جی این این سوشل

پاکستان

سپریم کورٹ پر دباؤ ڈالنا سیاسی موت کو دعوت دینے کے برابر ہے،شیخ رشید

پوری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے اور تمام ریاستی ادارے سپریم کورٹ کے تابع ہیں،سربراہ عوامی مسلم لیگ

پر شائع ہوا

کی طرف سے

سپریم کورٹ پر دباؤ ڈالنا سیاسی موت کو دعوت دینے کے برابر ہے،شیخ رشید
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

سربراہ عامی مسلم لیگ اور سابق وزیر داخلہ شیخ رشید کا کہنا ہے کہ سپریم کورٹ پر دباؤ ڈالنا سیاسی موت کو دعوت دینے کے برابر ہے۔سپریم کورٹ نے نواز شریف کو بحال بھی کیا تھا اور گھر بھی بھیجا تھا، پوری قوم سپریم کورٹ کے ساتھ کھڑی ہے اور تمام ریاستی ادارے سپریم کورٹ کے تابع ہیں، آج جنگل کے قانون کا یا قانون کی بالادستی کافیصلہ ہوجائے گا۔

اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ غریب مہنگائی بے روزگاری سے مررہا ہے اور حکمران نیرو کی بانسری بجارہے ہیں، پوری دنیا میں سپریم کورٹ کوجو مقام حاصل ہے پاکستان میں اس کی توہین کی جارہی ہے، نہ آئی ایم ایف نہ الیکشن نہ عدلیہ و آئین کا احترام ہے۔

شیخ رشید کا کہنا تھا کہ اسپیکر قومی اسمبلی کا چیف جسٹس کو خط عدلیہ کی خود مختاری پر حملہ ہے، استحقاق کمیٹی میں ججوں کو بلانے کی بات کرنا ٹکراؤ کی علامت ہے، میرے نزدیک اس کے نتائج بہت بھیانک ہوں گے۔حکومت انتخاب کے لیے 21 ارب دینے کی پابند ہے، پارلیمنٹ کٹوتی یا انکارنہیں کرسکتی۔

سابق وفاقی وزیر کا کہنا تھا کہ قانون پارلیمنٹ کا کام ہےاوراس کی تشریح سپریم کورٹ کرتی ہے، آئین میں 90 دن کے اندر الیکشن لازمی ہیں، من پسند کے جج اور من پسند کے فیصلوں کی کوئی گنجائش نہیں، سپریم کورٹ پر دباؤ ڈالنا اس کے فیصلوں کو نہ ماننا سیاسی موت کو دعوت دینے کے برابر ہے۔

 

جرم

کراچی: مبینہ پولیس مقابلے، 6 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

گرفتار ڈاکوؤں سے اسلحہ اور چوری کا مال بھی برآمد ،پاک کالونی، شیر شاہ اور سکھن پولیس کی الگ الگ کارروائیوں کے دوران ڈاکو گرفتار کیے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

کراچی: مبینہ پولیس مقابلے، 6 ڈاکو زخمی حالت میں گرفتار

کراچی : کراچی کے مختلف علاقوں میں پولیس نے مبینہ مقابلے کے بعد 6 ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کر لیا ہے۔ گرفتار ڈاکوؤں سے اسلحہ اور چوری کا مال بھی برآمد ہوا ہے۔

پاک کالونی، شیر شاہ اور سکھن پولیس نے الگ الگ کارروائیوں کے دوران یہ ڈاکو گرفتار کیے ہیں۔ 

پاک کالونی پولیس نے پرانا گولیمار میوا شاہ قبرستان میں دو ڈاکوؤں کو زخمی حالت میں گرفتار کیا۔ اس دوران فائرنگ میں ایک پولیس اہلکار بھی زخمی ہوا ہے۔ 

شیر شاہ پولیس نے شیرشاہ مورو قبرستان کے قریب سے اور سکھن پولیس نے دس نمبر روڈ پرانا کمیلا کے قریب سے 2،2 ڈاکوؤں کو گرفتار کیا۔

گرفتار تمام ڈاکوؤں سے پستول، گولیاں، موبائل فون، نقد رقم اور موٹرسائیکل برآمد ہوئے ہیں۔ 

پولیس نے بتایا کہ گرفتار ڈاکو شہر میں مختلف علاقوں میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں ملوث تھے۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

نئی دہلی کیلئے اتیشی مارلینا وزیراعلیٰ نامزد

عام آدمی پارٹی کے اجلاس کے دوران تمام پارٹی کے اراکان نے فیصلے کی توثیق کر دی 

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

نئی دہلی کیلئے اتیشی مارلینا وزیراعلیٰ نامزد

نئی دہلی:نئی دہلی میں عام آدمی پارٹی نے اتیشی مارلینا کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کر دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق عام آدمی پارٹی نے نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروندکجریوال کے استعفے کے اعلان کے بعدکابینہ کی وزیر اتیشی مارلینا کو نیا وزیراعلیٰ نامزد کیا ہے۔ اروند کجریوال نے لیفٹیننٹ گورنر وی کے سکسینا سے ملاقات کے بعد اپنے منصب سے استعفیٰ دے دیا ہے اور انہوں نے اتیشی مارلینا کا نام بطور وزیراعلیٰ کے لیے تجویز کیا ہے۔

میڈیا رپورٹ کے مطابق عام آدمی پارٹی کے ارکان اسمبلی کے اجلاس میں اروندکجریوال نے اتیشی مارلینا کو بطور وزیراعلیٰ نامزدگی کا اعلان کیا، اجلاس کے دوران تمام پارٹی کے اراکان نے فیصلے کی توثیق کر دی ہے۔

بھارتی میڈیا کے مطابق اتیشی مارلینا دہلی حکومت میں تعلیم، پبلک ورکس ڈپارٹمنٹ کی وزیر کے طور پر کام کرچکی ہیں۔ خیال رہےکہ نئی دہلی کے وزیراعلیٰ اروند کجریوال کو شراب پالیسی کیس میں 6 ماہ بعد ضمانت پر رہا گیا جس پر انہوں نے وزارت سے مستعفی ہونے کا اعلان کیا تھا۔

پڑھنا جاری رکھیں

دنیا

سعودی لیفٹیننٹ جنرل کرپشن کے الزام پر ملازمت سے فارغ، 20 سال قید کی سزا

سعودی عدالت نے پبلک سکیورٹی کے سابق ڈائریکٹر کو اختیارات کے غلط استعمال کے ذریعے عوامی فنڈز میں ہیرا پھیری کے الزام میں سزا سنائی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی  لیفٹیننٹ جنرل   کرپشن کے الزام پر ملازمت سے فارغ، 20 سال قید کی سزا

سعودی عدالت نے پبلک سکیورٹی کے سابق ڈائریکٹر لیفٹیننٹ جنرل خالد بن قرار کو کرپشن اور رشوت کے الزم میں 20 سال قید کی سزا اور 10 لاکھ ریال جرمانہ کی سزا سنادی۔

العربیہ اردو کی رپورٹ کے مطابق سعودی عدالت نے پبلک سکیورٹی کے سابق ڈائریکٹر کو اختیارات کے غلط استعمال کے ذریعے عوامی فنڈز میں ہیرا پھیری کی، جعلسازی اور رشوت لینے پر مجموعی طور پر 20 سال قید کی سزا کے علاوہ 10 لاکھ ریال جرمانہ کی سزا سنائی ہے۔

عدالت نے لیفٹیننٹ جنرل خالد بن قرار الحربی کو جعلسازی اور رشوت پر 10 سال قید کی سزا سنائی جب کہ اختیارات کے غلط استعمال کی بنیاد پر مزید 10 سال قید کی سزا سنائی گئی۔ اس کے علاوہ عدالت کی جانب سے عائد کردہ 10 لاکھ جرمانے کی رقم حکومتی خزانے میں جمع کرائی جائے گی۔

فیصلے کے مطابق خالد الحربی سے وہ سب کچھ ضبط کر لیا جائے گا جو انہوں نے غیر قانونی طور پر حاصل کیا ہے جب کہ دوران ملازمت حاصل کیے گئے تحائف نما رشوتی اشیا بھی ضبط کرلیے جائیں گے، ان میں زرعی اراضی بھی شامل ہے۔

عدالت کی جانب سے یہ سزا فوجداری قانون کے تحت سنائی گئی، لیفٹیننٹ جنرل خالد الحربی کی ملازمت سے اسے برطرف کر دیا گیا ہے اور ان کے خلاف تحقیقاتی عمل شروع کیا گیا۔

واضح رہے کہ لیفٹیننٹ جنرل خالد الحربی پر الزام تھا کہ انہوں نے حکومتی ٹھیکوں کے اجرا میں اپنے اختیارات کا غلط استعمال کیا، ذاتی فوائد حاصل کیے۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll