Advertisement
پاکستان

وزیراعظم کا کورونا ایس اوپیز پر عمل کرانے کیلئے پاک فوج سے مدد لینے کا فیصلہ

اسلام آبا د: وزیراعظم عمران خان نے ملک میں کورونا کی تیسری لہر کے دوران عوام سے ایس اوپیز پر عمل کرنے کی اپیل کردی ، اس حوالے سے وزیراعظم نے ایس اوپیز پر عمل کرانے کیلئے پاک فوج سے مدد لینے کا فیصلہ کیا ہے ۔

GNN Web Desk
شائع شدہ 5 سال قبل پر اپریل 24 2021، 5:21 صبح
ویب ڈیسک کے ذریعے

وزیراعظم عمران خان نے قومی رابطہ کمیٹی اجلاس کے بعد اظہار خیال کرتے ہوئے کہا کہ آج آپ سے صرف اپیل کرنا چاہتا ہوں کہ ایس او پیز پر عمل کریں۔آپ  سب ماسک کا استعمال  کریں تو ہمیں لاک ڈاؤن کی طرف نہیں جانا پڑے گا ۔ کورونا کو روکنے کیلئے ہمیں شہر بند کرنے پڑیں گے جو ہم نہیں کرنا چاہتے ، لاک ڈاؤن سے ہماری معشیت ، فیکٹریوں کو دکانداروں اور غریب طبقے کو نقصان پہنچے گا۔ وزیراعظم نے کہاکہ بھارت میں صورتحال شدید خراب ہے ،کئی مریض ہسپتالوں میں جاتے نہیں ہیں اور سڑکوں پر مر جاتے ہیں ،اگر اب بھی ہم نے احتیاط نہ کی تو ہمارے وہ حالات ہونے والے ہیں ابھی ہمارے وہ حالات نہیں ہوئے جو بھارت میں ہیں۔

نیوز کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر اسد عمر نے کہا کہ موجودہ صورتحال میں شہروں کا لاک ڈاؤن کا خدشہ نظر آرہا ہے اس لیے نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کو ہدایات دی گئی ہیں کہ آئندہ چند روز میں صوبوں کے ساتھ مل کر منصوبہ تشکیل دیا جائے اور لوگوں کو مشکلات سے بچانے کے لیے جو اقدامات کرنے چاہیے وہ تجویز کیے جائیں۔ این سی او سی  سربراہ اسد عمر نے کہاکہ  آج کے فیصلے بتانا چاہتا ہوں،  اجلاس  میں جو فیصلے کیے گئے  ان میں  تمام  ایسے شہر جہاں پانچ فی صد سے زائد کورونا کیسز کی شرح ہے وہاں بشمول نویں دسویں جماعتوں کے  اسکول بند کردیئے جائیں گے ۔ تمام بازار شام چھ بجے تک کھلے رہیں گے ۔ 6بجے کے بعد ضروری چیزوں کی دکانیں کھولنے کی اجازت ہو گی۔

خواتین  شاپنگ کیلئے آخری دنوں کا اانتظار کرنے کے بجائے ابھی سے آغاز کردیں تاکہ عید کے قریب دنوں میں بازاروں میں رش نہ بڑھے ۔ عید تک ریسٹورنٹس پر پابندی ہوگی جبکہ ان ڈور ، آؤٹ ڈور پر پابندی جبکہ ٹیک اوے کی اجازت ہوگی ۔ دفتروں کے اوقات کار کو محدود کیا جارہا ہے ۔اسد عمر نے مزید کہا کہ اگر بیماری میں اضافہ ہوتا ہے تو آگے لاک ڈاؤن ہو سکتا ہے ۔   

انہوں نے کہاکہ دنیا میں وائرس کی مختلف اقسام کے پھیلاؤ کے پیش نظر بیرونِ ملک سے آنے والے افراد کی تعداد میں کمی لانے کی پالیسی بنانے کی ہدایت کردی گئی ہےبیرونِ ملک سے آنے والے افراد کی ٹیسٹنگ، قرنطینہ کے نظام کو مربوط کرنے کی بھی ہدایت کی گئی ہے تا کہ باہر سے وبا آنے کا خطرہ نہ ہو۔آکسیجن کی فراہمی کو جلد از جلد مزید بہتر بنانے اور ضرورت پڑنے پر درآمد کرنے کے حوالے سے بھی ہدایات جاری کردی گئی ہیں۔

اسد عمر نے بتایا کہ اس وقت ملک میں آکسیجن کی پوری پیداوار صلاحیت 90 فیصد تک پہنچ چکی ہے جس میں 75 سے 80 فیصد آکسیجن صحت کے لیے استعمال ہورہی ہے جس میں کورونا وائرس کے تشویشناک مریضوں کا بہت بڑا حصہ ہے۔

واضح رہے کہ  نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید144افراد چل بسے ۔ ملک میں  اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 842ہوگئی ہے،جبکہ  متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 84ہزار 108ہو گئی ہے ۔

Advertisement
پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش

پاکستان ویمنز کرکٹ ٹیم کی سابق کپتان بسمہ معروف کے ہاں بیٹے کی پیدائش

  • 2 دن قبل
ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

ڈھاکا: عثمان ہادی کی نماز جنازہ ادا،عبوری حکومت کےسربراہ سمیت ہزاروں افراد کی شرکت

  • 2 دن قبل
عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا

عالمی بینک کا پاکستان کیلئے1.35 ارب ڈالر مالی معاونت کی فراہمی کا اعلان کر دیا

  • 2 دن قبل
ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم

ملکی معاشی ترقی کے لئے برآمدات میں اضافہ ناگزیر ہے ،وزیر اعظم

  • 2 دن قبل
ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

ایک دن کی نمایاں کمی کے بعد سونا آج پھر مہنگا، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟

  • 2 دن قبل
ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر

ریاست کے علاوہ کوئی جہاد کا حکم یا فتویٰ نہیں دے سکتا، چیف آف ڈیفنس فورسزعاصم منیر

  • ایک دن قبل
استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد

استنبول نیول شپ یارڈ میں پاکستان نیوی کے جہاز پی این ایس خیبر کی کمیشننگ تقریب کا انعقاد

  • ایک دن قبل
انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

انڈر 19ایشیا کپ فائنل:پاکستان نے بھارت کو عبرتناک شکست دے دی

  • ایک دن قبل
خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

خیبر پختونخوا: سکیورٹی فورسز کی 2کارروائیوں میں فتنہ الخوارج کے 9 دہشتگرد ہلاک

  • ایک دن قبل
کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے

کمبوڈیا میں سرحدی جھڑپوں کے باعث پانچ لاکھ سے زائد افراد بے گھر ہو گئے

  • ایک دن قبل
میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل

میرے لیڈر کے خلاف آج انصاف کے منافی فیصلہ ہوا، سہیل آفریدی کا سزا پرردعمل

  • 2 دن قبل
قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا

قصور: پاکستانی حدود کی خلاف ورزی پررینجر ز نے بھارتی شہری کو گرفتار کرلیا

  • 2 دن قبل
Advertisement