میری جان کو صرف ان 3 افراد سےخطرہ ہےجنہیں وزیر آباد حملے میں نامزد کیا،عمران خان
یہ خوف میں ہیں کہ اقتدار میں آ کر ان کا محاسبہ کروں گا،چیئرمین تحریک انصاف
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان نے کہا کہ پوری قوم پر واضح کر دوں کہ میری جان کو صرف ان 3 افراد سےخطرہ ہے جنہیں میں نے وزیر آباد کے قاتلانہ حملے کے بعد نامزد کیا۔
اپنے ٹوئٹر پر جاری پیغام میں عمران خان کا کہنا تھا کہ وزیر داخلہ کہتا ہےکہ میری جان کو بیرونی ایجنسیوں سے خطرہ ہے، میں پوری قوم پر واضح کر دوں کہ میری جان کو صرف ان 3 افراد سےخطرہ ہے جنہیں میں نے وزیر آباد کے قاتلانہ حملے کے بعد نامزد کیا، ان تینوں سمیت مزید 3 لوگوں، جن کی نشاندہی میں ایک ویڈیو پیغام میں کرچکا ہوں۔
نے 18 مارچ کو اسلام آباد کےجیوڈیشل کمپلیکس میں مجھے ختم کرنے کی کوشش کی۔ اب اگر پھر سےمجھ پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی جاتی ہے تو یہی لوگ ذمہ دار ہوں گے۔جیسے انہوں نے وزیرآباد حملے کا الزام ایک مذہبی جنونی، جوکہ محض ایک دھوکہ تھا، پر دھرنے کی کوشش کی
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 26, 2023
انہوں نےکہا کہ بعینہ اسی طرح اب یہ بیرونی ایجنسیوں کی آڑ میں ایک اور شیطانی چال چلنے کی کوششیں کر رہے ہیں وہ قوم پر بالکل واضح کر دینا چاہتے ہیں کہ ان کی جان لینے کی کسی بھی کوشش کے ذمہ دار وہی لوگ ہوں گے جن کی نشاندہی وہ کرچکے ہیں
انہیں یہ خوف اندر سے کھائے جا رہا ہے کہ میں منتخب ہو کرپھر سے اقتدار میں آ جاؤں گا اور انکا محاسبہ کروں گا چنانچہ میرےقتل کی کوششوں میں ہلکان ہوئےجاتے ہیں۔
— Imran Khan (@ImranKhanPTI) April 26, 2023
سابق وزیر اعظم کا مزید کہنا تھا کہ 18 مارچ کو اسلام آباد کےجیوڈیشل کمپلیکس میں مجھے ختم کرنے کی کوشش کی۔ اب اگر پھر سےمجھ پر حملہ آور ہونے کی کوشش کی جاتی ہے تو یہی لوگ ذمہ دار ہوں گے۔جیسے انہوں نے وزیرآباد حملے کا الزام ایک مذہبی جنونی، جوکہ محض ایک دھوکہ تھا، پر دھرنے کی کوشش کی ہے۔
چیئرمین پی ٹی آئی نے مزید کہا کہ انہیں یہ خوف اندر سے کھائے جا رہا ہے کہ میں منتخب ہو کرپھر سے اقتدار میں آ جاؤں گا اور ان کا محاسبہ کروں گا چنانچہ میرے قتل کی کوششوں میں ہلکان ہوئےجاتے ہیں۔
شہریوں کو ایندھن سے الیکٹرک گاڑیوں پر منتقل کرنے کیلئے حکومت کا بڑا اعلان
- 23 minutes ago
شمالی وزیرستان میں سیکیورٹی فورسز کا آپریشن، 4 خوارج جہنم واصل
- 4 hours ago
امدادی اشیاء پر مشتمل 25 گاڑیوں کا قافلہ پاراچنار پہنچ گیا
- 4 hours ago
جی ایچ کیو پر حملہ، کراچی ائیربیس حملے کاکیس ملٹری کورٹس کیوں نہیں گیا،جسٹس جمال مندوخیل
- 3 hours ago
عالمی بینک کا پاکستان کو کنٹری پارٹنر شپ فریم ورک کے تحت 20 ارب ڈالر دینے کا وعدہ
- 4 hours ago
بھارتی افواج کی جموں کشمیر میں ناکامیوں کی ایک طویل داستان
- an hour ago
تنزانیہ میں ’ماربرگ وائرس‘ کا مشتبہ پھیلاؤ ، 8 افراد ہلاک
- 3 hours ago
جنوبی کوریا کے سابق صدر مارشل لاء کی ناکام کوشش کے الزام میں گرفتار
- 4 hours ago
(ن) لیگ کا دفتر جلانے کا کیس، یاسمین راشد ، اعجاز چوہدری سمیت 31 ملزمان پر فرد جرم عائد
- 2 hours ago
14 آئی پی پیز کے ساتھ نظرثانی معاہدوں کی منظوری
- 17 hours ago
سی ٹی ڈی کے پنجاب کے مختلف شہروں میں انٹیلی جنس بیسڈ آپریشنز، 23 دہشت گرد گرفتار
- 4 hours ago
کل تحریری مطالبات پیش کر دیں گے، پھر حکومت کی مرضی مذاکرات کو چلانا ہے یا نہیں، سلمان اکرم راجہ
- 3 hours ago