Advertisement
پاکستان

عازمین حج کیلئے پاسپورٹ جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

عازمین حج اپنے متعلقہ بینک برانچز میں پاسپورٹ 28 اپریل تک جمع کرواسکتے ہیں

GNN Web Desk
شائع شدہ 4 سال قبل پر اپریل 25 2023، 4:40 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
عازمین حج کیلئے پاسپورٹ جمع کرانے کی تاریخ میں توسیع

وزارت مذہبی امور کی نئی ہدایت کے مطابق عازمین حج کیلئے پاسپورٹ جمع کرانے کی تاریخ میں 28 اپریل تک توسیع کردی گئی۔

وزارت مذہبی امور نے عازمین کیلئے نئی ہدایت جاری کی ہے جس میں بتایا کہ عازمین حج اپنے متعلقہ بینک برانچز میں پاسپورٹ 28 اپریل تک جمع کرواسکتے ہیں۔

تاریخ میں توسیع عازمین حج کی سہولت کیلئے کی گئی ہے۔وزارت مذہبی امور کے ترجمان نے یہ بھی کہا ہے کہ بائیو میٹرک میں مشکلات سے متعلق وزارت مذہبی امور کو آگاہ کیا جاسکتا ہے۔

Advertisement