جی این این سوشل

دنیا

اٹلی نے سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت پر عائد پابندی ختم کر دی ہے

یمن تنازع کے پیش نظر سعودی عرب پر اسلحہ کی فروخت پر پابندی عائد کی تھی،اطالوی حکومت

پر شائع ہوا

کی طرف سے

اٹلی نے سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت پر عائد پابندی ختم کر دی ہے
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

اٹلی نے سعودی عرب کو اسلحہ کی فروخت پر عاید پابندی ختم کر دی ہے۔اطالوی حکومت نے کابینہ کے اجلاس کے بعد ایک بیان میں اس فیصلہ کا اعلان کیا ہے۔اٹلی نے 2019ء اور 2020ء میں سعودی عرب کو فوجی سازوسامان کی برآمدات پر پابندی عائد کردی تھی تاکہ انہیں یمن تنازع میں استعمال ہونے سے روکا جاسکے۔

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق حکومت نے اپنے بیان میں سعودی عرب کی حالیہ امن اور ثالثی کی کوششوں کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ تبدیل شدہ زمینی صورت حال کی روشنی میں اس پابندی کی اب ضرورت نہیں رہی ہے۔

اٹلی کی حکومت کا کہنا ہے کہ سعودی عرب کے بارے میں اس کا فیصلہ گذشتہ ماہ متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کو اسلحہ کی فروخت پر عائد پابندی کے خاتمے کے عین مطابق ہے۔اٹلی نے یواے ای پربھی یمن جنگ کی وجہ سے اسلحہ فروخت کرنے کی پابندی عائد کی تھی۔

 

پاکستان

وزیر اعظم جنرل اسمبلی کے79 ویں اجلاس کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کریں گے

وزیر اعظم فلسطین اور جمو ں و کشمیر کے تنازع سمیت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے دیرینہ تنازعات کے حل کی اہمیت پرزور دیں گے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

وزیر اعظم جنرل اسمبلی کے79 ویں اجلاس کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کریں گے

وزیراعظم شہباز شریف رواں ماہ کی تیئس سے ستائیس تاریخ تک نیو یارک میں اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے79 ویں اجلاس کے اعلیٰ سطح کے اجلاس میں شرکت کریں گے۔

 ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرہ بلوچ نے آج (جمعرات) اسلام آباد میں اپنی ہفتہ وار نیوز بریفنگ میں بتایا ۔ ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ وزیر اعظم اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اپنے خطاب میں کثیر الجہتی کیلئے ثابت قدمی کے متعلق پاکستانی عزم کا اعادہ کریں گے اور عالمی امن، سلامتی اور خوشحالی کے لئے اقوام متحدہ کے کردار کی حمایت کا اظہار کریں گے۔

انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم فلسطین اور جمو ں و کشمیر کے تنازع سمیت اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل کے ایجنڈے دیرینہ تنازعات کے حل کی اہمیت پرزور دیں گے۔شہباز شریف اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی کے اجلاس کے موقع پر اعلیٰ سطح کی ملاقاتیں بھی کریں گے۔ نائب وزیر اعظم اور وزیر خارجہ اسحق ڈار اور اعلیٰ حکومتی عہدیدار بھی وزیر اعظم کے ہمراہ ہونگے۔

پڑھنا جاری رکھیں

جرم

اسرائیل سے مواصلاتی آلات کے دھماکوں کا بدلہ لیں گے ، سربرا ہ حزب اللہ

حزب اللہ سربراہ نے کہا کہ اسرائیلی حملے میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، مربوط حملے کرکے تمام پابندیوں اور سرخ لکیروں کو عبور کیا گیا ہے

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

اسرائیل سے مواصلاتی آلات کے دھماکوں کا بدلہ لیں گے ، سربرا ہ حزب اللہ

حزب اللہ کے سربراہ حسن نصر اللہ نے اسرائیل سے مواصلاتی آلات کے دھماکوں کا بدلہ لینے کا اعلان کردیا۔

لبنان میں مواصلاتی آلات میں دھماکوں کے بعد حزب اللہ سربراہ حسن نصر اللہ نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اسرائیل سے مواصلاتی آلات کے ذریعے دھماکوں کا بدلہ لیا جائے گا، حزب اللہ ایسے دھماکوں سے کمزور نہیں بلکہ مضبوط ہوگی، ہم گھٹنے نہیں ٹیکیں گے بلکہ بہادری سے دشمن سے لڑیں گے۔

حزب اللہ سربراہ نے کہا کہ اسرائیلی حملے میں عام شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے، مربوط حملے کرکے تمام پابندیوں اور سرخ لکیروں کو عبور کیا گیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ کمیٹیاں تشکیل دی ہیں جو دھماکوں کی تحقیقات کررہی ہیں، اسرائیل ہزاروں افراد کو قتل کرنے کا ارادہ رکھتا ہے، دو دنوں میں ہزاروں لوگوں کو قتل کرنے کی کوشش کی گئی، اسرائیل کی جانب سے لبنانی عوام کے خلاف اعلان جنگ کردیا گیا ہے۔

حسن نصر اللہ نے کہا کہ اسرائیل نے حملے اسپتالوں، بازاروں، گھروں پر کیے جس میں خواتین اور بچوں سمیت ہزاروں شہریوں کو نشانہ بنایا گیا ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سونے کی فی تولہ قیمت ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

فی تولہ سونا 800 روپے کے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 68 ہزار 500 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سونے کی فی تولہ قیمت ایک بار پھر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی

کراچی : عالمی اور مقامی دونوں مارکیٹوں میں سونے کی قیمتوں میں مسلسل اضافہ جاری ہے۔ بین الاقوامی مارکیٹ میں سونا 8 ڈالر فی اونس کے اضافے کے ساتھ 2,577 ڈالر فی اونس کی نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافے کے اثرات مقامی مارکیٹ میں بھی دیکھنے میں آئے ہیں اور فی تولہ سونا 800 روپے کے اضافے کے ساتھ ملک کی تاریخ میں پہلی بار 2 لاکھ 68 ہزار 500 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

 اسی طرح دس گرام سونا بھی 685 روپے اضافے کے ساتھ 2 لاکھ 30 ہزار 195 روپے کی ریکارڈ سطح پر پہنچ گیا ہے۔

دوسری جانب چاندی کی فی تولہ قیمت 2 ہزار 950 روپے پر مستحکم رہی۔ یاد رہے کہ پیر کو پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 68 ہزار روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی تھی۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll