جی این این سوشل

کھیل

پی ایس ایل 8: لاہور قلندرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سےآج ہوگا

میچ شام 7 بجے شروع ہوگا

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پی ایس ایل 8: لاہور قلندرز کا مقابلہ اسلام آباد یونائیٹڈ سےآج ہوگا
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

پی ایس ایل 8: لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ آج مد مقابل ہونگے۔

راولپنڈی: پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کا 26 واں میچ آج راولپنڈی میں لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے درمیان کھیلا جائے گا۔

میچ پاکستانی وقت کے مطابق شام سات بجے شروع ہوگا۔

دونوں ٹیمیں 12 پوائنٹس پر بند ہیں اور قلندرز اعلی رن ریٹ کی وجہ سے سرفہرست ہیں۔

اس سے قبل گزشتہ رات راولپنڈی میں 25ویں میچ میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پشاور زلمی کو آٹھ وکٹوں سے شکست دی تھی۔

پشاور زلمی نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ بیس اوورز میں دو وکٹوں کے نقصان پر 240 رنز بنائے۔

جواب میں کوئٹہ گلیڈی ایٹرز نے پی ایس ایل کی تاریخ کا سب سے کامیاب تعاقب دس گیندیں باقی رہ کر دو وکٹوں کے نقصان پر حاصل کر لیا۔

لاہور قلندرز

شاہین آفریدی (c)، راشد خان، ڈیوڈ ویز، عبداللہ شفیق، زمان خان، فخر زمان، حسین طلعت، سکندر رضا، مرزا طاہر بیگ/شویز عرفان، سیم بلنگز، حارث رؤف شامل ہیں۔

اسلام آباد یونائیٹڈ

شاداب خان (c)، اعظم خان، فہیم اشرف، آصف علی، کولن منرو، ایلکس ہیلز/پال سٹرلنگ، رحمان اللہ گرباز، فضل الحق فاروقی، حسن علی، محمد وسیم/رومان رئیس، مبصر خان/ابرار احمد شامل ہیں۔

علاقائی

جاپانی کمپنیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مفیدمواقع موجود ہیں،مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جاپانی سفیر واڈا متسوہیرو نے ملاقات کی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

جاپانی کمپنیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مفیدمواقع موجود ہیں،مریم نواز

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز کا کہنا تھا کہ جاپانی کمپنیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مفیدمواقع موجود ہیں۔

وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے جاپانی سفیر واڈا متسوہیرو نے ملاقات کی، ملاقات میں تجارت، کاروبار اور سرمایہ کاری کے تعلقات مضبوط بنانے پر تبادلہ خیال کیا۔

اس موقع پر وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز نے کہا ہے کہ پنجاب اور جاپان کے درمیان ثقافتی اور تعلیمی وفود کے تبادلوں کا جائزہ طلبہ کے فیکلٹی پروگراموں کو فروغ دینے پر اصولی اتفاق، پنجاب اور جاپان  کے درمیان تجارت، سرمایہ کاری اور باہمی مفادات اور اشتراک کارگرہو سکتے ہیں۔

مریم نواز کا کہنا تھا کہ جاپانی کمپنیوں کیلئے پنجاب میں سرمایہ کاری کے مفیدمواقع موجود ہیں، پنجاب بڑی کنزیومر مارکیٹ کے طورپرابھر رہا ہے، پنجاب کی سکلڈ نوجوانوں کی افرادی قوت جاپانی اداروں میں بے مثال کارکردگی کا مظاہرہ کرسکتی ہے۔

جاپانی سفیر واڈا متسوہیرو نے اپنی گفتگو میں کہا کہ دوطرفہ تعلقات کے فروغ کے لیے دونوں ممالک کے عوامی رابطے ناگزیر ہیں، جاپان پاکستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بہت اہمیت دیتا ہے۔ ٹیکنالوجی کے فروغ کیلئے پنجاب حکومت کے ساتھ اشتراک کار کے لیے پرعزم ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ گیارہ پاکستانی طلباء ماسٹرز اور ڈاکٹریٹ کی ڈگریوں کے لیے MEXT سکالرشپس پر جاپان میں زیر تعلیم ہیں، پاکستان میں عوامی سماجی بہبود کے لیے جاپان کے متعدد پراجیکٹ جاری ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسحاق ڈار وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر بشکیک روانہ

وزیرِ خارجہ بشکیک میں پھنسے پاکستانی طلبہ کی وطن واپسی کے معاملات کا جائزہ لیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسحاق ڈار  وزیر اعظم  کی خصوصی ہدایت پر بشکیک روانہ

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحق ڈار اور وفاقی وزیر امیر مقام وزیر اعظم کی خصوصی ہدایت پر کرغزستان کے دارالحکومت بشکیک روانہ ہو گئے۔

وزیرِ خارجہ اسحق ڈار بشکیک میں اعلیٰ حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور زخمی طلبہ کو علاج کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔

وزیرِ خارجہ بشکیک میں پھنسے پاکستانی طلبہ کی وطن واپسی کے معاملات کا جائزہ لیں گے۔

وزیرِ اعظم شہباز شریف نے نائب وزیرِ اعظم و وزیرِ خارجہ اسحاق ڈار کو کرغزستان بھیجنے کا فیصلہ گزشتہ روز کیا تھا۔

بشکیک میں پاکستانی طلبہ مقامی شرپسندوں کے حملوں کے خوف سے گھروں اور ہاسٹلز میں محصور ہیں۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

پاکستانی طلبہ پر تشددکا معاملہ: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آج کرغزستان روانہ ہوں گے

نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ وفاقی وزیر برائے کشمیر امور امیر مقام بھی کرغزستان جائیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

پاکستانی طلبہ پر تشددکا معاملہ: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار آج کرغزستان روانہ ہوں گے

وزیراعظم شہباز شریف نےنائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو بشکیک، کرغزستان بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے ۔

ذرائع کے مطابق نائب وزیراعظم و وزیر خارجہ اسحاق ڈار کے ہمراہ  وفاقی وزیر برائے کشمیر امور امیر مقام بھی کرغزستان جائیں گے۔دونوں وزراء آج خصوصی طیارے کے ذریعے بشکیک روانہ ہوں گے۔

نائب وزیرِ اعظم وزیر خارجہ اسحاق ڈار بشکیک میں اعلیٰ سرکاری حکام سے ملاقاتیں کریں گے اور زخمی طلباء کو علاج معالجے کی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائیں گے۔ نائب وزیرِ اعظم و وزیر خارجہ پاکستانی طلباء کی وطن واپسی کے حوالے سے بھی معاملات کا جائزہ لیں گے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم شہبازشریف گزشتہ روز مسلسل صورت حال کا جائزہ لیتے رہے اور بشکیک میں پاکستانی سفیر سے بھی رابطے میں رہے جب کہ صورت حال تسلی بخش ہونے کے باوجود پاکستانی طلبہ کو ضروری تعاون اور سہولت کی فراہمی کے لیے یہ وفد بھیجنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll