منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 24 اجتماعی شادیوں کی عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

شائع شدہ 2 years ago پر Mar 10th 2023, 2:46 am
ویب ڈیسک کے ذریعے

لاہور: آج منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 24 اجتماعی شادیوں کی عظیم الشان تقریب کا انعقاد کیا گیا۔ جس میں شعبہ ریسورسز اینڈ ڈویلپمنٹ تحریک منہاج القرآن انٹرنیشنل نے مالی معاونت اور دیگر انتظامی امور میں بھرپور کانٹری بیوشن کیا۔۔ 24 دلہنوں کو دلکش زیورات، شاندار جہیز پیکجز اور ہزارہا مہمانوں کی پرتکلف کھانوں سے خاطر تواضع کی گئی۔۔۔

اس پروقار تقریب میں منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری صاحب نے خصوصی شرکت فرمائی اور منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کی 19ویں سالانہ اجتماعی شادیوں کی تاریخی و شاندار کامیابی پر سراہا۔۔۔
منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری کی شادیوں کی اجتماعی تقریب میں آمد پر تمام شرکاء تقریب نے کھڑے ہوکر استقبال کیا، منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیراہتمام 19ویں سالانہ 23 جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب میں آمد کے موقع پر صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل تقریب میں شریک معزز مہمانوں سے فرداً فرداً ملاقات بھی کی۔۔۔

منہاج القرآن انٹرنیشنل کے صدر پروفیسر ڈاکٹر حسین محی الدین قادری، محترمہ فضہ حسین قادری دیگر مہمانانِ گرامی کے ہمراہ منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام منعقدہ 19ویں سالانہ شادیوں کی اجتماعی تقریب میں دلہوں اور دلہنوں کو تحائف دے رہے ہیں۔

اجتماعی شادیوں کی تقریب کیلئے سجائے گئے پنڈال میں آمد پر راجہ زاہد محمود، سید امجد علی شاہ، شہزاد رسول قادری، شاہد لطیف، حفیظ الرحمن اور شہزاد قادری نے صدر منہاج القرآن انٹرنیشنل کو خوش آمدید کہا اور پھولوں کے گلدستے پیش کیے۔

منہاج ویلفیئر فاؤنڈیشن کے زیر اہتمام 23جوڑوں کی اجتماعی شادیوں کی تقریب میں جہاں آراء وٹو نے اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ میرے والد میاں منظور احمد خان وٹو اور ہماری پوری فیملی کا شیخ الاسلام ڈاکٹر محمد طاہر القادری اور اور تحریک منہاج القرآن کے ساتھ محبت اور عقیدت کا رشتہ ہے، غریب بچیوں کی شادی کے انتظامات دیکھ کر دل بہت خوش ہوا ہے یہ ایسے ہی انتظامات جیسے ہم اپنے بچوں اور بچیوں کے لیے کرتے ہیں یہ آج کے دور میں بہت بڑی خدمت اور سعادت ہے۔

پاک بھارت کشیدگی : پاکستان نے دنیا کو دکھا دیا کہ وہ دشمن کو جواب دینا جانتا ہے ، وزیر اعظم
- 5 hours ago

سندھ طاس معاہدے کی خلاف ورزی جنگی اقدام تصور ہو گا : اسحاق ڈار
- 4 hours ago

امریکہ اور سعودی عرب کے مابین تعاون کے متعدد معاہدوں پردستخط
- 31 minutes ago

گوگل نے اپنا لوگو تبدیل کر دیا
- 4 hours ago
.webp&w=3840&q=75)
آپریشن بنیان مرصوص نے مختلف سوالات اٹھا دیے
- 3 hours ago

پی ٹی آئی رہنما جنید اکبر نے پبلک اکاؤنٹس کمیٹی کی چیئرمین شپ سے استعفیٰ دےدیا
- 6 hours ago
لاہور ائیر پورٹ کے قریب سرویلنس ڈرون کو سیکیورٹی اداروں نے تحویل میں لے لیا
- 4 hours ago

سونے کی قیمت میں اضافہ
- 2 hours ago

پی ایس ایل 10 : فائنل سمیت تمام میچز کا شیڈول آگیا
- 3 hours ago

ایل این جی کی قیمت میں کمی کر دی گئی
- 2 hours ago

بٹگرام، اسکول وین پر فائرنگ کے نتیجے میں بچوں سمیت 7افراد زخمی
- 7 hours ago

آئینی بینچ نےسنی اتحاد کونسل کےوکیل کوٹوک دیا ، سیاسی باتیں نہ کریں
- 3 hours ago
آپ کو یہ پسند آسکتا ہے
رجحانات