جی این این سوشل

پاکستان

پاکستان میں غلطی سے میزائل فائرنگ کے واقعے میں بھارت کو 82 کروڑ کا نقصان

نئی دہلی: گزشتہ سال مارچ میں پاکستان پر برہموس میزائل کے حادثاتی طور پر فائر ہونے سے بھارت کو 24 کروڑ ( 82 کروڑ پاکستانی روپے) کا نقصان ہوا۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

پاکستان میں غلطی سے میزائل فائرنگ کے واقعے میں بھارت کو 82 کروڑ کا نقصان
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق بھارتی سرکار نے دہلی ہائی کورٹ میں ونگ کمانڈر ابھینو شرما کی جانب سے ملازمت سے برطرفی کی درخواست کے خلاف جواب جمع کرایا جس میں ونگ کمانڈر سمیت تین بھارتی فضائیہ (IAF) افسران کی برطرفی کا جواز پیش کیا گیا۔

حکومت نے کہا کہ ان افسران کی سنگین غفلت کی وجہ سے حکومت کو 24 کروڑ روپے کا نقصان برداشت کرنا پڑا ہے۔

حکومت کا مزید کہنا تھا کہ اس غلطی کی وجہ سے ریاست کی سلامتی پر وسیع  پیمانے پر منفی اثرات مرتب ہوئے ہیں۔ علاوہ ازیں معاملے کی حساس نوعیت کو مدنظر رکھتے ہوئے  درخواست گزار کی سروس کو ختم کرنے کا ایک شعوری اور سوچ سمجھ کر فیصلہ کیا گیا ہے۔

سرکار کا یہ بھی کہنا تھا کہ بھارتی فضائیہ میں ایسا فیصلہ 23 ​​سال بعد کیا گیا ہے کیونکہ کیس کے حقائق اور حالات ایسی سخت کارروائی کا تقاضہ کرتے ہیں۔

تجارت

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی

پاکستان میں جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 4100 روپے کی کمی کی گئی ہے ۔

پر شائع ہوا

Web Desk

کی طرف سے

سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی

کراچی: پاکستان میں جمعرات کو سونے کی فی تولہ قیمت میں 4100 روپے کی کمی کی گئی ہے ۔ عالمی مارکیٹ کی جانب سے جاری کردہ  معلومات کے مطابق 24 قیراط سونے کی قیمت میں 4,100 روپے فی تولہ کی کمی ہوئی ہے ، جس کی قیمت 2,00,000 روپے تک پہنچ گئی ہے ۔

اسی طرح 24 قیراط خالص سونے کے 10 گرام کی قیمت میں 3,522 روپے کی کمی ہوئی اور عالمی  مارکیٹ کے مطابق 171,468 روپے پر ٹریڈ ہوا۔ 22 قیراط سونے کی موجودہ قیمت 183,333 روپے فی تولہ ہے۔مارکیٹ میں 10 گرام چاندی کی قیمت 2700 روپے فی تولہ مقرر ہے۔

یاد رہے  کہ سونے کی قیمتوں میں لگاتار کمی جاری ہے ۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے ہماری کوئی سوچ نہیں، نگران وزیر خارجہ

اسرائیل اور فلسطین کے بارے میں پاکستان کی پوزیشن کل بھی وہی تھی آج بھی وہی ہے، جلیل عباس جیلانی

پر شائع ہوا

Nouman Haider

کی طرف سے

اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے ہماری کوئی سوچ نہیں، نگران وزیر خارجہ

نگراں وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی کا کہنا ہے کہ نگراں وزیراعظم نے جنرل اسمبلی اجلاس میں اہم خطاب کیا، اسرائیل کو تسلیم کرنے کے حوالے سے ہماری کوئی سوچ نہیں۔ فلسطین کا مسئلہ فلسطینیوں کی خواہشات کے مطابق حل ہونا چاہیے، اسرائیل اور فلسطین کے بارے میں پاکستان کی پوزیشن کل بھی وہی تھی آج بھی وہی ہے۔

وزارت خارجہ میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی نے کہا کہ نگران وزیراعظم انوارالحق کاکڑ نے اقوام متحدہ جنرل اسمبلی کے موقع پر متعدد کانفرنسز میں شرکت کی اور مختلف کانفرنسز سے خطاب بھی کیا۔ نگران وزیراعظم نے دورہ امریکہ کے دوران ایران کے صدر، ازبکستان کے صدر اور چین کے نائب صدر سے دوطرفہ ملاقاتیں کیں، انہوں نے بل گیٹس سمیت مختلف رہنماؤں کے ساتھ بھی ملاقاتیں کیں۔

جلیل عباس جیلانی کا کہنا تھا کہ میری 20 کے قریب دوطرفہ ملاقاتیں ہوئی ہیں، موسمیاتی تبدیلیوں سے ہونے والے نقصانات کے ازالے کے حوالے سے کانفرنس میں بھی شرکت کی، دورے کے دوران یو ایس پاکستان بزنس کونسل اور تھنک ٹینک کے ساتھ میٹنگ میں بھی شرکت کی۔

انہوں نے بتایا کہ او آئی سی رابطہ گروپ برائے جموں و کشمیر سمیت مختلف اجلاسوں میں شرکت کی، او آئی سی رابطہ گروپ برائے کشمیر نے واضح الفاظ میں کشمیری بھائیوں کی حمایت کا اعلان کیا، رابطہ گروپ کے اجلاس میں بھارتی افواج کی جارحیت کی مذمت کی گئی اور اقوام متحدہ کی قراردادوں کے مطابق مسئلہ کشمیر کے حل کا مطالبہ کیا گیا۔

پریس کانفرنس میں نگران وزیر خارجہ نے کہا کہ فلسطین میں انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیاں ہو رہی ہیں، کسی بھی فیصلے میں قومی مفاد کو مقدم رکھتے ہیں، القدس فلسطین کا دارالخلافہ ہونا چاہیے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

ملک میں آئی ٹی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے اور برآمدات بڑھانے ضرورت ہے، صدر مملکت

پر شائع ہوا

Nouman Haider

کی طرف سے

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے وفد کی ملاقات

صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی سے اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے وفد نے محمد احمد کی سربراہی میں ملاقات کی۔ ملاقات میں صدر مملکت نے ملکی ترقی کیلئے تجارتی سرگرمیاں اور برآمدات کو مزید بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔

ایوان صدر کے پریس ونگ کے مطابق وفد سے بات چیت کرتے ہوئے صدر مملکت نےکہا کہ ملک میں انفارمیشن ٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کرنے اور آئی ٹی کی برآمدات بڑھانے پر توجہ دینے کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر صدر مملکت کو ملکی معیشت اور برآمدات میں اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے کردار کے بارے میں آگاہ کیا۔

وفد نے صدر مملکت کو اسلام آباد کے صنعتی شعبے کو درپیش مسائل کے بارے میں بھی بریفنگ دی۔ صدر مملکت نے ملکی معیشت اور برآمدات میں اسلام آباد انڈسٹریل ایسوسی ایشن کے کردار کی تعریف کی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll