جی این این سوشل

پاکستان

شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کی ضمانتیں خارج

پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنماء شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کی ضمانتیں خارج کردی گئیں۔

پر شائع ہوا

کی طرف سے

شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کی ضمانتیں خارج
جی این این میڈیا: نمائندہ تصویر

ایڈیشنل سیشن جج لاہور نے سٹرک بلاک کرکے انتشار انگیز تقاریر کرنے کے مقدمے میں محفوظ کیا گیا فیصلہ سنادیا۔

مقامی عدالت نے شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کی ضمانت خارج کردی، عدم حاضری کی بنیاد پر دونوں کی ضمانتیں خارج کی گئیں۔

شاہ محمود قریشی اور فواد چوہدری کیخلاف تھانہ ریس کورس پولیس نے مقدمہ درج کر رکھا ہے۔

دوسرے مقدمے میں فواد چوہدری کی تھانہ سرور روڑ میں عبوری ضمانت واپس لینے کی بنیاد پر خارج کردی گئی۔

واضح رہے کہ شاہ محمود قریشی نے پاکستان تحریک انصاف چھوڑنے سے صاف انکار کردیا ہے جبکہ فواد چوہدری پی ٹی آئی سے الگ ہوگئے ہیں۔

پاکستان

مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو ، نوٹیفکیشن جاری

مشترکہ مفادات کونسل کی تاریخ میں پہلی بار وزیر خزانہ کی جگہ وزیر خارجہ کو شامل کیا گیا

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو ، نوٹیفکیشن جاری

وزیر اعظم میاں شہباز شریف نے مشترکہ مفادات کونسل کی تشکیل نو کر دی، نوٹیفکیشن جاری کر دیا گیا۔

نوٹیفکیشن کے مطابق مشترکہ مفادات کونسل کی تاریخ میں پہلی بار وزیر خزانہ کی جگہ وزیر خارجہ کو شامل کیا گیا، 8 رکنی مشترکہ مفادات کونسل کے چیئرمین وزیراعظم شہباز شریف ہوں گے۔

جاری کردہ نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ مشترکہ مفادات کونسل میں چاروں وزرائے اعلیٰ بطور ممبران شامل ہوں گے، وزیر خارجہ اسحاق ڈار کو بطور رکن مشترکہ مفادات کونسل میں شامل کیا گیا ہے۔

نوٹیفکیشن کے مطابق وزیر دفاع خواجہ محمد آصف، وزیر سیفران انجینئر امیر مقام بھی مشترکہ مفادات کونسل کے ممبر ہوں گے، مشترکہ مفادات کونسل 21 مارچ 2024 سے وجود میں آگئی ہے۔

پڑھنا جاری رکھیں

پاکستان

عدلیہ کی آزادی  پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، سپریم کورٹ اعلامیہ

ایگزیکٹو کی جانب سے ججز کے عدالتی کاموں میں مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی، اعلامیہ

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

عدلیہ کی آزادی  پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جائے گا، سپریم کورٹ اعلامیہ

اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کے تناظر میں چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس کا اعلامیہ جاری کر دیا گیا۔

اعلامیے کے مطابق عدلیہ کی آزادی  پر کسی قسم کا سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، ایگزیکٹو کی جانب سے ججز کے عدالتی کاموں میں مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کی جانب سے لکھے گئے خط کے تناظر میں چیف جسٹس نے وزیراعظم شہباز شریف سے ملاقات کے بعد سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس بلایا۔ چیف جسٹس کی زیر صدارت فل کورٹ اجلاس میں سپریم کورٹ کے تمام ججز نے شرکت کی۔

فل کورٹ سیشن کے اعلامیے کے مطابق 26 مارچ کو اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کا خط موصول ہوا، معاملے کی سنگینی کے باعث چیف جسٹس نے اسی روز اسلام آباد کے 6 ججز کا اجلاس بلایا جس میں ہر جج کو انفرادی طور پر سنا گیا۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ وزیراعظم سے ملاقات کے بعد فل کورٹ اجلاس دوبارہ بلایا گیا۔ اجلاس میں ججز کو وزیراعظم سے ملاقات کے حوالے سے بریفنگ دی گئی۔ فل کورٹ اجلاس میں چھ ججوں کے خط میں اٹھائے گئے مسائل پر غور کیا گیا۔ وزیراعظم سے ملاقات میں واضح کیا گیا کہ عدلیہ کی آزادی پر کسی صورت سمجھوتہ نہیں کیا جا سکتا، ایگزیکٹو کی جانب سے ججز کے عدالتی کام میں مداخلت برداشت نہیں کی جائے گی۔

واضح رہے کہ اسلام آباد ہائی کورٹ کے 6 ججز کے خط کے معاملے پر گزشتہ روز بھی چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ کی سربراہی میں سپریم کورٹ کا فل کورٹ اجلاس ہوا۔

قابل ذکر بات یہ ہے کہ IHC کے چھ ججوں نے سپریم جوڈیشل کونسل (SJC) کو خط لکھا اور مطالبہ کیا کہ ہم تحقیقات کے حوالے سے جسٹس ریٹائرڈ شوکت عزیز صدیقی کے موقف کی مکمل حمایت کریں۔ اگر عدلیہ کی آزادی میں مداخلت کی جا رہی تھی تو آزادی سلب کرنے والے کون تھے؟ ان کی حمایت کس نے کی؟ سب کا احتساب ہونا چاہیے تاکہ دوبارہ ایسا نہ ہو، ججز کے لیے ضابطہ اخلاق میں کوئی رہنمائی نہیں ہے کہ ایسی صورت حال کو کیسے رپورٹ کیا جائے۔

پڑھنا جاری رکھیں

تجارت

سعودی عرب،سونے کے نرخوں میں اضافہ

24 قیراط 8 گرام کی گنی 2,540.11 ریال میں فروخت کی جاتی رہی

پر شائع ہوا

ویب ڈیسک

کی طرف سے

سعودی عرب،سونے کے نرخوں میں اضافہ

جدہ: سعودی عرب کی گولڈ مارکیٹ میں سونے کے نرخوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

عاجل ویب کے مطابق سعودی گولڈ مارکیٹ میں گزشتہ روز 24 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 264.59 ریال، 22 قیراط ایک گرام 242.54 ریال اور 18 قیراط ایک گرام 198.45 ریال اور 21 قیراط ایک گرام سونے کی قیمت 231.52 ریال رہی۔

مارکیٹ میں 21 قیراط 8 گرام کی گنی 2,222.59، 22 قیراط آٹھ گرام کی گنی 2.328.43 اور 24 قیراط 8 گرام کی گنی 2,540.11 ریال میں فروخت کی جاتی رہی جبکہ ایک کلو گرام سونا 266,446 ریال میں دستیاب رہا۔

پڑھنا جاری رکھیں

ٹرینڈنگ

Take a poll