ماحولیاتی تبدیلیاں پاکستان کے زرعی شعبے کو تباہ کن انداز میں متاثر کر رہی ہیں ، منیر اکرم
ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث ہماری پیداواری صلاحیت میں مسلسل کمی آ رہی ہے

اقوام متحدہ: اقوام متحدہ میں پاکستان کے مستقل مندوب منیر اکرم نے کہا ہے کہ ماحولیاتی تبدیلیاں پاکستان کے زرعی شعبے کو تباہ کن انداز میں متاثر کر رہی ہیں، جس سے خوراک میں خودکفیل ملک میں غذائی قلت پیدا ہو رہی ہے۔
پاکستانی مندوب نے اقوام متحدہ کے ادارہ فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن ( ایف اے او) کی جانب سے ترقی کے لیے غذائی بحرانوں سے بچنے اور خوراک کے نظام کی تبدیلی کو فروغ دینے کے لیےمالی معاونت کی فراہمی کے طریقوں پر منعقدہ ایک مباحثے کے دوران اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ ماحولیاتی تبدیلیوں کے تباہ کن اثرات کے باعث ہم گزشتہ 3 سالوں کے دوران کثیر جہتی بحرانوں کا سامنا کر رہے ہیں۔
انہوں نے پاکستان کا کیس پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان ایک وقت میں غذائی لحاظ سے خود کفیل تھا، پاکستان کی افرادی قوت کا 38 فیصد زراعت کے شعبے سے وابستہ تھا اور 22۔2021 کے دوران پاکستان کی جی ڈی پی میں زرعی شعبے کا حصہ 22.7 فیصد تھا۔
ماحولیاتی تبدیلیوں کے باعث ہماری پیداواری صلاحیت میں مسلسل کمی آ رہی ہے۔ پاکستانی مندوب نے اس بات کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کو گزشتہ سال بدترین ماحولیاتی بحرانوں میں سے ایک کا سامنا کرنا پڑا موسم بہار میں گرمی کی لہر نے فصلوں کی پیداوار کو متاثر کیا ، جس کے بعد موسم گرما میں بدترین سیلاب کے باعث فصلیں تباہ ہو گئیں۔
انہوں نے کہا کہ سیلاب کے باعث 4.4 ملین ایکڑ رقبے پر کھڑی فصلیں ڈوب گئیں اور سیلابی پانی کھڑا رہنے کے باعث اگلے سیزن کے لیے بروقت فصلیں کاشت نہ ہونے سے خوراک میں خود کفیل ملک میں غذائی قلت پیدا ہو گئی۔
اتنے بڑے پیمانے پر ماحولیاتی تبدیلیوں کے اثرات کے باوجود عالمی سطح پر امداد کے لئے پاکستان کی اہلیت کو تسلیم نہیں کیا گیا ۔حیرت انگیز طور پر ہمیں پی آر جی ٹی یا فوڈ شاک ونڈو کسی کے بھی معیار کا اہل قرار نہیں دیا گیا۔ آئی ایم ایف کے ساتھ ہمارے مذاکرات کئی ماہ کی طوالت کا شکار ہیں۔

مکہ مکرمہ: پاکستانی شہری کو ہیروئن اسمگل کرنےکے جرم میں سزائے موت دے دی گئی
- 10 گھنٹے قبل

آرمی چیف کا روس کے ساتھ سکیورٹی تعاون بڑھانے کے عزم کا اعادہ
- 10 گھنٹے قبل

قومی اسمبلی نے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کے نفاذ کی منظوری دے دی
- 16 گھنٹے قبل

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق
- 2 دن قبل

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز
- ایک دن قبل

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ
- 2 دن قبل

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق
- 2 دن قبل

ایک دن کے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں ہزارں روپے کی کمی
- 14 گھنٹے قبل

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے
- ایک دن قبل

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ
- ایک دن قبل

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر
- 2 دن قبل

اے آئی بے لگام: انتھروپک کمپنی نے اے آئی سے لاحق ایک اور بڑے خطرے سے آگاہ کر دیا
- 13 گھنٹے قبل







