- Home
- News
پاکستان اور بیلا روس کا مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پراتفاق
پاکستان اور بیلا روس کا مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے پراتفاق،دونوں ملکوں کے درمیان تعاون کو وسعت دینے کے معاہدے پر دستخط ہوگئے۔
دونوں ملکوں کے درمیان سفارتی پاسپورٹس کے حامل افراد کو ویزا سے استثنیٰ کا معاہدہ طے پاگیا،دونوں ملکوں کے اسٹرٹیجک سٹڈیز انسٹی ٹیوٹ کے درمیان تعاون کے فروغ کا بھی معاہدہ ہوگیا۔
اس موقع پر وزیر خارجہ بلاول بھٹو کا کہنا تھا کہ پاکستان اور بیلا روس کے درمیان دوطرفہ تعلقات کو فروغ دیاجائے گا، ویزا سے استثنی کے معاہدہ سے دونوں ملک مستفید ہونگے۔
تمام شعبوں میں دو طرفہ تعاون کو فروغ دیا جائے گا، مستقبل میں پاکستان اور بیلا روس کے تعلقات مزید مضبوط ہوں گے۔
اس موقع پر بیلاروس کے وزیر خارجہ نے کہا کہ بہترین مہمان نوازی پر وزیرخارجہ کا شکر گزار ہوں،پاکستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانا چاہتے ہیں۔
دوطرفہ معاہدوں سے دونوں ممالک کوفائدہ ہوگا، مختلف شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے وسیع مواقع موجود ہیں۔
آرٹیفیشل انٹیلیجنس کے اثرات، گوگل نے ایک دفعہ پھر ہزاروں ملازمیں کو نوکری سے نکال دیا
- 15 گھنٹے قبل
لاہور میں دھند کے باعث سردی کی شدت میں بھی اضافہ
- 2 گھنٹے قبل
کراچی میں والدین کے گھر میں مبینہ حبس بے جا میں قید نوجوان بیٹی بازیاب
- 2 گھنٹے قبل
مدارس رجسٹریشن کے معاملے پر حکومت اور جے یو آئی کے درمیان معاملات طے
- 32 منٹ قبل
جنوبی وزیرستان چیک پوسٹ پرحملہ، 16جوان شہید جبکہ8خوارجی جہنم واصل
- 2 گھنٹے قبل
امریکا نے غلطی سے بحیرہ احمر میں اپنا ہی لڑاکا طیارہ مار گرایا
- 8 منٹ قبل