ہرار ے :زمبابوے نے پاکستان کو 19 رنز سے شکست دے کرسیریز 1-1 سے برابر کردی۔

تفصیلات کے مطابق دوسرے ٹی 20 میچ میں زمبابوے نے پاکستان کو جیت کے لیے 119 رنز کا ہدف دیا تاہم پاکستان کی پوری ٹیم 19.5 اوورز میں 99 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی اور زمبابوے نے پاکستان کو 19رنز سے شکست دے کر جیت کا تاج اپنے نام کیا ۔
زمبابوے کی جانب سے اننگز کا آغاز تناشی کمن ہکاموی اور برینڈن ٹیلر نے کیا لیکن برینڈن ٹیلر 5 رن بنا کر فہیم اشرف کا شکار بن گئے۔ تدی وندشی مرومانی 13 اور کمن ہکاموی 34 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ ویسلے مدہیویوی نے 16 رنز اسکور کیے۔ رین بری 3 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
ریگس چکابوا 18 اور تری سائی مساکانڈا 13 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے جبکہ لیوک جونگوی 7 رنز بنا کر آؤٹ ہوئے۔
زمبابوے نے مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 118 رنز بنائے، پاکستان کی جانب سے دانش عزیز اور محمد حسنین نے 2، 2 جبکہ فہیم اشرف، عثمان قادر ، ارشد اقبال اور حارث رؤف نے ایک ایک کھلاڑی کو آؤٹ کیا۔
پاکستان اور زمبابوے کی ٹیمیں پاکستان کے معیاری وقت کے مطابق دوپہر دو بجے ہرارے سپورٹس کلب میں مدمقابل آئیں ۔پاکستان نے ٹاس جیت کر فیلڈنگ کا فیصلہ کیاتھا ۔ قومی کرکٹ ٹیم مینجمنٹ نے میچ میں دو تبدیلیاں کرنے کا فیصلہ کیا تھا جس کے بعد محمد نواز اور حیدر علی دوسرے میچ سے باہر ہوگئے تھے جبکہ آصف علی کو شامل کیا گیا تھا ۔ ارشد اقبال نے زمبابوے کے خلاف دوسرے ٹی ٹونٹی میچ میں ڈیبیو کیا۔
ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ میں کپتان بابر اعظم ، محمد رضوان (وکٹ کیپر ) ، بابر اعظم ، فخر زمان ، محمد حفیظ ، حیدر علی ، آصف علی ، فہیم اشرف ، محمد نواز ،حسن علی ، شاہین شاہ آفریدی ، حارث رؤف / عثمان قادر شامل تھے ۔
پاکستان اور زمبابوے کے درمیان کھیلی جانے والی ٹی 20 سیریز تین میچوں پر مشتمل ہے، دونوں ٹیموں کے درمیان تیسرا ٹی ٹوئنٹی میچ 25 اپریل کو کھیلا جائے گا جس کے بعد 2 ٹیسٹ میچز بھی شیڈول ہیں۔ سیریز کے تینوں میچ ہرارے میں ہی کھیلے جائیں گے اور کورونا کے پیش نظر تماشائیوں کو گراؤنڈ میں داخلے کی اجازت نہیں ہوگی۔
اس سے قبل پاکستان نے پہلے میچ میں زمبابوے کو 11 رنز سے شکست دی تھی۔ محمد رضوان کو 82 رنز کی میچ وننگ اننگز کھیلنے پر میچ کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا تھا۔
یاد رہے کہ پاکستان اور زمبابوے کے درمیان اب تک 15 انٹرنیشنل ٹی ٹوئنٹی میچز کھیلے گئے ہیں اور ان تمام میں پاکستان نے فتح حاصل کی ہے۔

لاہور میں مبینہ ویزہ فراڈ، چشم کشا تفصیلات سامنے آگئیں
- ایک دن قبل
ملک بھرمیں اچانک تعطیل کا اعلان، کس دن چھٹی ہو گی؟
- 2 گھنٹے قبل
چارٹر طیارہ حادثے کا شکار، دو پائلٹ سمیت 8 افراد ہلاک
- 21 منٹ قبل
ڈیزل سستا ہونے پرکرایوں میں کمی کا اعلان
- ایک دن قبل

کیا ٹک ٹاک پر اب رقم بھی بھیجی جا سکے گی؟
- ایک دن قبل

سونے کی قیمت میں پھر بڑا اضافہ، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- ایک گھنٹہ قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کا بڑا اضافہ
- ایک دن قبل
’عمران خان کو صحت مند قرار'، عطا تارڑ نے پمز اسپتال میں معائنے اور واپسی اڈیالہ جیل منتقلی کی تصدیق کردی
- 2 گھنٹے قبل
عمران خان سخت سکیورٹی میں اڈیالا جیل سے شفا اسپتال روانہ
- 16 گھنٹے قبل

لاہور: پاسپورٹ آفس سے چار ملزمان گرفتار
- ایک گھنٹہ قبل

بھارتی ایئرلائنز کے لیے ایک اور مشکل
- ایک دن قبل
مصباح ارشد کو مس یونیورس پاکستان منتخب کر لیا گیا
- ایک دن قبل







