Advertisement

پاکستان کا عالمی ادارہ صحت سے منکی پاکس ویکسین حاصل کرنے کا فیصلہ

منکی پاکس پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر عالمی ادارہ صحت سے تکنیکی معاونت طلب کرلی گئی ہے،قومی ادارہ صحت

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر اپریل 27 2023، 4:25 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
پاکستان کا عالمی ادارہ صحت سے منکی پاکس ویکسین حاصل کرنے کا فیصلہ

پاکستان میں منکی پاکس کا پہلا کیس رپورٹ ہوگیا، 25 اپریل کو قومی ادارہ برائے صحت اسلام آباد نے سعودی عرب سے بے دخل شخص میں منکی پاکس کی تصدیق کی تھی، جس کے بعد ترجمان وزارت صحت کا کہنا تھا کہ تمام ایئرپورٹس پر ضروری اقدامات کی ہدایت کر دی گئی ہے، بیماریوں سے بچاؤ کیلئے تمام اقدامات کو یقینی بنایا ہوا ہے۔

قومی ادارہ صحت کے حکام کا کہنا ہے کہ پاکستان نے منکی پاکس ویکسین کیلئے عالمی ادارہ صحت سے رجوع کرنے کا فیصلہ کیا ہے، کیوں کہ پاکستان میں ایم پاکس سے نمٹنے کیلئے کوئی ویکیسن موجود نہیں، تاہم ملک کے بڑے شہروں میں آئسولیشن وارڈز اور فلٹر کلینک قائم کردئیے گئے ہیں۔

قومی ادارہ صحت کے حکام کے مطابق ملک میں منکی پاکس پھیلنے کے خدشات کے پیش نظر عالمی ادارہ صحت سے تکنیکی معاونت طلب کرلی گئی ہے جب کہ ڈبلیو ایچ او سے منکی پاکس کی ویکسین بھی حاصل کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔حکام نے کہا کہ ڈبلیو ایچ او سے حفاظتی سامان لیا جائے گا اور فرنٹ لائن ہیلتھ کیئر ورکرزکو ویکسین لگائی جائےگی۔

حکام کے مطابق قومی ادارہ صحت اسلام آباد میں 20 مشتبہ سیمپل ٹیسٹ کیے جا رہے ہیں اور پوری دنیا سے پاکستان آنے والے مشتبہ مریضوں پر نگاہ رکھی جا رہی ہے جب کہ دنیا بھر سے بےدخل ہونے والے پاکستانیوں پرنظررکھی جارہی ہے، ہرمہینے تقریباً 3 سے 4 ہزار پاکستانی بیرون ممالک سے بےدخل ہوکرپاکستان واپس آتے ہیں۔

Advertisement