Advertisement

بھارتی آرمی آفیسرز میس میں فائرنگ سےمتعدد ہلاکتوں کی اطلاعات

فوجیوں کا تعلق 80 میڈیم رجمنٹ سے ہے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Apr 12th 2023, 7:05 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
بھارتی آرمی آفیسرز میس میں فائرنگ سےمتعدد ہلاکتوں کی اطلاعات

اسلام آباد: بھارتی آرمی آفیسرز میس میں فائرنگ سے متعدد ہلاکتوں کی اطلاعات ہیں۔

بھارتی فوج کے بٹھنڈہ ملٹری سٹیشن پر آرمی میس میں فائرنگ ہوئی ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق فائرنگ سے 4 سے زائد فوجی ہلاک ہوئے ہیں۔ فوجیوں کا تعلق 80 میڈیم رجمنٹ سے ہے۔

مقامی پولیس کے مطابق یہ کسی فدائی کا حملہ نہیں بلکہ اندرونی افراد کی طرف سے کی گئی کارروائی ہے، حملہ آور کی تلاش میں پولیس اور فوجی حکام ناکام ہیں۔

دو افراد جن کے پاس اسلحہ اور بارود موجود ہیں اب بھی ملٹری سٹیشن میں موجود جن کی تلاش جاری ہے، پاکستان اور اس کی افواج پر شب و روز ہرزہ سرائی کرنے والی بھارتی فوج اپنے ہی فوجیوں کی حفاظت کرنے میں ناکام ہیں۔

 

Advertisement