پاکستان
آنے والے دنوں میں معاشی حالات مزید بگڑتے نظر آ رہے ہیں:حماد اظہر
پاکستان تحریک انصاف کے رہنما حماد اظہر نے مستقبل کی پیش گوئی کرتے ہوئے کہا ہے کہ آنے والے دنوں میں معاشی حالات مزید بگڑتے نظر آ رہے ہیں۔

اپنے بیان میں انہوں نے کہا کہ پی ڈی ایم حکومت صرف ظلم اور جبر کر سکتی ہے، ملک چلانا ان کے بس کا کام نہیں،آئی ایم ایف کے ساتھ معاملات طے کرنے میں یہ لوگ بالکل ناکام رہے،معیشت کریش کر چکی ہے۔
انہوں نے پی ڈی ایم حکومت کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ ان کے اعصاب سے عمران خان کا خوف ہی نہیں اُتر رہا۔
پاکستان
نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے گزشتہ رات عمرہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کی
مسجد الحرام میں امت مسلمہ کی خوشحالی کے لیے دعا کی

اسلام آبا: نگران وزیراعظم انوار الحق کاکڑ نے گزشتہ رات عمرہ ادا کرنے کی سعادت حاصل کی۔
وزیراعظم آفس میڈیا ونگ کی جانب سے جاری بیان کے مطابق نگران وزیراعظم نے مسجد الحرام میں امت مسلمہ کی خوشحالی کے لیے دعا کی۔
انوار الحق کاکڑ نے خانہ کعبہ کے اندر نماز ادا کرنے کی سعادت بھی حاصل کی۔
پاکستان
لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کو آگے بڑھانے پر پاکستانی اسکول کو 2023 کے یونیسکو پرائز سے نوازا گیا
تعلیم کے شعبہ میں بہترین طریقوں کو فروغ دینے والے کامیاب منصوبوں کو نمایاں اور اجاگر کرتا ہے

پیرس: پاکستان الائنس فار گرلز ایجوکیشن(اسلام آباد) کو 2023 کے یونیسکو پرائز برائے لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کے دو انعام یافتگان میں سے ایک کے طور پر منتخب کیا گیا ہے۔
پیرس میں یونیسکو ہیڈ کوارٹر میں پاکستا ن کے مستقل مندوب کے ایک ٹویٹ کے مطابق انعام کی بین الاقوامی جیوری نے پاکستان کے اس مذکورہ اسکول کو ایک انتہائی کامیاب، مقامی طور پر زیرقیادت کئے گئے اقدام کی ایک بہترین مثال کے طور پر سمجھا جو لڑکیوں اور خواتین کے تعلیم کے حق سے متعلق ذہنیت کو بدل رہا ہے۔
یہ انعام لڑکیوں اور خواتین کی تعلیم کو آگے بڑھانے کے لیے افراد، اداروں اور تنظیموں کی شاندار شراکت کا اعزاز دیتا ہے، اور تعلیم کے شعبہ میں بہترین طریقوں کو فروغ دینے والے کامیاب منصوبوں کو نمایاں اور اجاگر کرتا ہے۔
ایوارڈ ایک ڈپلومہ اور پروجیکٹ کے کام کو آگے بڑھانے کے لیے 50,000ڈالرز کا چیک ہے۔ایوارڈ کی تقریب آج بیجنگ میں ڈی جی یونیسکو، آڈرے ازولے کی موجودگی میں منعقد ہوئی۔
دنیا
مقبوضہ کشمیر ،بھارتی فورسز کی تلاشی اور محاصرے کی پر تشدد کارروئیاں جاری
دوپہر کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کی گئی تھیں

سرینگر: بھارت کے غیر قانونی طور پر زیرتسلط جموں و کشمیر میں بھارتی فورسز نے آج جمعہ کو مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی پرتشدد کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کا سلسلہ جاری رکھا۔
کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق بھارتی فوجیوں نے شمالی کشمیر کے ضلع بارہمولہ میں سوپور کے علاقے سید پورہ میں آج تیسرے روز بھی بڑے پیمانے پر محاصرے اور تلاشی کی کارروائی جاری رکھی۔
پولیس کے ایک عہدیدار نے میڈیا کو بتایا ہے کہ علاقے میں مجاہدین کی موجودگی کی اطلاع ملنے پر بدھ کی دوپہر کو محاصرے اور تلاشی کی کارروائیاں شروع کی گئی تھیں۔ واضح رہے کہ ضلع بارہمولہ میں گزشتہ چندماہ کے دوران تلاشی کی کارروائیوں میں تیزی آئی ہے اور جگہ جگہ قائم چوکیوں پرراہگیروں کی تلاشی بھی لی جارہی ہے جس سے کشمیری عوام کی مشکلات میں اضافہ ہوگیا ہے۔
ادھربھارتی فوجیوں، پیراملٹری اہلکاروں،بدنام زمانہ بھارتی تحقیقاتی ادارے این آئی اے اور دلی کے زیر کنٹرول ریاستی تحقیقاتی ادارے ایس آئی اے نے بھی سرینگر، بانڈی پورہ، اسلام آباد، پلوامہ، کولگام، شوپیاں، کشتواڑ، راجوری، پونچھ، کٹھوعہ اور ریاسی اضلاع کے مختلف علاقوں میں محاصرے اور تلاشی کی کارروائیوں اور گھروں پر چھاپوں کے دوران لوگوںکو ہراساں کرنے کا سلسلہ جاری رکھا۔
-
پاکستان 4 گھنٹے پہلے
مستونگ میں مسجد کے قریب دھماکا، ڈی ایس پی سمیت 43 افراد جاں بحق
-
تجارت ایک دن پہلے
سعودی عرب ، جدہ میں پرتعیش الیکٹرک گاڑیاں بنانے والے امریکی گروپ لوسیڈ کے پہلے کار ساز پلانٹ کا افتتاح
-
علاقائی 2 دن پہلے
آشوب چشم کی وباء: پنجاب کے سکولوں میں ہفتہ وار تعطیلات میں توسیع
-
پاکستان 15 گھنٹے پہلے
پاکستان اور چین دوستی کے لازوال رشتے میں بندھے ہیں ،مرتضی سولنگی
-
دنیا 2 دن پہلے
بغداد انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر آگ بھڑک اُٹھی، پروازیں معطل
-
تجارت 17 گھنٹے پہلے
سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کمی
-
دنیا ایک دن پہلے
آذربائیجان نے نگورنو کاراباخ کے سابق وزیر کو گرفتار کر لیا
-
تجارت 2 دن پہلے
انٹربینک پاکستان میں ڈالر کی قدر میں کمی