کراچی : بھارت میں کورونا وائرس کی صورتحا ل سنگین شکل اختیار کرچکی ہے ،اس مشکل وقت میں خیرسگالی کے جذبے کے تحت ایدھی فاؤنڈیشن کی جانب سے بھارت کو امداد کی پیشکش کی گئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق بھارت میں کورونا وائرس کے کیسز اور اموات میں روزبروز اضافہ ہورہاہے ، ایسے میں ہسپتالوں میں سہولیات کی کمی اور آکسیجن کی عدم فراہمی کا بھی سامنا ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے پاکستان کے سب سے معتبر ادارے ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی نے بھارتی وزیراعظم کو مدد کیلئے خط لکھ دیا۔
فیصل ایدھی نے خط میں بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو کورونا وائرس کے مریضوں کیلئے 50 ایمبولینسز فراہم کرنے کی پیش کش کی ہے ۔ اس حوالے سے فیصل ایدھی نے اپنے خط میں لکھا کہ " بھارت میں کورونا کے بڑھتے کیسز اور اموات پر دکھ ہے، ہم کورونا وائرس کے ان حالات میں آپ کی مدد کیلئے تیار ہیں اور اس مشکل وقت میں انسانیت کے ناطےبھارتی عوام کی مدد کرنا چاہتے ہیں۔ ہم آپ کو کسی بھی قسم کی تکلیف کے بغیر مکمل تعاون فراہم کرنا چاہتے ہیں ، اسی وجہ سے ہماری ٹیم بھارت کے لوگوں کیلئے ان تمام ضروری سامان کا بندوبست کرے گی جن کیلئے آپ کو مدد درکار ہے ۔ سب سے ا ہم بات یہ ہے کہ ہم آپ سے کسی اور مدد کی درخواست نہیں کررہے ہیں کیونکہ ہم اپنی ٹیم کو فیول ، کھانا ، اور دیگر تمام ضروری سہولیات فراہم کررہے ہیں جن کی وہاں ہماری ٹیم کو ضرورت ہوگی۔"
فیصل ایدھی کی جانب سے خط میں مزید کہا گیا ہے کہ میڈیکل ٹیکنیشنز ، آفس عملہ ، ڈرائیوراور معاون عملہ پر مشتمل ٹیم بھارت سے ملک میں داخلے کی اجازت کی درخواست کی خواہشمند ہے۔ ہم اپنی ٹیم کو آپ کی طرف کسی ہچکچاہٹ کے بغیر تشویشناک صورتحال والے علاقوں میں بھیجنے کیلئے تیار ہیں۔
یاد رہے کہ بھارت میں کورونا نے پنجے گاڑھ دیے ہیں ، روزانہ کی بنیاد پر لاکھوں کی تعداد میں کورونا کے نئے مریض سامنے آرہے ہیں، کئی ریاستوں میں اسپتالوں میں کورونا متاثرین کے لیے جگہ نہیں جبکہ ہسپتالوں میں آکسیجن کی کمی سے مریض جان کی بازی ہار رہے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت میں گزشتہ 24 گھنٹوں میں ساڑھے تین لاکھ سے زائد کیسز رپورٹ ہوئے ہیں جبکہ 2263 افراد موت کے منہ میں جاچکے ہیں ۔

سینئر وکیل خواجہ شمس الاسلام کو قتل کرنے والے ملزم کی شناخت سامنے آگئی
- 12 گھنٹے قبل

اپوزیشن کو دیوار سے لگایا جا رہا ہے، آل پارٹیز کانفرنس
- 11 گھنٹے قبل

اسلام آباد ایکسپریس کی بوگیاں پٹڑی سے اتر گئیں، 25 مسافر زخمی
- 8 گھنٹے قبل

پاکستان، افغانستان اور یو اے ای کے درمیان سہ فریقی ٹی ٹوئنٹی سیریز کا شیڈول جاری
- 6 گھنٹے قبل

وزیراعظم کا گلگت بلتستان کے سیلاب متاثرین کے لیے امدادی پیکیج کا اعلان
- 8 گھنٹے قبل

جماعت اسلامی اور حکومت کے مذاکرات کامیاب، لانگ مارچ ختم
- 8 گھنٹے قبل

عدالتی نظام جانبدار ہو چکا ہے ،5 اگست سے ملک گیر احتجاجی تحریک شروع کریں گے ، سلمان اکرم راجہ
- 11 گھنٹے قبل

عمران خان کے بیٹوں نے پاکستان کے ویزے کے لیے درخواست دے دی ، علیمہ خان
- 10 گھنٹے قبل

سلیمان و قاسم کی پاکستان آمد، طلال چوہدری نے شہریت سے متعلق وضاحت مانگ لی
- 6 گھنٹے قبل

کے الیکٹرک کے سی ای او مونس علوی کی برطرفی کا حکم معطل
- 12 گھنٹے قبل

راولپنڈی : بیٹی سمیت سیلابی ریلے میں بہنے والے کرنل (ر)کی گاڑی برآمد، بیٹی کی تلاش تاحال جاری
- 11 گھنٹے قبل

9 مئی کے واقعات کی ہم پہلے ہی مذمت کر چکے ہیں، یہ واقعہ پیش نہیں آنا چاہیے تھا ، بیرسٹر گوہر
- 7 گھنٹے قبل