Advertisement
پاکستان

حکمرانوں کو ریاست کی نہیں اپنی سیاست کی فکر ہے،شیخ رشید

اسحاق ڈار 200 کا ڈالر کرنے آئے تھے 300 کا کر دیا ہے۔سربراہ عوامی مسلم لیگ

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Mar 10th 2023, 4:26 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
حکمرانوں کو ریاست کی نہیں اپنی سیاست کی فکر ہے،شیخ رشید

سربراہ عوامی مسلم لیگ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ نگران حکومت پی ڈی ایم کی بی ٹیم ہے، جو کچھ لاہور میں تشدد ہوا یہ اس کا دفاع کرتے رہے۔

اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید احمد کا کہنا تھا کہ خیبر پختونخوا کے گورنر کو ریاست کا نمائندہ بننا چاہیے، مولانا فضل الرحمان کا نہیں، پاکستان کو ایشیا پیسیفک اور انڈوپیسیفک کے درمیان سینڈوچ بنایا جا رہا ہے، امریکا نے آئی ایم ایف سے معاملات پاکستان کو خود طے کرنے کا کہہ دیا ہے، اسحاق ڈار 200 کا ڈالر کرنے آئے تھے 300 کا کر دیا ہے۔

 شیخ رشید نے کہا کہ پاکستان میں کوئی ایسی دفعہ 144 خونی نہیں ہوئی جس کا پرچہ پولیس کی مدعیت میں کٹا ہو، پولیس نے علی بلال کی شہادت کا مقدمہ اس کے والد کے بجائے پولیس کی مدعیت میں درج کیا، جو مستقبل میں نگران حکومت کے گلے پڑے گا۔

سابق وزیر کا کہنا تھا کہ شہباز اور زرداری نے الیکشن امیدواروں سے درخواستیں طلب کر لی ہیں، سپریم کورٹ کے فیصلے کی عزت پاکستان میں جمہوریت کی زندگی اور موت کا مسئلہ ہے، الیکشن سے فراریوں کو سپریم کورٹ کے کٹہرے میں کھڑا کیا جائے۔

سربراہ عوامی مسلم لیگ نے مزید کہا کہ حکمرانوں کو ریاست کی نہیں اپنی سیاست کی فکر ہے، عوام کا نام ہی ریاست ہے، انتخاب ہی ملک کی بقا ہے، حکومت اپنے مفاد کے بجائے قومی مفاد اور استحکام کا سوچے، قوم زندگی اور موت کی کشمکش میں ہے۔

Advertisement
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 days ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 days ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 days ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 days ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • 39 minutes ago
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 3 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 days ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • an hour ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 3 hours ago
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 days ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • an hour ago
Advertisement