سابق وزیر اعظم عمران خان بھی بشری بی بی کے ہمراہ لاہور ہائیکورٹ آئے
لاہور ہائیکورٹ نے القادرٹرسٹ کیس میں سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی حفاظتی ضمانت 23 مئی تک منظور کرلی ۔
تفصیلات کے مطابق سابق وزیراعظم و چیئرمین پی ٹی آئی عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی حفاظتی ضمانت کیلئے آج لاہور ہائیکورٹ میں پیش ہوئیں ، عمران خان بھی بشری بی بی کے ہمراہ لاہور ہائیکورٹ آئے ،لاہور ہائیکورٹ میں بشریٰ بی بی کی درخواست پر جسٹس شہبازرضوی کی سربراہی میں دو رکنی بینچ نے سماعت کی ، عدالت نے حفاظتی ضمانت کی درخواست 26 مئی تک منظور کرتے ہوئے نیب کو گرفتاری سے روک دیا ۔
چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی اہلیہ بشری بی بی نے خواجہ حارث ، انتظار پنجوتھہ اور علی اعجاز بٹر کی وساطت سے درخواست دائر کی تھی ، جس میں وفاقی حکومت ، نیب اور دیگر کو فریق بنایا گیا ہے،درخواست میں موقف اختیار کیا گیا کہ نیب نے القادر ٹرسٹ کیس میں تحقیقات شروع کر رکھی ہے، نیب کی جانب سے جاری تحقیقات غیر قانونی ہیں، خدشہ ہے نیب کی جانب سے گرفتار کیا جا سکتا ہے ۔
درخواست میں عدالت سے استدعا کی گئی تھی کہ اسلام آباد کی احتساب عدالت سے رجوع کرنا ہے، عدالت القادر ٹرسٹ کیس میں حفاظتی ضمانت منظور کرے ۔
چیچہ وطنی میں بس اور ٹریکٹر ٹرالی میں تصادم، 4 افراد جاں بحق
- 5 minutes ago
عافیہ صدیقی نے صدر جوبائیڈن سے معافی کی اپیل ، برطانوی میڈیا کا دعویٰ
- 4 hours ago
مراکش کشتی حادثے میں بچ جانے والے 21 پاکستانیوں کی فہرست جاری
- an hour ago
ملتان ٹیسٹ:پاکستان کے خلاف ویسٹ انڈیز کے اسپنر نے تاریخ رقم کر دی
- 42 minutes ago
مریم نواز کا سڑکوں اور صحت کے مراکز کی تعمیرات جلد مکمل کرنے کا حکم
- an hour ago
پنجاب کے مختلف شہروں میں دھند کی شدت میں اضافہ
- 5 hours ago
190 ملین پاؤنڈ ریفرنس میں بانی پی ٹی آئی کی سزا کے خلاف اپیل تیار
- an hour ago
بانی پی ٹی آئی کو شریف خاندان کی طرح کرپشن اور منی لانڈرنگ پر سزا نہیں ہوئی، بیرسٹر سیف
- 3 hours ago
امریکا کے معروف ٹک ٹاکر اور سوشل میڈیا انفلوئنسرز کرس نے خودکشی کر لی
- an hour ago
پولیس کی رحیم یار خان میں کارروائی،متعدد شہریوں کے قتل میں ملوث ڈاکو ہلاک
- 3 hours ago
غزہ جنگ بندی معاہدے پر آج سے عمل درآمدشروع
- 4 hours ago
ملتان ٹیسٹ کا تیسرا روز،پاکستانی ٹیم 157 رنز پرآؤٹ ، ویسٹ انڈیز 251 رنز کا ہدف
- 3 hours ago