Advertisement
پاکستان

اس سال کا پہلا چاندگرہن آج ہوگا

چاند گرہن کا اختتام 6 مئی کو 12 بجکر 32 منٹ پر ہوگا

GNN Web Desk
شائع شدہ 2 years ago پر May 5th 2023, 7:31 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
اس سال کا پہلا چاندگرہن آج ہوگا

کراچی: محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن پاکستانی وقت کے مطابق رات 8 بجکر 14 منٹ پر شروع ہوگا اور چاند گرہن 10 بجکر 22 منٹ پر عروج پر ہوگا جبکہ چاند گرہن کا اختتام 6 مئی کو 12 بجکر 32 منٹ پر ہوگا۔

محکمہ موسمیات کے مطابق چاند گرہن جنوب اور مشرقی یورپ، ایشیا کے بیشتر حصوں میں نظر آئے گا جبکہ آسٹریلیا، افریقا، اٹلانٹک، انڈین اوشن اور انٹارکٹیکا میں بھی دیکھا جاسکتا ہے۔

ڈائریکٹر انسٹیٹیوٹ آف اسپیس سائنس ڈاکٹر جاوید اقبال کے مطابق یہ چاند گرہن پینمبرل ہے،  پینمبرل چاند گرہن کے دوران چاند کی چمک ماند پڑ جاتی ہے اور چاند معمول سے 10 فیصد کم روشن ہوتا ہے۔

Advertisement