مریم نواز سوشل میڈیا، خواتین اور یوتھ ونگ کے عہدیداران سے بھی ملاقات کریں گی

اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سینئر نائب صدر اور چیف آرگنائزر مریم نواز آج (جمعہ کو) فیصل آباد میں تنظیمی کنونشن سے خطاب کریں گی۔
پاکستان مسلم لیگ (ن) کی ترجمان مریم اورنگزیب نے جمعہ کو اپنے بیان میں بتایا کہ مریم نواز آج دو روزہ دورہ پر فیصل آباد پہنچ رہی ہیں جہاں وہ تنظیمی کنونشن سے خطاب کریں گی۔
مسلم لیگ (ن) پنجاب کے صدر رانا ثناء اللہ خان بھی ان کے ہمراہ ہوں گے۔ کل (11 مارچ کو) فیصل آباد میں پارٹی کا تنظیمی اجلاس ہوگا جس میں پارٹی کے مقامی صدور اور جنرل سیکریٹری شرکت کریں گے۔
اجلاس میں پارٹی کے تنظیمی ڈھانچے اور کارکردگی کا جائزہ لیا جائے گا۔ انہوں نے کہا کہ مریم نواز سوشل میڈیا، خواتین اور یوتھ ونگ کے عہدیداران سے بھی ملاقات کریں گی۔
واضح رہے کہ مریم نواز نے یکم فروری سے ملک گیر تنظیمی دوروں کا آغاز کیا تھا۔ وہ بہاولپور، ملتان، ایبٹ آباد، اسلام آباد، راولپنڈی، سرگودھا، ساہیوال ڈویژنز کے دورے کر چکی ہیں۔

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 2 days ago

کسی کو اسلام آباد کی طرف مارچ نہیں کرنے دیا جائے گا، محسن نقوی
- 3 days ago

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز میں نماز جمعہ کے دوران خودکش دھماکا، پولیس اہلکاروں سمیت 16 افراد شہید، متعدد زخمی
- 3 days ago

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 2 days ago
وفاقی حکومت نے تین ماہ کی کفایت شعاری مہم کا اعلان کر دیا
- 4 days ago

پاکستان سعودی عرب کی حفاظت کے لیے کسی بھی حد تک جانے کے لیے مکمل تیار ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر
- 3 days ago

ایک دن کی کمی کے بعد ملک میں سونے کی قیمت میں بڑا اضافہ
- 3 days ago

علی ظفربالی وڈ اداکارہ کترینہ کیف کے حق میں بول پڑے
- 3 days ago

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 2 days ago

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 2 days ago

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 2 days ago

