Advertisement

یوتھ ورلڈ چیمپئن، قومی باکسر عثمان وزیر اپنے ورلڈ ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب

ٹائٹل چیلنجرتنزانیہ کے باکسر فقیری سلیم کو پوائنٹس کی بنیاد پر شکست دیدی

GNN Web Desk
شائع شدہ 3 years ago پر Jun 25th 2023, 4:11 pm
ویب ڈیسک کے ذریعے
یوتھ ورلڈ چیمپئن، قومی باکسر عثمان وزیر اپنے ورلڈ ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب

یوتھ ورلڈ چیمپئن قومی باکسر عثمان وزیر اپنے ورلڈ ٹائٹل کا دفاع کرنے میں کامیاب، ٹائٹل چیلنجرتنزانیہ کے باکسر فقیری سلیم کو پوائنٹس کی بنیاد پر شکست دیدی۔

گلگت میں منعقدہ قراقرم انٹرنیشنل باکسنگ چیمپئن شپ میں آٹھ راؤنڈز پر مشتمل ورلڈ ٹائٹل فائٹ میں تمام ججز نے اپنے متفقہ فیصلے کی بنیاد پر عثمان وزیر کو فاتح قرار دیا۔ مقابلے کے آغاز پر تنزانیہ کے باکسر فقیری سلیم نے عثمان وزیر کو دباؤ میں رکھا، ابتدائی راؤنڈز میں عثمان وزیر دفاع میں مصروف رہے۔آٹھ راؤنڈ کی اس فائٹ میں پاکستانی باکسر عثمان وزیر آخری دو راؤنڈ کے دوران عمدہ طریقے سے لڑے اور اپنے تابڑ توڑ مکوں سے حریف کو بے بس کردیا۔

باکسنگ کا مقابلہ دیکھنے کیلئے پاکستان کے دو فاسٹ بولرز شاہنواز دہانی اور میر حمزہ بھی ایرینا میں موجود تھے، دونوں کرکٹرز نے مقابلہ شروع ہونے سے قبل باکسر عثمان وزیر کے ساتھ قومی ترانہ پڑھا۔مقابلے کو دیکھنے کیلئے گلگت کے لالک جان اسٹیڈیم میں تماشائیوں کی بہت بڑی تعداد موجود تھی جنہوں نے ایرینا میں عثمان وزیر کی آمد پر اُن کا شاندار استقبال کیا۔

مقابلے کے اختتام پر تمام ججز نے متفقہ طور پر عثمان وزیر کے حق میں فیصلہ دیا تو ایرینا میں موجود تماشائیوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی، اس موقع پر فضاء پاکستان زندہ باد کے نعروں سے گونج اٹھی

Advertisement
اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

اداکارہ نیلم منیر نے نومولود بیٹے کے ساتھ تصویر شیئر کردی

  • 2 دن قبل
پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

پاکستان اور برازیل کا فوجی سطح پر تعاون مزید مضبوط بنانے پر اتفاق

  • ایک دن قبل
ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

ایوان صدر میں اجلاس، وفاقی حکومت کا خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی لگانے پر 'اتفاق'

  • 3 دن قبل
ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

ملتان: رحمان بابا ایکسپریس کی متعدد بوگیاں پٹری سے اتر کر الٹ گئیں، چار افراد جاں بحق

  • 16 گھنٹے قبل
لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ  کا لاہور میں آغاز

لالی وڈ کی نئی فلم 'پیسہ ناچ نچائے' کی شوٹنگ کا لاہور میں آغاز

  • 13 گھنٹے قبل
ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

ٹانک میں نامعلوم افراد کی فائرنگ، ڈی جی الیکشن کمیشن شمشاد اخترہلاک

  • 4 دن قبل
جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

جلی کے آلات کی مقامی تیاری، لمز میں قومی مشاورت

  • 2 دن قبل
خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی کا نفاذ پاکستان کے آئین کے عین مطابق ہے،اعظم نذیر تارڑ

  • 16 گھنٹے قبل
ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

ایف کلاس نیشنل لانگ رینج شوٹنگ چیمپئن شپ 2026 مظفرگڑھ فیلڈ فائرنگ رینجز میں اختتام پذیر

  • 21 گھنٹے قبل
پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

پاک فضائیہ کا تربیتی طیارہ گرکر تباہ، دونوں پائلٹ شہید

  • 2 دن قبل
پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

پاک فوج ایک قدم آگے، ہائپرسونک بیلسٹک میزائل ’فتح ٹو (ای آر)‘ کا کامیاب تجربہ

  • 15 گھنٹے قبل
گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

گوجرانوالہ: ریاست کے تحفظ کے لیے شہری سڑکوں پر نکل آئے

  • 11 گھنٹے قبل
Advertisement