اوٹاوا: کینیڈا نے پاکستان اور بھارت سے پروازوں کی آمد پر 30 روز کیلئے پابندی عائد کر دی ہے۔

تفصیلات کے مطابق اس سلسلے میں کینیڈا کی وزارت صحت نے ایک بیان جاری کیا ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ یہ پابندی تمام کمرشل اور نجی پروازوں پر عائد ہوگی۔ ایوی ایشن ذرائع کے مطابق کورونا وائرس کے پھیلاؤکے روک تھام کے لیے کینیڈا نے پاکستان اوربھارت کے لیے فضائی آپریشن معطل کیا ہے،اس فیصلے کے تحت 30 روز کے لیے پابندی عائد کی گئی ہے ، پا کستان پر فضائی پابندی کے بعد پی آئی اے کی پروازیں 30 دن تک کینیڈا نہیں جاسکیں گی۔
پی آئی اے کو کینیڈین ایویشن اتھارٹی کا نوٹم بھی موصول ہوگیا ہے، پی آئی اے ذرائع کے مطابق کینیڈین پابندی سے متعلق تفصیلات کا انتظار ہے۔کینیڈین وزیر ٹرانسپورٹ کاکہنا ہے کہ دونوں ممالک سے آنے والے زیادہ ترمسافر کورونا پازیٹیو تھے۔ انہوں نے بتایا کہ پاکستان سے کارگو پروازیں معمول کے مطابق ہوں گی ۔
علاوہ ازیں کینیڈا نے کورونا سے متاثرہ ممالک برازیل کیلئے بھی اپنی پروازیں معطل کردی ہیں ۔ گزشتہ روز متحدہ عرب امارات کے حکام نے بھی بھارت میں کرونا کی بگڑتی ہوئی صورت حال کے پیش نظر فضائی سفری پابندی عائد کرنے کا اعلان کیا۔ جبکہ ہانک کانگ کی جانب سے بھی پاکستان اور بھارت کیلئے دو ہفتوں تک فضائی پابندی عائد کردی گئی ہے ۔
خیال رہے کہ بھارت میں کرونا وبا کی صورت نہایت سنگین ہو چکی ہے، گزشتہ روز بھی 3 لاکھ کے 32 ہزار کرونا کیسز رپورٹ ہوئے ۔ بھارت اس وقت دنیا بھر میں کرونا کیسز کی تعداد کے لحاظ سے امریکا کے بعد دوسرے نمبر پر ہے۔
دوسری جانب پاکستان میں کورونا وائرس کی تیسری لہر جاری ہے اور یومیہ کیسز اور اموات میں اضافہ دیکھا جارہا ہے ۔ نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر کی جانب سے جاری کیے گئے تازہ اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں میں کورونا سے مزید144افراد چل بسے ۔ ملک میں اموات کی مجموعی تعداد 16 ہزار 842ہوگئی ہے،جبکہ متاثرہ افراد کی مجموعی تعداد 7 لاکھ 84ہزار 108ہو گئی ہے ۔

رحیم یارخان، شیخانی پولیس چوکی پر ڈاکوؤں کے حملے میں 5 اہلکار شہید
- 4 hours ago

بھارت کا ٹیرف دھمکی کے بعد امریکا سے F-35 لڑاکا طیارےنہ خریدنے کا فیصلہ
- 2 hours ago

ملک کے مختلف شہروں میں تیز ہواؤں اور گرج چمک کے ساتھ بارش کی پیشگوئی
- 3 hours ago

افغان مال بردار گاڑیوں کے ڈرائیورز کی بغیر ویزہ پاکستان میں داخلے پر پابندی
- 4 hours ago

بنوں : پولیس اورسی ٹی ڈی کامشترکہ آپریشن، 6 دہشتگرد ہلاک
- 2 hours ago

عالمی ادارہ صحت نے پاکستان اور افغانستان کو پولیو وائرس کے عالمی پھیلاؤکا ذمہ دار قرارد ے دیا
- an hour ago

پاکستان نے پہلے ٹی 20 میچ میں ویسٹ انڈیز کو 14 رنز سے شکست دے دی
- 4 hours ago

لیجنڈری ریسلر ہلک ہوگن کی موت کیسی ہوئی؟ وجہ سامنے آ گئی
- an hour ago

قطر کی جانب سے 3 ہزار سے زائد افغان شہریوں کو ملازمت دینے کا اعلان
- 3 hours ago

ٹرمپ اور پوری ٹیم بھارت کے موجودہ فیصلوں سے سخت مایوس ہے ،امریکی وزیر خزانہ
- an hour ago

ورلڈ چیمپئن شپ آف لیجنڈز کا فائنل کل پاکستان اور جنوبی افریقہ کے درمیان کھیلا جائے گا
- 31 minutes ago

وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کا بھارت کے خلاف فیٹف جانے کا اعلان
- an hour ago