Advertisement
پاکستان

سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت 23 مئی تک منظور کرلی گئی

سابق وزیر اعظم عمران خان بھی بشری بی بی کے ہمراہ لاہور ہائیکورٹ آئے

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 سال قبل پر مئی 15 2023، 10:14 شام
ویب ڈیسک کے ذریعے
سابق خاتون اول بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت 23 مئی تک منظور کرلی  گئی

لاہور ہائیکورٹ نے القادرٹرسٹ کیس میں سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت 23 مئی تک منظور کرلی ۔

تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی حفاظتی ضمانت کیلئے آج لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئیں ، عمران خان بھی بشری بی بی کے ہمراہ لاہور ہائیکورٹ آئے ،لاہور ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی درخواست پر جسٹس شہبازرضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی ، عدالت نے حفاظتی ضمانت کی درخواست 26 مئی تک منظور کرتے ہوئے نیب کو گرفتاری سے روک دیا ۔ 

چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے خواجہ حارث ، انتظار پنجوتھہ اور علی اعجاز بٹر کی وساطت سے درخواست دائر کی  تھی ،  جس میں  وفاقی حکومت ، نیب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب  نے القادر ٹرسٹ کیس میں تحقیقات شروع کر رکھی ہے، نیب کی جانب سے جاری تحقیقات غیر قانونی ہیں، خدشہ ہے نیب کی جانب سے گرفتار کیا جا سکتا ہے ۔

درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی  کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت سے رجوع کرنا ہے، عدالت القادر ٹرسٹ کیس میں حفاظتی ضمانت منظور کرے ۔

Advertisement
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

  • 9 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور

فیلڈ مارشل کا نئے سکیورٹی خطرات سے نمٹنے کے لیے آپریشنل تیاری پر زور

  • 11 گھنٹے قبل
وزیراعظم کی ہدایت پر  پیٹرول کی مد میں 15 روپے  فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

وزیراعظم کی ہدایت پر پیٹرول کی مد میں 15 روپے فی لیٹر کا بوجھ ریفائنریز پرمنتقل کر دیاگیا: وزیر پیٹرولیم

  • 4 دن قبل
پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

پاکستان سعودی عرب اور حرمین شریفین کے دفاع کے لیے پُرعزم ہے، ڈی جی آئی ایس پی آر

  • 5 دن قبل
علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

علی ظفر کی اداکاری میں واپسی، ویب سیریز ’گینگ آف خراسان‘ کی پہلی جھلک جاری

  • 4 دن قبل
اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

اداکار معمر رانا کی بیوی نے لاہور کی فیملی عدالت سے خلع لے لیا

  • 6 دن قبل
ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

ٹرائی نیشن سیریز:آئی سی سی نے پاکستان پر فائنل میں سلو اوور ریٹ پر جرمانہ عائد کر دیا

  • 3 دن قبل
گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

گرین ٹریکٹرز پروگرام زرعی شعبے میں انقلابی تبدیلی لائے گا، عاشق کرمانی

  • 10 گھنٹے قبل
پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع

پاکستان فلم انڈسٹری کیلئے نئے چہروں کی تلاش شروع

  • 11 گھنٹے قبل
دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی

دسویں پاکستان انڈسٹریل ایکسپو 14 نومبر سے لاہور میں شروع ہوگی

  • 11 گھنٹے قبل
پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

پاکستان نے شنگھائی تعاون تنظیم کے انٹربینک کنسورشیم کی صدارت سنبھال لی

  • 4 دن قبل
قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

قلعہ عبداللّٰہ: نامعلوم افراد کی فائرنگ، 3 افراد ہلاک

  • 4 دن قبل
Advertisement