Advertisement
پاکستان

لاہور ہائیکورٹ کا عمران خان کی تقاریر پر پابندی کا حکم معطل

پیمرا نے سابق وزیراعظم  کی براہ راست اور ریکارڈڈ تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد کررکھی تھی

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر مارچ 9 2023، 8:17 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
لاہور ہائیکورٹ کا عمران خان کی تقاریر پر پابندی کا حکم معطل

لاہور ہائیکورٹ نے عمران خان کی تقاریر پر پابندی کا حکم معطل کردیا۔واضح رہے کہ پیمرا نے سابق وزیراعظم عمران خان کی براہ راست اور ریکارڈڈ تقاریر نشر کرنے پر پابندی عائد کررکھی تھی۔

جسٹس شمس محمود مرزا نے عمران خان کی درخواست پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے معاملہ فل بینچ کو بھجوا دیا۔لاہور کائی کورٹ کا کہنا تھا کہ 13 مارچ کو معاملہ فل بینچ کے روبرو لگایا جائے گا۔

Advertisement