Advertisement
پاکستان

وزیراعظم شہباز شریف کی شی جن پنگ کو تیسری بار چین کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

صدر شی جن پنگ چین کی ترقی اور خوشحالی کی علامت بن چکے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 years ago پر Mar 10th 2023, 4:04 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
وزیراعظم شہباز شریف کی شی جن پنگ کو تیسری بار چین کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد

اسلام آباد: وزیر اعظم محمد شہباز شریف نے شی جن پنگ کو تیسری بار چین کا صدر منتخب ہونے پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا ہے کہ چین کے عوام اور پارلیمان کا ان پر اعتماد ان کی غیر معمولی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے، صدر شی جن پنگ چین کی ترقی اور خوشحالی کی علامت بن چکے ہیں۔

جمعہ کو وزیراعظم آفس کے میڈیاونگ سے جاری بیان کے مطابق شی جن پنگ کے تیسری بار چین کا صدر منتخب ہونے پر اپنے تہنیتی پیغام میں وزیراعظم نے کہا کہ انہیں آئندہ پانچ سال کے لئے چین کا صدر منتخب ہونے پر پاکستان کی حکومت اور عوام کی جانب سے مبارکباد پیش کرتے ہیں۔

صدر شی جن پنگ پر چین کے عوام اور پارلیمنٹ کا اعتماد ان کی غیرمعمولی قائدانہ صلاحیتوں کا اعتراف ہے۔

صدر شی جن پنگ چین کی ترقی اور عوام کی خوشحالی کی علامت بن چکے ہیں ۔وزیراعظم نے کہا کہ ان کی قیادت میں چین دنیا کی سرفہرست معاشی قوت بن چکا ہے اور یہ سفر مسلسل جاری ہے۔

صدر شی جن پنگ کی بصیرت افروز قیادت میں چین تعلیم، صحت، زراعت، ایجادات، ٹیکنالوجی سمیت ہر شعبے میں حیرت انگیز کامیابیاں حاصل کر رہا ہے ۔

وزیراعظم نے امید ظاہر کی کہ صدر شی جن پنگ کی پانچ سال کی مدت صدارت میں دونوں ممالک کی آزمودہ اور سدا بہار سٹریٹیجک کوآپریشن مزید مضبوط ہوگا۔

ہم صدر شی جن پنگ، چین کی حکومت اور عوام کے لئے نیک تمناؤں کا اظہار کرتے ہیں۔

Advertisement
احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا

  • 2 days ago
علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند

  • 2 hours ago
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل

  • 2 hours ago
کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی

  • 3 days ago
اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے

  • 2 days ago
ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ

  • 2 days ago
اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے

  • an hour ago
علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے

  • 3 days ago
پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی

  • 2 days ago
پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان

  • 2 days ago
کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک

  • 2 days ago
ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 3 hours ago
Advertisement