناسب ہوتا لارجر بنچ کوئی حکم نامہ جاری کرتا۔

انہوں نے کہا کہ پارلیمان کی قانون سازی کے اختیار کے معاملے میں حکمِ امتناع احتراز برتا جانا چاہیے تھا، حتمی فیصلے میں پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رہے گا۔

وزیر قانون نے کہا کہ سپریم کورٹ پریکٹس اینڈ پروسیجرز ایکٹ کے تحت پانچ رکنی لارجر بینچ کا معاملے کی سماعت کرنا موزوں ہوتا اور بہت مناسب ہوتا کہ اگر لارجر بینچ ہی عبوری حکم نامہ جاری کرتا۔

اعظم نذیر تارڑ کا مزید کہنا تھا کہ منتخب رکن کے قانون سازی کے اختیار پر زد پڑتی ہو تو زیادہ احتیاط برتی جاتی ہے، آرٹیکل 67 واضح ہے کہ رکن کی طرف سے کی گئی قانون سازی قانونی نااہلیت کے باوجود برقرار رہتی ہے۔

انہوں نے ایک اور حوالہ دیتے ہوئے کہا کہ آرٹیکل 67 کے مطابق رکن کی قانون سازی کی اہلیت پر سوال نہیں اٹھایا جاتا، امید ہے حتمی فیصلےمیں پشاور ہائیکورٹ کا فیصلہ برقرار رہے گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے پر اعتماد کا اظہار

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی مدد اور تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

ایشیائی ترقیاتی بینک کا پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے پر اعتماد کا اظہار

ایشیائی ترقیاتی بینک نے پاکستان کی مدد اور تعاون جاری رکھنے کا اعادہ کیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر مساتسوگواسکاوا نے یہ یقین دہانی جارجیا کے دارالحکومت تبلیسی میں وزیر اقتصادی امور احد خان چیمہ کی قیادت میں پاکستانی وفد سے ملاقات کے دوران کرائی۔

ایشیائی ترقیاتی بینک کے صدر نے پاکستان کے اصلاحاتی ایجنڈے پر اعتماد کا اظہار کیا اور ملک میں معاشی استحکام لانے کیلئے حکومت کی طرف سے اٹھائے گئے ضروری اقدامات کو سراہا۔

 

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll