Advertisement

چین امریکی صدر جو بائیڈن کے بیان کا فیصلہ کن جواب دے گا،چینی سفیر

امریکا میں چین کے سفیر ژی فینگ نے وائٹ ہاؤس اور محکمہ خارجہ کے اعلیٰ عہدیداروں سے صدر جو بائیڈن کے بیان پر شدید احتجاج کیا

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jun 23rd 2023, 9:33 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
چین امریکی صدر جو بائیڈن کے  بیان کا فیصلہ کن جواب دے گا،چینی سفیر

امریکا میں چینی سفارتخانے نے کہا ہے کہ چین امریکی صدر جو بائیڈن کے اس بیان کا فیصلہ کن جواب دے گا جس میں انہوں نے چینی صدر شی جن پنگ کو آمر قرار دیا تھا۔ 

غیر ملکی خبر رساں ایجنسی کے مطابق چینی سفارتخانے نے گزشتہ روز بیان میں کہا کہ چین کی حکومت اور عوام ملک کے سپریم لیڈر کے خلاف کسی قسم کی سیاسی اشتعال انگیزی کو برداشت نہیں کریں گے اور انہیں فیصلہ کن جواب دیں گے۔

بیان میں امریکا سے مطالبہ کیا گیا کہ وہ امریکی صدر جو بائیڈن کے الفاظ کے منفی نتائج سے نمٹنے کے لیے فوری اور سنجیدہ اقدام کرے اور اپنے وعدے پورے کرے۔ بصورت دیگر، اسے تمام نتائج بھگتنے ہوں گے۔ چینی سفارت کاروں کے مطابق امریکا میں چین کے سفیر ژی فینگ نے بدھ کو وائٹ ہاؤس اور محکمہ خارجہ کے اعلیٰ عہدیداروں سے صدر جو بائیڈن کے بیان پر شدید احتجاج کیا۔

بیان میں کہا گیا کہ امریکی صدر کے چینی صدر کے بارے میں توہین آمیز ریمارکس غلط، مضحکہ خیز اور غیر ذمہ دارانہ ہیں اور یہ کھلی سیاسی اشتعال انگیزی ہے۔سفارتخانے نے کہا کہ چین واضح طور پر اس کو مسترد اور اس کی سختی سے مخالفت کرتا ہے۔

بیان میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ امریکا کی جانب سے چینی صدر کے بارے میں بہتان تراشی بنیادی حقائق سے سنگین طور پر متصادم، سفارتی آداب اور چین کے سیاسی وقار کی خلاف ورزی، امریکا کی جانب سے کیے گئے وعدوں کے خلاف ہے اور باہمی اعتماد کو خطرے میں ڈالا ہے

Advertisement
پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

پانچواں روز: ملک میں سونے کی قیمتوں میں بڑی کمی

  • ایک دن قبل
پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

پاکستان نےلیفٹیننٹ جنرل ریٹائرڈ نعمان محمود کومکہ دفاعی معاہدے کے تحت پہلا سیکرٹری جنرل مقرر کر دیا

  • 2 دن قبل
ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

ایشین گیمز: اسکواش ایونٹ میں پاکستان کے عاصم اور مہوش علی کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

  • 18 گھنٹے قبل
آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی بولرز رینکنگ: ابرار احمد پہلی بار نمبر ون بولر بن گئے

  • 2 دن قبل
پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

پنجاب میں دفعہ 144 نافذ، 5 سے زائدافراد کے اجتماع پرپابندی عائد

  • 2 دن قبل
ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

ٹرمپ کا شی جن پنگ کا غیر معمولی استقبال

  • 21 گھنٹے قبل
بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

بہاولپور:اپنے باپ کو زہر دینےکیلئے اے آئی سے طریقہ پوچھنے والا 17 سال کا نوجوان گرفتار

  • 2 دن قبل
ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

ملک میں سونے کی قیمت میں مسلسل بڑی کمی

  • 2 دن قبل
سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

سیالکوٹ چیمبرکے انتخابات، پی ٹی آئی کینیڈا کی اوورسیز بزنس کمیونٹی کا نو منتخب عہدیداران کوکامیابی پر مبارک باد

  • 2 دن قبل
مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

مسلم لیگ (ن) کے ڈاکٹر نجیب نقی آزاد کشمیر کے 25 ویں صدر منتخب ہوگئے

  • ایک دن قبل
اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

اسٹیج اداکار عابد چارلی کا سرکاری سطح پرعلاج شروع، میڈیکل بورڈ بنا دیا گیا

  • ایک دن قبل
نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

نئے صوبوں کی تعداد پر بحث ہونی چاہیے، صدر ینگ ایکسپورٹرز ایسوسی ایشن

  • ایک دن قبل
Advertisement