جی این این سوشل

جرم

نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید

کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید ہوگیا۔ 

پر شائع ہوا

کی طرف سے

نامعلوم ملزمان کی فائرنگ سے پولیس اہلکار شہید
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ایس ایس پی کیماڑی نے فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار کے شہید اور ایک اہلکار کے زخمی ہونے کی تصدیق کردی۔ انہوں نے بتایا کہ ہیڈ کانسٹیبل رمیز شہید اسنیپ چیکنگ پر موجود تھا۔

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ کا فائرنگ سے پولیس اہلکار کی شہادت کا نوٹس لیتے ہوئے ایڈیشنل آئی جی کراچی سے تفصیلی رپورٹ طلب کرلی.

انہوں نے پو لیس اہلکار کے قاتلوں کو فوری گرفتار کرنے کی ہدایت بھی کی۔

پاکستان

حلقہ پی پی 32گجرات سے منتخب رکن پنجاب اسمبلی موسی الہی نے حلف اٹھا لیا

موسی الہی کم عمر ترین رکن اسمبلی ہیں جنہوں نے 21 اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کو بھاری مارجن سے شکست دی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حلقہ پی پی 32گجرات  سے منتخب  رکن پنجاب اسمبلی   موسی الہی نے حلف اٹھا لیا


گجرات : نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی چوہدری موسی الہی نے پنجاب اسمبلی کے رکن کا حلف اٹھا لیا۔

تفصیلات کے مطابق پی پی 32 گجرات سے رکن صوبائی اسمبلی چودھری موسی الہی نے ضمنی انتخابات میں پرویز الہی کو بھاری مارجن سے شکست دی۔

گجرات سے صوبائی اسمبلی کے حلقہ پی پی 32 سے نو منتخب رکن پنجاب اسمبلی چودھری موسی الہی  نے رکن اسمبلی کا حلف اٹھا لیا ۔

موسی الہی کم عمر ترین رکن اسمبلی ہیں جنہوں  نے 21 اپریل کو ہونے والے ضمنی الیکشن میں سابق وزیر اعلی پنجاب پرویز الہی کو بھاری مارجن سے شکست دی ۔ پہلی بار اسمبلی کا رکن منتخب ہونے پر چودھری موسی الہی نے اپنے  حلقے کے عوام کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ اسمبلی میں اپنے حلقے کے عوام کے حقوق کا تحفظ اور ان کے لیے اواز اٹھاتا رہوں گا۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

حکومت کا مرغیوں کی برآمد پر پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

برآمد پر پابندی کی سمری تیار کر کے منظوری کے لیے بھیج دی گئی ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

حکومت کا مرغیوں کی برآمد پر  پابندی عائد کرنے کا فیصلہ

حکومت کا مرغیوں کی برآمد پر مکمل پابندی عائد کرنے کا فیصلہ، سمری منظوری کےلئے بھیج دی گئی۔

وزارت خوراک کے ذرائع کے مطابق چوزوں کی برآمد پر پابندی کی سمری تیار کر کے منظوری کے لیے بھیج دی گئی ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ اس پابندی سے مرغی کے گوشت کی قیمت میں 200 روپے فی کلو تک کمی ہو سکتی ہے۔ ایک شے برآمد کی جاتی ہے، اگر وہ فاضل ہے، تو یہاں یہ پہلے ہی کم ہے۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں مرغی کے گوشت کی قیمتوں میں اضافہ ہوگیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

علاقائی

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ایک بار پھر سنگین صورتحال

چاغی میں طوفانی بارش کے باعث سیلابی صورتحال، کئ مکان گر گئے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ایک بار پھر سنگین صورتحال

بلوچستان میں طوفانی بارشوں کے باعث ایک بار پھر سنگین صورتحال، چاغی میں طوفانی بارش کے باعث سیلابی صورتحال، کئ مکان گر گئے۔

بلوچستان میں بارشوں نے تباہی مچا دی، کئی علاقوں میں پانی گھروں میں داخل ہوگیا، سیلابی ریلے سے ایک شخص کی لاش برآمد ہوگئی۔

نوشکی، چاغی، تفتان میں حالیہ بارشوں نے نظام زندگی درہم برہم کرکے رکھ دیا۔ تفتان چاغی میں پانی گھروں میں داخل ہو گیا۔ گزشتہ رات گئے ہونے والی بارش سے تفتان نوشکی چاغی سمیت دیگر 22اضلاع کے نشیبی علاقے زیر آب آگئےْ

نوشکی میں جھیل زنگی ناوڑ کے بند میں شگاف پڑنے سے جھیل کے پانی کا اخراج شروع ہوگیا ہے، جس کی فوری طور پر بھرائی کی ضرورت ہے۔ پانی کے اخراج سے جھیل کا پانی مختلف حصوں میں کم ہونے کا خدشہ پیدا ہوچکا ہے۔

اہل علاقہ نے مطالبہ کیا ہے کہ نوشکی ضلعی انتظامیہ اور صوبائی حکومت مشہور شگار گاہ کے پانی کی حفاظت کے لیے اقدامات کریں۔ نوشکی کی جھیل زنگی ناوڑ کے حفاظتی بند میں شگاف پڑنے سے نشیبی آبادی کے زیر آباد آنے کا خدشہ ہے۔

بند ٹوٹنے پر نصیر آباد، جبار اور دیگر آبادیوں میں پانی داخل ہو سکتا ہے۔ اُدھر تفتان میں سیلابی ریلے سے ایک شخض کی لاش بھی برآمد ہوئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll