آئی ٹی کے جاری ترقیاتی منصوبوں، نیو گوادر انٹرنیشنل ایئرپورٹ منصوبے کو جلد مکمل کیا جائے، احسن اقبال
انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک بھی قائم کیے جائیں

اسلام آباد: وفاقی وزیر منصوبہ بندی، ترقی او اصلاحات پروفیسر احسن اقبال نے ہدایت کی ہے کہ انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت جاری ترقیاتی منصوبے جو تکمیل کے قریب ہیں ان کو چوتھی سہ ماہی میں درکار فنڈز فراہم کر کے جلد مکمل کیا جائے۔
گلگت بلتستان میں اپنا آئی بورڈ قائم کریں، انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک بھی قائم کیے جائیں۔
یہ ہدایات وفاقی وزیر منصوبہ بندی و ترقی و اصلاحات نے جمعرات کو یہاں وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت جاری ترقیاتی منصوبوں میں پیش رفت جائزہ اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے جاری کیں۔
اجلاس میں سیکرٹری وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی، نیشنل انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ، پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی بورڈ اور سپیشل کمیونیکیشن آرگنائزیشن کے اعلی حکام،سول ایوی اشن، گوادر پورٹ اتھارٹی اور وزارت منصوبہ بندی کے حکام نے شرکت کی۔
وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے حکام نے ترقیاتی منصوبوں پر بریفنگ دی۔اجلاس میں فیصلہ کیا گیا ہے کہ مارچ کے آخر میں ان منصوبوں کا ایک تفصیلی جائزہ لیا جائے گا تاکہ فورتھ کوارٹر کے فنڈز جاری کئے جا سکیں۔
اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ ا انفارمیشن ٹیکنالوجی کے تحت جاری ترقیاتی منصوبے جو تکمیل کے قریب ہیں ان منصوبوں کو چوتھی سہ ماہی میں درکار فنڈز فراہم کر کے جلد مکمل کیا جائے۔
انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت جاری کی کہ گلگت بلتستان کا اپنا آئی بورڈ قائم کرے جبکہ انفارمیشن ٹیکنالوجی پارک بھی قائم کیے جائیں اور یونیورسٹی آف قراقرم کو اس میں شامل کیا جائے تاکہ وہاں کے عوام اس سے بھرپور فائدہ اٹھا سکیں۔

لاہور: آوارہ کتے کے حملے میں ڈاکٹر زخمی
- a day ago

سابق خطیب داتا دربار پر مالی بدعنوانی کے الزامات ثابت، لاکھوں روپے کی ریکوری کا حکم
- a day ago
فٹبال لیجینڈ میسی نے انٹرنیشنل فٹبال کو خیربادکہہ دیا
- a day ago

مہنگائی نے کسان، مزدور اور چھوٹے تاجروں کی کمر توڑ دی: میاں شاہد حسین
- 3 hours ago
پاکستان موسمیاتی تبدیلی کے اثرات سے سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں شامل ہے، انتونیو گوتریس
- 2 hours ago

سینیئر بھارتی اداکار نانا پاٹیکر 75 برس کی عمر میں دنیا چھوڑگئے
- 4 hours ago

پاکستان کا مقامی طور پر تیار کردہ ’فتح 4‘ کروز میزائل کے توسیعی ورژن کا کامیاب تجربہ
- 2 days ago

پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان ایک ارب بیس کروڑ ڈالر قسط کیلئے سٹاف لیول معاہدہ
- 4 hours ago

فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کا عالمی امن کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ
- a day ago

پاکستان اور بحرین کا مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون مزید مستحکم کرنے پراتفاق
- 40 minutes ago

صومالیہ میں بحری قزاقوں کے قبضے سے بازیاب تین پاکستانی وطن واپس پہنچ گئے
- a day ago

پاکستان کے ثقافتی اور میوزک کے رنگ اب سعودی عرب میں سجیں گے
- 2 days ago






