وزیر خزانہ کبھی آئی ایم ایف کو للکارتا ہے کبھی سفیروں کےپاؤں پڑتا ہےتو کبھی صحافیوں پرحملہ کرتا ہےسربراہ عوامی مسلم لیگ


عوامی مسلم لیگ کے سربراہ اور سابق وفاقی وزیر داخلہ شیخ رشید احمد نےوزیر خزانہ کو تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا ہے کہ 200 روپےکا ڈالر کرنے والا حواس باختہ ہوچکا ہے، کبھی آئی ایم ایف کو للکارتا ہے کبھی سفیروں کےپاؤں پڑتا ہے کبھی صحافیوں پرحملہ کرتا ہے۔
اپنے ٹویٹ میں انہوں نے کہا کہ باشعور عوام وقت آنے پر ایسا شعوری فیصلہ دیں گےکہ کرپٹ مافیا کی آنکھیں کھلی رہ جائیں گی۔ اتفاق فائونڈری کا منشی رشتےدار تو بن سکتا ہے، اکانومی تباہ کرسکتا ہے لیکن اکانومسٹ نہیں بن سکتا۔
باشعور عوام وقت آنےپر ایساشعوری فیصلہ دیں گےکہ کرپٹ مافیا کی آنکھیں کھلی رہ جائیں گی200روپےکاڈالرکرنےوالا حواس باختہ ہوچکا ہےکبھیIMFکوللکارتا ہےکبھی سفیروں کےپاؤں پڑتا ہے کبھی صحافیوں پرحملہ کرتاہےاتفاق فاونڈری کامنشی رشتےدارتوبن سکتاہے اکانومی تباہ کرسکتاہےاکانومسٹ نہیں بن سکتا
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 23, 2023
شیخ رشید کا کہنا تھا کہ الیکشن ہوں گےیا نہیں، شفاف ہوں گےکہ نہیں، یہ عوام کے لیےسوالیہ نشان ہے لیکن پاکستان کی زندگی سیاسی استحکام میں پوشیدہ ہے۔ سیاسی استحکام صاف شفاف الیکشن سےہی مل سکتا ہے۔ نہ لوٹی ہوئی دولت نہ بیرون ملک جائیدادیں کام آئیں گی بلکہ عوام کی آہیں، صدائیں، آہ بقاء، سسکیاں اور بدعائیں حکومت کو لے ڈوبیں گی۔
سابق وفاقی وزیر نے کہ اکہ اصولوں اورعوام کی خدمت کے لیےجینے مرنے والوں میں اور اپنے خاندان کےلیےکام کرنے والوں میں فرق ہوتا ہے۔ بلاول اپنی باری کے خواب دیکھ رہا ہے، خواب دیکھنے پرکوئی پابندی نہیں لیکن یہ خواب شرمندہ تعبیر ہوں گے۔ پاکستان ان بحرانوں سےبھی نکلےگا، ان منی لانڈروں سےبھی چھٹکاراحاصل ہو گا۔خدا کےہاں دیرہےاندھیر نہیں۔
اصولوں اورعوام کی خدمت کے لیےجینے مرنےاور اپنے خاندان کےلیےکام کرنے والوں میں فرق ہوتا ہے بلاول اپنی باری کے خواب دیکھ رہا ہے خواب دیکھنے پرکوئی پابندی نہیں یہ خواب شرمندہ تعبیر ہوں گےپاکستان ان بحرانوں سےبھی نکلےگاان منی لانڈروں سےبھی چھٹکاراحاصل کرےگاخدا کےہاں دیرہےاندھیر نہیں
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) June 23, 2023
انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف کےفیصلےکا کاؤنٹ ڈاون شروع ہوگیا ہے۔ 7دن میں پتا چل جائےگا، آر ہو گا یا پار ہوگا۔ حکمرانوں کا زور تقریروں اور تصویروں پر ہے۔ معشیت کا ٹائی ٹینک ڈوب رہا ہےاورمزید سیاسی عدم استحکام پیدا ہوسکتا ہے۔ حقیقی حکومت عوام کےدلوں میں کی جاتی ہے۔بیساکھیوں کےسہارےسیاست کرنےوالےبلاآخر سیاسی موت مرتے ہیں۔

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے
- 2 days ago

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی
- 2 days ago
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد
- 2 days ago

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن
- a day ago

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
- 17 hours ago

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے
- a day ago

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی
- a day ago

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا
- 2 days ago

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا
- a day ago

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال
- 20 hours ago

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار
- 2 days ago

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد
- 2 days ago






