حکومت کے تسلسل کے لیے ملکی اثاثے، خارجہ پالیسی اور قومی غیرت فار سیل لگا دی ہے،سربراہ عوامی مسلم لیگ


سابق وزیر داخلہ اور عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید احمد نے کہا ہے کہ دنیا کے مبصرین پوچھ رہے ہیں کے پاکستان میں وقت پر الیکشن ہوں گے یا نہیں اور اگر ہوں گے تو کیسے ہوں گے۔انہوں نےناجائز حکومت کے تسلسل کے لیے ملکی اثاثے، خارجہ پالیسی اور قومی غیرت فار سیل لگا دی ہے۔
اپنے ٹویٹ میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ قوم یہ سوال پوچھتی ہے کہ پی پی پی اور ن لیگ نے کس کے خلاف الیکشن لڑنا ہے اگر ایسے ہی الیکشن لڑنا ہے جیسے کراچی، آزاد کشمیر میں ہوا ہے تو اس سے فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہوگا اور جگ ہنسائی ہوگی۔ سازش کے تحت ڈالر نیچے اسٹاک ایکسچینج اوپر کی گئی ہے، 12 جولائی گزر لینے دیں نیچے کا اوپر اوراوپر کا نیچے ہو جائے گا۔ شہباز شریف اپنے کپڑے بیچ کے آٹا سستا کرنے کی باتیں کر رہا تھاجبکہ شہباز شریف کے کپڑے خریدنے کے لیے دنیا میں کوئی تیار نہیں۔
دنیا کے مبصرین پوچھ رہے ہیں کے پاکستان میں وقت پر الیکشن ہوں گےیا نہیں اگر ہوں گے تو کیسے ہوں گے قوم یہ سوال پوچھتی ہے کہ پی پی پی اور ن لیگ نے کس کے خلاف الیکشن لڑنا ہے اگر ایسے ہی الیکشن لڑنا ہے جیسے کراچی، آزاد کشمیر میں ہوا ہے اس سے فائدہ کم اور نقصان زیادہ ہوگا اور جگ…
— Sheikh Rashid Ahmed (@ShkhRasheed) July 7, 2023
سابق وفاقی وزیر نے کہا کہ وزیر خارجہ نصف سنچری مکمل کرنے بعد 15 مہینوں میں چوتھی مرتبہ امریکہ لینڈ کر گئے ہیں، نہ یہ سفارتی دورہ ہے نہ دورے کا اعلامیہ، یہ ان کی سیاسی خفیہ سرگرمیوں کی خواہشوں کا چوتھا ناکام دورہ ہے جس میں وہ خالی ہاتھ لوٹیں گے۔ غریب کا کوئی پرسان حال نہیں ان کو غیر ملکی دوروں سے فرصت نہیں۔ بکاؤ مال کی منڈی لگی ہوئی ہے اب پاکستان میں ان کا یہ سیاسی مال لوٹ سیل میں بھی نہیں بکے گا۔ نگران حکومت کون بنائے گا اور نگران وزیراعظم کون بنے گا ابھی عشق کے امتحان اور بھی ہیں۔
انہوں نے مزید کہا کہ غیر مقبول حکومت لا کر اور لوگوں کی خواہشوں کا خون کر کے ملک کو آئی ایم ایف کے حوالے کر کے دھمال ڈالنے والے اپنے انجام کا انتظار کریں آئی ایم ایف کی شرائط اور 9 یقین دہانیاں 12 جولائی کے بعد اپنا حقیقی اثر دیکھائیں گی ابھی ٹریلر چلا ہے حقیقی فلم چلے گی تو لگ پتاجائے گا۔
سربراہ عوامی مسل لیگ نے کہا کہ 20 کلو کا آٹا مزید100رو پےبڑھ گیا اور غریب مر گیا۔ ایک طرف گرمی ہے دوسری طرف بجلی نہیں تیسری طرف ہولناک بجلی کے بل ہیں، عوام سینڈویچ بن گئے ہیں جائیں تو کہاں جائیں۔ غریب کے لیے کفن دفن مفت قرار دیا جائے تاکہ تدفین کے مالی بوجھ سے غریب کو ریلیف مل سکے۔
وزیراعظم کا انڈر 19 ٹیم کے ہر کھلاڑی کیلئے 1 کروڑ روپے انعام کا اعلان
- 2 دن قبل

صدرمملکت اور وزیراعظم کی کرسمس کے پُر مسرت موقع پر مسیحی بہنوں بھائیوں کو مبارکباد
- 16 منٹ قبل
کسی کو قومی یکجہتی کو نقصان پہنچانے کی اجازت نہیں دی جائے گی، کور کمانڈرز کانفرنس
- 17 گھنٹے قبل
کراچی میں زیر علاج ریبیز کا شکار لڑکا جان سے گیا
- 18 گھنٹے قبل
فیلڈ مارشل عاصم منیر بااثر تزویراتی رہنما کے طور پر ابھرے، فنانشل ٹائمز
- 2 دن قبل
ملکہ ترنم نور جہاں کی پچیسویں برسی
- 2 دن قبل

فیلڈ مارشل ، نیول چیف اور ایئر چیف کا قائداعظم محمد علی جناح کے یومِ پیدائش پر خراجِ عقیدت
- 19 منٹ قبل

بابائے قوم کا یوم پیدائش، مزارِ قائد پر تبدیلیٔ گارڈز کی پُروقار تقریب،صدر،وزیر اعظم کا خراجِ تحسین
- 6 منٹ قبل

امریکی ٹینس سٹار وینس ولیمز نے اطالوی اداکار سے شادی کرلی
- 21 گھنٹے قبل
مسیحی برادری کل پاکستان سمیت دنیا بھرمیں کرسمس منائے گی
- 17 گھنٹے قبل
بانی پاکستان کا یوم پیدائش کل قومی جوش و جذبے سے منایا جائے گا
- 17 گھنٹے قبل
وزیراعظم نے جامع قومی انرجی پلان کی تشکیل کی اصولی منظوری دے دی
- 17 گھنٹے قبل


