کورونا وبا: پاکستان کی پیشکش قبول کرنے کیلئے بھارتی رکن پارلیمنٹ نے مودی کو خط لکھ دیا
نئی دہلی : پاکستان کی جانب سے بھارت کو کورونا سے نمٹنے کے لیے مددکی پیشکش کو قبول کرنے کے لیے لوک سبھا کے رکن گرجیت سنگھ اوجلا نے بھارتی وزیراعظم نریندر مودی کو باقاعدہ خط لکھ دیا ۔

تفصیلات کے مطابق امرتسر سے کانگریس سے تعلق رکھنے والے رکن بھارتی پارلیمنٹ گرجیت سنگھ اوجلا نے وزیر اعظم نریندر مودی سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ پاکستان کی پیشکش کو قبول کریں اور واہگہ بارڈر پر آکسیجن کوریڈور قائم کریں۔ گرجیت سنگھ کی جانب سے مودی کو لکھے گئے خط میں مطالبہ کیا گیا ہے کہ امرتسر اور پنجاب کے ہسپتالوں میں آکسیجن کی قلت کے پیش نظر واہگہ بارڈر پر آکسیجن کوریڈور قائم کی جائے جس سے بھارتی پنجاب کے گوارداسپور، پٹھان کوٹ، بھٹنڈا، جالندھر، تارن تارن اور دیگر اضلاع میں آکسیجن کی فوری فراہمی یقینی ہو جائے گی۔
Requested @PMOIndia Sh @narendramodi to accept all the medical help offered by other countries & also create an 'oxygen corridor' at Attari Wagha border port to facilitate entire border region of Punjab. Expecting from @drharshvardhan & @DrSJaishankar to take up this matter. pic.twitter.com/oJke0CJ0RQ
— Gurjeet Singh Aujla (@GurjeetSAujla) April 26, 2021
بھارتی رکن پارلیمنٹ کاکہناتھا کہ اس وقت کہ بھارت کے اسپتالوں میں مائع آکسیجن، ونٹی لیٹرز، بی پاپس، آکسیجینیٹرز اور دیگر متعلقہ سامان کی کمی کا سامنا ہے۔اس ہنگامی صورتحال میں پڑوسی ممالک نے امداد کی پیشکش کی ہے جسے خوش دلی سے قبول کرنا چاہیے۔حکومت پاکستان اور ایدھی فاؤنڈیشن کے سربراہ فیصل ایدھی کی جانب سے بھارت کو کورونا بحران سے نمٹنے کے لیے امداد کی بھی پیشکش کی گئی ہے۔
بھارتی رکن پارلیمنٹ گرجیت سنگھ نے اپنے خط میں لکھا کہ میں پارلیمنٹ میں امرتسر کی نمائندگی کرتا ہوں جو کہ بین الاقوامی سرحد پر واقع ہے۔ اس کا سب سے قریبی آکسیجن پلانٹ (پانی پت) 350 کلومیٹر دور ہے جبکہ یہ لاہور شہر سے صرف 50 کلومیٹر دوری پر ہے۔ انہوں نے لکھا ہے کہ امرتسر کے سرکاری و نجی ہسپتالوں میں آکسیجن کی روزانہ کی ضرورت 30 ٹن ہے جبکہ پنجاب کو الاٹ کیا گیا کوٹہ بے حد کم ہے ، امرتسر میں موجود آکسیجن کے ذخائر پہلے سے ہی ختم ہو چکے ہیں اور سپلائی بھی قابل اعتبار نہیں ہے۔
گرجیت سنگھ نےلکھا کہ موجودہ صورتحال کو سامنے رکھتے ہوئے میں آپ سے اپیل کرتا ہوں کہ امداد کی تمام پیشکشوں کو قبول کی جائیں اور پاکستان سے آکسیجن کی خریدنے اور وہگہ اٹاری بارڈر سے سپلائی کے لیے تمام انتظامات کیے جائیں۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ کا کہنا ہے کہ میں موجودہ سیاسی اور سفارتی حالات سے آگاہ ہوں لیکن اس طرح کی وبا کے دوران تمام اقوام کو مل جل کر اس دشمن (وبا) کو شکست دینا چاہیے۔
دوسری جانب عالمی ادارہ صحت کے سربراہ نےبھارت میں کورونا وائرس سے پیدا ہونے والی صورتحال انتہائی دلخراش قراردیتے ہوئے کہا ہے کہ بھارت کی ہر ممکنہ طور پر مدد کرنے کی کوشش کررہے ہیں۔
واضح رہے کہ بھارت میں کورونا سے متاثرہ افراد کی تعداد ایک کروڑ 76 لاکھ 25 ہزار سے زائد ہوچکی ہے اور ایک لاکھ 97 ہزار 880 افراد جان کی بازی ہار چکے ہیں۔
پی ٹی آئی حکومت سے مذاکرات کیلئے تیارہو گئی، راجا ناصر عباس
- 8 گھنٹے قبل

ملک میں سونے کی قیمت مزید کمی، فی تولہ کتنے کا ہو گیا؟
- 18 گھنٹے قبل
کے پی اور پاک افغان سرحدی علاقے میں سکیورٹی فورسز کی کارروائیاں، 37 دہشتگرد جہنم واصل
- 17 گھنٹے قبل

علیمہ خان کے بعد عمران خان کی بہنیں نورین نیازی اور عظمیٰ خان بھی نظربند
- 17 گھنٹے قبل

لاہور ہائیکورٹ کی این سی سی آئی اےکو محمد رضوان کو ہراساں نہ کرنے کی ہدایت
- 12 گھنٹے قبل

پی ٹی آئی مارچ: آئی جی خیبر پختونخوا نے پولیس افسران کو ریلی یا جلوس میں مدد فراہم نہ کرنیکی ہدایت کر دی
- 3 دن قبل

احسن اقبال نے انسدادِ پولیو مہم کا افتتاح کردیا
- 3 دن قبل

اسٹیج کے سینئر اداکار آصف اقبال انتقال کر گئے
- 3 دن قبل

اسٹیج اور ٹی وی کے سینئر فنکار آصف اقبال منوں مٹی تلے جا سوئے
- 16 گھنٹے قبل

ساڑھے سترہ لاکھ سے زائد افراد فیول ریلیف سکیم میں رجسٹرڈ ہو چکے ہیں، شزہ فاطمہ
- 3 دن قبل

کوہاٹ پولیس لائنز مسجد دھماکے میں ملوث تمام سات خوارج ہلاک
- 3 دن قبل

پیٹرول ریلیف اسکیم: 5 لیٹر سے کم پیٹرول ڈلوانے والوں کے لیے بھی رعایت کا اعلان
- 3 دن قبل





