سرکاری سکیم کے تحت جانے والے عازمین قربانی کے اضافی پیسے ادا نہیں کریں گے،وفاقی وزیر مذہبی امور


وفاقی وزیر مذہبی امور سینیٹر محمد طلحہ محمود نے کہا ہے کہ حج 2023 کیلئے انتظامات مکمل کر لئے گئے ہیں، عازمین حج کو سہولیات کی فراہمی میں کوئی دقیقہ فروگذاشت نہیں کریں گے، سرکاری سکیم کے تحت جانے والے عازمین قربانی کے اضافی پیسے ادا نہیں کریں گے۔
پریس کانفرنس کرتے ہوئے وفاقی وزیر مذہبی امور نے کہا کہ وزارت میں آئے ہوئے انہیں ایک مہینہ ہوا ہے ، حج 2023 کے حوالے سے بعض امور تاخیر کا شکار تھے مگر دن رات محنت کر کے تمام تر انتظامات اور سہولیات کی فراہمی کو یقینی بنایا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ گزشتہ سال حج آسان تھا ،
گزشتہ سال سرکاری کوٹے کے تحت 34 ہزار اور پرائیوٹ سکیم کے تحت 47 ہزار عازمین نے فریضہ حج کی سعادت حاصل کی تھی، اسی طرح دنیا بھر سے 8 لاکھ 50 ہزار افراد حج کے لئے آئے تھے۔ اس سال صورتحال مختلف ہے، رواں سال پوری دنیا سے 20 لاکھ افراد فریضہ حج کی سعادت حاصل کریں گے جبکہ 10 لاکھ کے قریب مقامی لوگ بھی ہوں گے، اس لئے گزشتہ سال کی طرح رواں سال حج مشکل ہوگا تاہم میں یقین دلاتا ہوں کہ انتظامات اور سہولیات کے حوالے سے کوئی دقیقہ فروگزاشت نہیں کیا جائے گا۔
انہوں نے کہا کہ رواں سال پاکستان کو ایک لاکھ 79 ہزار حاجیوں کا کوٹہ ملا ہے، 85 ہزار عازمین سرکاری اور 89 ہزار نجی شعبے کے تحت حج ادا کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ حج کیلئے انتظامات کے حوالے سے دن رات محنت کی گئی ہے، وزارت کا عملہ مسلسل مصروف ہے، ان کی حوصلہ افزائی ہونی چاہئے،
میڈیا کسی بھی کمی کی نشاندہی کرے اس کا ازالہ کیا جائے گا۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ اس سال حج کیلئے اخراجات 11 لاکھ 75 ہزار روپے تھے، ہم نے کوشش کی ہے کہ اس میں کمی لائی جائے۔ انہوں نے کہا کہ سرکاری سکیم کے تحت حج کرنے والے افراد قربانی کیلئے اضافی پیسے ادا نہیں کریں گے، اس کیلئے طریقہ کار وضع کر لیا گیا ہے

پاکستان ریلوے قلیل وسائل کے باوجود نہایت تندہی اور محنت سے مؤثر کارکردگی دکھا رہا ہے،وزیر اعظم
- 9 گھنٹے قبل

خیبرپختونخوا میں سیکیورٹی فورسز کی2کارروائیوں میں 13 خوارج جہنم واصل
- 2 گھنٹے قبل

اڈیالہ جیل راولپنڈی کے سپرنٹنڈنٹ کو تبدیل کردیا گیا
- 4 گھنٹے قبل

ایران میں ہلاکتیں رک گئیں، اب پھانسیاں نہیں ہوں گی،صدرٹرمپ کا دعویٰ
- 8 گھنٹے قبل

ایران کی صورت حال پر نظر ہے، مسئلہ کا پرامن حل چاہتے ہیں،دفترخارجہ
- 8 گھنٹے قبل

بھارت میں کشمیری مسلمان طلبہ کی قابلیت جرم بن گئی،مقبوضہ کشمیر میں میڈیکل انسٹی ٹیوٹ بند کر دیا گیا
- 6 گھنٹے قبل

احتساب عدالت نے چوہدری پرویز الٰہی سمیت 9 ملزمان پر دوبارہ فرد جرم عائد کر دی
- 9 گھنٹے قبل

وزیراعظم شہباز شریف نے اسلام آباد میں پاکستان آسان خدمت مرکز کا افتتاح کردیا
- 8 گھنٹے قبل

بنگلادیش کرکٹ بورڈ نے متنازع بیانات پرچیئرمین فنانس کو عہدے سے ہٹا دیا
- 5 گھنٹے قبل

عالمی اور مقامی مارکیٹوں میں سونے کی قیمت میں بڑی کمی،فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 8 گھنٹے قبل

پاک فوج کے زیر اہتمام آئی ایس پی آر ونٹر انٹرن شپ، 4500 سے زائد طلبا کی شرکت
- 8 گھنٹے قبل

وزیراعظم سےچینی کمیونسٹ پارٹی کےعالمی شعبے کی نائب وزیر کی ملاقات،ون چائنا پالیسی کے غیر متزلزل عزم کا اعادہ
- 3 گھنٹے قبل








