ملک میں اتنی گندم نہیں کٹتی جتنی پولیس جھوٹی ایف آئی آر کاٹ رہی ہے،شیخ رشید
جھوٹےکیسوں کاجمعہ بازار اور کرپشن کا انبارلگا ہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ اتنی ملک میں گندم نہیں کاٹی جارہی جتنی پولیس جھوٹی ایف آئی آر کاٹ رہی ہے۔
اپنے ٹویٹ مِں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ پولیس گھروں میں گھس کےتوڑپھوڑ کررہی ہے،چادراورچاردیواری کو رسوا کررہی ہے۔ جھوٹےکیسوں کاجمعہ بازار اور کرپشن کا انبارلگا ہے،جس کوچاہتے ہیں اٹھا لیتےہیں۔ ایک کیس میں ضمانت ہونےپردوسری ریڈی میڈ ایف آئی آر جیل کےدروازے پرمنتظرہوتی ہے۔
پولیس گھروں میں گھس کےتوڑپھوڑ کررہی ہےچادراورچاردیواری کو رسواکررہی ہےاتنی ملک میں گندم نہیں کاٹی جارہی جتنی پولیس جھوٹی FIRکاٹ رہی ہےجھوٹےکیسوں کاجمعہ بازار اورکرپشن کا انبارلگاہےجسکوچاہتےہیں اٹھالیتےہیں ایک کیس میں ضمانت ہونےپردوسری ریڈی میٹFIRجیل کےدروازے پرمنتظرہوتی ہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 22, 2023
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ جو50سال سےیہاں سرمایہ کاری کررہےتھےوہ بھی اپنےشیئربیچ کےجارہےہیں۔ جب پاکستانی ہی سرمایہ کاری نہیں کریں گےتوآئین وقانون کی تضحیک کی موجودگی میں کون غیرملکی سرمایہ کارپاکستان آئےگا۔جو منی لانڈرنگ اورنیب میں مطلوب تھےوه حکمران بنادیےگئےجن کوجیلوں میں ہوناچاہیےتھاوہ غیرملکی دوروں پرہیں
انہوں نے مزید کہا کہ ملک ونیٹی لیٹرپرہے، جب انڈسٹری نہیں چلےگی توروزگارنہیں ملےگا اور بےروزگاربھوک کےمارےسمندروں میں ڈوب کےمریں گے۔ یہ کہتےتھےہم آئیں گےتودودھ شہد کی نہریں بہئیں گی لیکن انہوں نےمہنگائی بیروزگاری کاطوفان کھڑاکردیا۔ڈار کہتا تھا کہ ڈالر200کا کروں گا اور اب آئی ایم ایف کےلیےامریکہ برطانیہ کے سفیروں کےپاؤں میں پڑا ہے۔
ملک ونیٹی لیٹرپرہےجب انڈسٹری نہیں چلےگی توروزگارنہیں ملےگااوربےروزگاربھوک کےمارےسمندروں میں ڈوب کےمریں گےیہ کہتےتھےہم آئیں گےتودودھ شہد کی نہریں بہئیں گی لیکن انہوں نےمہنگائی بیروزگاری کاطوفان کھڑاکردیاڈارکہتاتھاڈالر200کاکروں گاابIMFکےلیےامریکہ برطانیہ کےسفیروں کےپاؤں میں پڑاہے
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 22, 2023
شیخ رشید نے کہا کہ حکومت کے50دن اورآئی ایم ایف کےفیصلےکو8دن رہ گئے ہیں، پاکستان میں کوئی شعبہ ایسانہیں ہےجہاں عدم استحکام نہیں۔ معیشت تباہ، ریاست بدحال اور سیاست کا برا حال ہے۔ 2 کروڑ لوگ بےروزگار، 10کروڑخطہ غربت کی لکیرسےنیچےاورڈیفالٹ کی تلوار سر پر لٹک رہی ہے، دیکھتےہیں شہبازشریف فرانس سے آءی ایم ایف کومنوا کےآتےہیں یامنہ لٹکاکےآتےہیں۔

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- ایک دن قبل

'ہم مشہور ہورہے ہیں تو آپ کو کیا تکلیف ہے'، اداکار گوندا کا ردعمل
- 15 گھنٹے قبل
وزارت اطلاعات نےافغان وزارتِ دفاع کا اسپن بولدک کے قریب پاکستانی چوکی تباہ کرنے کا دعویٰ من گھڑت قرار دیا
- 10 گھنٹے قبل
حوثی حملے: سعودی عرب، پاکستان، ترکیہ کے فوجی حکام کا ہنگامی اجلاس طلب
- 17 گھنٹے قبل

پاکستان: مسلسل کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ
- 16 گھنٹے قبل

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 3 دن قبل

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- 2 دن قبل

وزیراعظم کی اقوام متحدہ کے سیکرٹری جنرل سے ملاقات، علاقائی کشیدگی کے حل کیلئے مکالمے، سفارتکاری کی اہمیت پر زور
- 17 گھنٹے قبل

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- 2 دن قبل

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 2 دن قبل

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- 2 دن قبل

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- 2 دن قبل







